Role of Scholars: The Struggle to Eradicate Polio

علماء کرام کا کردار: پولیو کے خاتمے کی جدوجہد

پولیو ایک دائمی بیماری ہے اور پولیو مریض کے ساتھ پورا خاندان تکلیف میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ڈاکٹر حضرات جسمانی علاج جبکہ علماء کرام روحانی علاج کرتے ہیں اسلئے معاشرے میں علماء کرام کی افادیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انسداد پولیو میں اپنا فریضہ ادا کریں۔ نگران وزیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کی بنوں میں علماء کانفرنس سے خطاب
پولیو وائرس کا خاتمہ پوری دنیا کا مسلئہ ہے جس کی خاتمہ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔اسلئے ہمیں کسی بھی پروپیگنڈا کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔ Role of Scholars: The Struggle to Eradicate Polio
سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا محمود اسلم وزیر کا بنوں میں علماء کانفرنس سے خطاب, تمام معززین صوبائی و مقامی شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس انتہائی اہم موقع پر کہنا چاہتا ہوں کہ کچھ نادان لوگوں کی وجہ سے پوری دنیا میں پولیو کے حوالے سے بنوں کی بدنامی ہو رہی ہے۔ جبکہ کسی کی پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ میں مدد کرنا ایک انسانی امانت ہے۔جس میں پروپیگنڈا کا شکار افراد انسانی صحت دینے کی امانت میں خیانت کی مرتکب ہو رہے ہیں۔

کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل
لاشعوری طور پر پولیو کے خلاف میدان میں آنے والے افراد کی آنکھیں کھل گئیں ہیں۔ اب پولیو کا خاتمہ عنقریب ممکن ہوگا۔
مولانا قاری محمد رومان شمالی وزیرستان

نگران وزیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا ہے کہ پولیو ایک دائمی بیماری ہے اسلئے پولیو وائرس کی خاتمہ وقتی بیماریوں سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر صاحبان جسمانی امراض جبکہ علماء کرام روحانی امراض کے علاج کرتے ہیں۔ اسلئے مجموعی لحاظ سے ہمیں پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے میدان میں آکر آنے والی نسلوں کو معذور کرنے والی وائرس کو ختم کرنا چاہئے۔
اس موقع پر سیکرٹری صحت محمود اسلم وزیر نے اپنے خطاب میں پولیو سے متعلق جاری پروپیگینڈا کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو پر خرچ کی جانے والے پیسے اپنے ملک کا سرمایہ ہوتا ہے۔ جنہیں باہر ملکوں کا نما دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ پولیو کا خاتمہ پوری دنیا کا مشترکہ ہدف ہے اسلئے وہ اس دائمی معذوری کی وجہ بننے والی بیماری میں ہماری تعاون کر رہے ہیں۔
اس دوران کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے کہا کہ پولیو کی بیماری کے خاتمے کی ایک بڑے مقصد کیلئے علماء کرام کے کانفرنس کا انعقاد خوش آئیند بات ہے۔ کیونکہ حجروں کی رویات ختم ہو رہے ہیں۔ جبکہ مساجد آج تک آباد ہیں
اسلئے علماء کرام کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے انسے عوامی شعور کے فراہمی کی اپیل کرتے ہیں۔ تاکہ وہ ایک دائمی بیماری کے شکار کرنے والے بچوں کی بچاؤ میں اپنا کردار ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں انسداد پولیو میں تعاون کی فراہمی کیلئے علماء کرام کیلئے منعقدہ ایک بڑے کانفرنس سے اپنے خطابات میں کئیے۔
اس موقع پر نگران وزیر صحت ڈاکٹر ریاض انور ، سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر،کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل ، ریجنل پولیس افسر قاسم علی خان، صوبائی انسداد پولیو کوآرڈینیٹر عبدالباسط سمیت ماہر اطفال اور علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
قبل ازیں ماہر اطفال ڈاکٹر عقیل نے اپنے خطاب میں سائینسی حوالے سے پولیو مرض کے وجوہات، نقصانات اور اس کی تدارک و خاتمے کیلئے کانفرنس کے شرکاء کو تفصیلی آگاہ کیا۔
کمشنر بنوں ڈویژن نے پولیو مہمات میں شہید ہونے والے ویس اہلکاروں کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل بھی کی اور کہا کہ انسداد پولیو مہمات پر مشتمل تمام تر کوششوں کا مقصد آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے موذی Role of Scholars: The Struggle to Eradicate Polioمرض سے محفوظ بنانا ہے ۔ اس لئے انسداد پولیو مہم میں تعاون اپنے مستقبل کے نسلوں سے تعاون کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف مختلف پروپیگنڈے محض جھوٹ پر مبنی ہیں۔جس پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پولیو نے مختلف ممالک میں لوگوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے اس کے بعد ان لوگوں نے اس پر تحقیق کرکے اس سے جان چھڑایا ہے۔لیکن بدقسمتی سے ہم ابھی اس کو ختم نہیں کرسکے۔
انسداد پولیو کی علماء کانفرنس میں سابقہ ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبد الغنی نے علماء کرام سے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ ہم مل کر اس کے خلاف بھرپور جدوجہد کریں گے.
کانفرنس سے آخری دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے مولانا ضابطہ علی خان نے کہا کہ بد قسمتی سے اب تک یہاں سے واٸرس ختم نہیں ہوا ہمیں چاہیے کہ اس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں اور آنے والے نسلوں کو معذوری سے بچاٸیں۔

