پیٹرول کی قیمت میں دو روپے چار پیسے کی کمی کر دی گئی ۔ نئی فی لیٹر قیمت دو سو اکاسی روپے چونتیس پیسے ہو گئی ۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا. ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6.05 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا۔