گورنمنٹ گرلز مڈل سکولز پشاور کے مابین تقریری مقابلے میں مڈل سکول گل آباد کی حسنہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی.
گورنمنٹ گرلز مڈل سکولز پشاور کے مابین تقریری مقابلے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول لاہوری گیٹ میں منعقد ہوئے جس میں ڈسٹرک پشاور کے تقریبا سترہ سکولز طالبات شریک ہوئے جس میں گورنمنٹ مڈل سکول کریمپورہ ۔گلبہار۔ گل آباد ۔زریاب ۔ ڈھکی منور شاہ ۔ گل بادشاہ جی ۔ہزار خوانی ۔ آسیہ گیٹ۔ چمکنی۔ جہانگیر پورہ ۔ لاھوری گیٹ ۔ گلشن رحمان ۔ دارمنگی ۔ سیدہ زینب ۔کینٹ نمبرا۔ چغلپورہ ۔باڑہ گیٹ کے سکولز نے حصہ لیا ۔ججز کے فرائض ریاض اختر۔اور شرفنصہ دیگر ممبران میںگرلز مڈل سکولز سپورٹس کمیٹی کے ممبران میں ایکزیگٹیو ممبر مس مہر انگیز ۔عزرہ کاظمی ۔مس خالدہ ۔ارم عبرین ۔نے پروگرام کی خوش اسلوبی سے فرائض انجام دیتے جس میں گورنمنٹ مڈل سکول گل آباد کی حسنہ نے پہلی پوزیشن ۔جبکہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول زریاب نے دوسری اور مہک اور مناحل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پروگرام کے احتتام پر ڈی ڈی او راعنہ گل نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں تعریفی اسناد تقسیم کئے پر وگرام کے آخر میں ڈی ڈی او راعنہ گل نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول لاہوری گیٹ کے ایڈمسٹرس فرح دیبہ کے پروگرام کے بہترین انتظامات کو سراہا