Drivers should be made aware of traffic rules instead of challans

ڈرائیورز کو چالان کے بجائے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کا اقدام

ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی صلاح الدین کنڈی کا احسن اقدام, ڈرائیونگ قوانین کے حوالے سے تعلیم و تربیت کے کلاسز کا آغاز کردیا۔ Drivers should be made aware of traffic rules instead of challans

کلاسز کا مقصد ڈرائیورز کو روزانہ کی بنیادوں پر چلان کے بجائے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینا ہے۔ کلاس لینے کے لئے آئے ہوئے ڈرائیورز کو مکمل قانونی طریقہ کار کے مطابق سڑک پر گاڑی چلانے اور رکنے کے حوالے سے آگائی دی دی گئی اور انہیں روڈ پر پیدل چلنے والے اور دوسری گاڑی والوں کے حقوق  جبکہ ڈرائیوران کو سواریاں اتارنے اور بٹھانے کے حوالے سے بھی آگائی دی۔ ڈرائیوران کو ٹریفک قوانین پڑھانے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کے حوالے سے بھی آگائی دی دی گئی۔

ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ قوانین کی تعلیم و تربیت کا مقصد ضلع کے لوکل ڈرائیوران کو ایجوکیٹ کرنا ہے خاص کر کمسن موٹرسائیکل سواروں کو جو بنا ہیلمٹ اور کم عمری میں ڈرائیونگ کرتے ہیں جس سے ان کی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ جبکہ کلاسز کا یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ ڈی پی او اورکزئی نے ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت دی کہ خوش اسلوبی اور دلچسپی کے ساتھ کلاسیں لینے والے ڈرائیوران کے ساتھ خصوصی رعایت برتی جائے تاکہ وہ دل جمی کے ساتھ قوانین سیکھے۔

Pakistan war on terror and national resilience

Pakistan’s War on Terror: The Valiant Army and National Resilience

Pakistan’s War on Terror: The Valiant Leadership of the Army and National Resilience

Shahzad Masood Roomi

Freedom is precious for every nation and this is something every state protects jealously but meaning of freedom becomes inexplicably esteemed when it has been earned based on a sacred ideology. Pakistan is the only exception in the world in this regard. Since 1947, Pakistani nation has faced and embraced countless challenges as a price for its freedom. Every challenge has only reinforced its resolve to not let go this freedom which was earned and sustained, till date, with blood and tears. This national resolve manifested in the form of world’s 5th largest military machine which is only 7th on planet equipped with strategic arsenal.

9/11 changed the world, but it transformed Pakistan completely from security perspective. Despite not being involved in this fateful incident, Pakistan’s geography brought the disastrous outcome to its doorstep once global war on terror instantiated some 2 decades ago. Al-Qaeda and its allied Afghan Taliban were the target of this war and Pakistan became frontline ally recognizing the global call for justice after UNSC resolutions.

Since 2002, Pakistan has been at the forefront of the global War on Terror, combating extremism and terrorism within its borders. This multifaceted conflict has seen the Pakistan Army emerge as a crucial player in the fight against various insurgent and terrorist groups. The officers of the Pakistan Army have displayed exemplary leadership, facing unprecedented challenges with courage and determination.

From the mountainous terrains of the tribal areas to the urban battlefields, Pakistan Army officers have led from the frontlines, demonstrating a commitment to safeguarding their nation. Their dedication is evident in numerous counter-terrorism operations, such as Operation Zarb-e-Azb and Operation Radd-ul-Fasaad, which aimed to eliminate terrorist networks and establish lasting peace. Their intelligence-driven operations have not only disrupted terrorist networks but have also dismantled their infrastructure, disrupting their ability to launch attacks.

The Pakistan Army’s leadership has been instrumental in implementing comprehensive counterinsurgency strategies. Understanding the importance of winning hearts and minds, they have actively engaged with local communities, fostering trust and cooperation. This approach has not only facilitated intelligence gathering but has also contributed to the rehabilitation of affected areas.

Moreover, the army officers have been instrumental in training and mentoring local law enforcement agencies, equipping them with the skills needed to combat terrorism independently. This collaborative effort underscores the commitment to creating a sustainable and secure environment.

These valiant sons of the soil have showcased strategic acumen, adapting to evolving threats and employing innovative tactics, and above all the willingness of making ultimate sacrifice to protect nation’s freedom and honor. The war on terror has exacted a heavy toll on the Pakistan Army, with many officers making the ultimate sacrifice for the nation. So far, hundreds of Pakistan Army officers have made this sacrifice along with thousands of Jawans. Latest addition in the list was Lt. Colonel Muhammad Hassan who embraced Shahdat along with a SSG troop on November 5th, 2023 in Tirah Vellay in Khyber district of KPK when terrorists ambushed.

Their resolute pledge and acts of valor have not gone unnoticed by the Pakistani nation. The sacrifices of these officers have become a symbol of resilience and determination, fostering a sense of national unity. The sacrifices made by the Pakistan Army have resonated deeply with the nation. The people have rallied behind their armed forces, recognizing the critical role they play in preserving the country’s stability. Tributes and expressions of gratitude for the fallen heroes have become commonplace, reflecting a collective acknowledgment of the army’s dedication to the nation’s security.

The public’s support is not merely symbolic; it extends to practical initiatives. Civil-military cooperation has been instrumental in relief efforts, rehabilitation projects, and the provision of medical and psychological support to the families of martyred soldiers. This unity is a powerful force against the divisive tactics employed by terrorist organizations.

Winning the war on terror is not just a military objective for Pakistan; it is an existential necessity. The eradication of extremist elements is crucial for fostering economic growth, attracting foreign investment, and ensuring the well-being of the population. Additionally, a stable and secure Pakistan is essential for regional peace and security. Pakistani nation is standing behind its brave and resolute army because it is aware of the fact that wars are fought and won by nations through national struggle and Pakistani nation will emerge victorious in this ruthless war because its sons in uniform are ready to make every sacrifice to fulfill the aspirations of this great nation!

Petrol and diesel prices likely to decrease from August 16

پیٹرول کی قیمت میں دو روپے چار پیسے کی کمی

پیٹرول کی قیمت میں دو روپے چار پیسے کی کمی کر دی گئی ۔ نئی فی لیٹر قیمت دو سو اکاسی روپے چونتیس پیسے ہو گئی ۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا. ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6.05 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

Shan Masood test and Shaheen Shah Afridi t20 captain

شان مسعود ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا. بابراعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دی.

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم تنیوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں، تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا۔ سابق کپتان نے کہا کہ میری کپتانی میں ٹیم نے ون ڈے میں پہلی رینکنگ حاصل کی، ٹیم کے نئے کپتان سے بھرپور تعاون کروں گا۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کا موقع دینے پر بورڈ کا مشکور ہوں، بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹس کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ مشکل تھا مگر فیصلے کا وقت یہی ہے، نئےکپتان کو اپنے تجربےکی بنیاد پر سپورٹ کروں گا۔

بابر اعظم نے آج ہی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات کی تھی ، جس کے دوران انہیں صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

Virtual visiting points set up in Khyber Pakhtunkhwa jails, prisoners will now be able to meet online

پختونخوا جیلوں میں ورچوئل وزٹنگ پوائنٹس قائم, قیدی اب آن لائن ملاقات کرسکیں گے

خیبرپختونخوا کی سینٹرل اور ڈسٹرکٹ جیلوں میں ورچوئل وزٹنگ پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں جس کی بدولت دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے قیدی اپنے رشتہ داروں سے آن لائن ملاقات کرسکیں گے۔ بریفنگ

خیبرپختونخوا جیل اصلاحات بارے جائزہ اجلاس وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ، ایڈوکیٹ جنرل،
صوبائی محتسب، ڈی جی پراسیکیوشن، آئی جی جیل اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ عابد مجید نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
خیبرپختونخوا کی سینٹرل اور ڈسٹرکٹ جیلوں میں ورچوئل وزٹنگ پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں جس کی بدولت دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے قیدی اپنے رشتہ دار سے آن لائن ملاقات کرسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ میں قیدیوں کو ملاقات کے دوران سہولت کیلئے ماڈل انٹرویو روم بنادیا گیا ہے جس کا دائرہ کار صوبے کی دیگر جیلوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔
جبکہ خیبرپختونخوا کی 14 جیلوں میں تعلیم بالغاں خواندگی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں اور قیدیوں کے علاج کے لیے 18 جیلوں میں قرشی کے تعاون سے کلینکس بھی بنائے گئے ہیں جہاں ضروری طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی نگران کمیٹی کے جیلوں میں سہولیات بارے سات اجلاس منعقد ہوچکے ہیں جبکہ صوبائی و ضلعی نگران کمیٹیوں نے مختلف جیلوں کی بلترتیب 18 اور 156 دورے کئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کم عمر بچوں اور خواتین کو دیگر قیدیوں سے علیحدہ رکھا جا رہا ہے اور انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں جیل اصلاحات کے حوالے سے اقدامات اطمینان بخش ہیں۔ جیلوں میں مزید بہتری لانے اور گنجائش بڑھانے کے لئے مسلسل کوشش جاری رکھی جائیں۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا کہنا تھا کہ جیلوں میں اصلاحات لانا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ قیدیوں کو مفید شہری بنانے کیلئے مفت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت دی جاتی ہے جسکے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی جانب سے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کو خیبرپختونخوا کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کی جانب سے بنائی جانے والی مصنوعات بھی پیش کی گئیں۔

Grand Sports Fair Mohmand Aman T10 League held in Mohmand district

ضلع مہمند میں گرینڈ اسپورٹس میلہ مہمند امن ٹی ٹین لیگ کا انعقاد

قیام امن کے بعد قبائلی ضلع مہمند میں گرینڈ اسپورٹس میلہ مہمند امن ٹی ٹین لیگ کا انعقاد کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت
قیام امن کے بعد نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ اور عوام کے اعتماد میں اضافے کی غرض سے ضلعی انتظامیہ مہمند کی جانب سے ہیڈکوارٹر غلنئی کے مہمند کرکٹ گراونڈ میں 6 روزہ مہمند امن ٹی Grand Sports Fair Mohmand Aman T10 League held in Mohmand districtٹین کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں قبائلی ضلع مہمند کے تمام 8 تحصیلوں کے کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی جس کے فائنل میں میچ میں کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر مہمان خصوصی تھے اس کے علاوہ کمانڈنٹ مہمند رائفلز محمد فرقان بشیر،ڈپٹی کمشنر مہمند ڈاکٹر اختشام الحق،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند محمد آیاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز مہمند،اسسٹنٹ کمشنرز مہمند،قومی مشران،منتخب بلدیاتی نمائندوں، کھلاڑیوں اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی. فائنل میچ کے اختتام پر کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن نے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ اور عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لیے ٹی ٹین لیگ کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ مہمند،پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ لیگ کے انعقاد سے قبائلی نوجوانوں زبردست جوش و جذبہ دیکھنے کو ملا ہے اور جس طرح ضلع مہمند کے کھلاڑیوں نے دلچسپ مقابلے کرکے نہ صرف عوام کو تفریح مہیا کی بلکہ اپنا ٹیلنٹ دنیا کو دکھایا ہے انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں عوام اور نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر ان کو بے پناہ مسرت اور خوشی حاصل ہوئی انشاءاللہ وہ دن دور نہیں کہ قبائلی ضلع مہمند کے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی میدانوں میں نظر آئیں گے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر،کمانڈنٹ مہمند رائفلز، ڈپٹی کمشنر مہمند، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند کو قومی مشران نے روایتی پگڑی لنگیاں پہنائی

Arms sales banned

اسلحہ فروخت پر پابندی عائد

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی بھی ڈیلر کی رسیدیں قابل قبول نہیں. اسلحہ ڈیلرز ممنوع بور ہتھیار فروخت نہیں کر سکتے،اسلحہ ڈیلرز لائسنس ہولڈرز کو بھی ممنوع بور ہتھیار فروخت نہیں کر سکتے. پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی ڈیلر سے خریدے گئے اسلحے کا لائسنس نہیں بنے گا۔

Food Department KPK

محکمہ خوراک کی کارروائیاں‘ مزید 15 گرانفروش جیل منتقل

شہر میں بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے‘ کوئی قانون سے مبرا نہیں‘ جمشید آفریدی

محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 15 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔ سیکرٹری محکمہ خوراک ظریف المعانی اور ڈائریکٹر فوڈ یاسر حسن کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ. کمال احمد اور شاہد صافی نے ورسک روڈ پر جانز میٹ‘ وزیرستان بیف شاپ‘ شفیع مارٹ اور تسنیم مارٹ میں اشیائے خوردونوش کی چیکنگ کی سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر مینیجرز کو گرفتار کرلیا جبکہ گارڈ کمپنی کے مینیجر کو 520 روپے فی کلو چاول فروخت کرنے پر محکمہ خوراک کے افسران نے برہمی کا اظہار کیا اور منیجر کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا اسی طرح دیگر کارروائیوں میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروشوں کو بھی گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بڑے مگر مچھوں پر بھی ہاتھ ڈالا جا رہا ہے قانون سے کوئی مبرا نہیں ہے قانون سب کیلئے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ پوائنٹس و مارٹس مالکان سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں و گرانفروشی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