2023-12-28_16-11

منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں سے نمٹنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز

محکمہ صحت نے خیبرپختونخوا میں منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے. سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر نشہ آور ادویات کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی فروخت اور ذخیرہ کے خلاف صوبے کے مختلف اضلاع میں حصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر کے مطابق محکمہ صحت کو صوبہ بھر سے منشیات کی غیر قانونی تجارت کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔ جس پر خیبرپختونخوا ڈرگ رولز 1982 (ترمیم شدہ 2017) کے شیڈول B اور G کے تحت کارروائی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس سے متعلق ڈائریکٹر جنرل آف ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز، خیبر پختونخوا نے بدھ کے روز سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا محمود اسلم وزیر کو رپورٹ جمع کروادی ہے جس کے مطابق ڈرگ انسپکٹرز نے 26 اور 27 دسمبر کو اپنے متعلقہ اضلاع میں کارروائی کے نتیجے میں متعدد میڈیکل سٹوروں کے خلاف کارروائی کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں میڈیکل سٹورز کے معائنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے نتیجے میں منشیات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ ایبٹ آباد میں 43 میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا گیا، جس میں 9 کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اسی طرح بنوں، بونیر، چترال، ڈی آئی خان، مردان، ہری پور، مانسہرہ، لکی مروت، نوشہرہ، اورکزئی، دیر لوئر، صوابی، کوہاٹ، مالاکنڈ، شمالی وزیرستان، سوات، چارسدہ اور ٹانک میں بھی ایسی ہی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں متعدد دکانوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ سیکرٹری صحت محمود اسلم وزیر نے صوبے میں منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں کے مکمل خاتمے تک اس مہم کو جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے.

انہوں نے کہا ہے کہ مجرموں کے خلاف شروع کیے گئے مقدمات کی ابتدائی تفتیش ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے کی جائے گی، اور صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ (PQCB) سے اجازت ملنے پر، انہیں عدالتی کارروائی کے لیے ڈرگ کورٹ میں بھیجا جائے گا، جیسا کہ ڈرگ ایکٹ 1976 کے سیکشن 11(6) میں بتایا گیا ہے۔ مجرموں پر ڈرگ ایکٹ 1976 کے سیکشن 23 1 سی، 23 1 (i)، 23 1 اے (X) اور خیبر پختونخوا ڈرگ رولز 1982 (ترمیم شدہ 2017) کے تحت چارج کیا گیا ہے۔ سیکرٹری صحت محمود اسلم وزیر نے صوبے میں منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کو اپنا مشن قرار دیتے ہوئے ایسے جرائم کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

2023-12-28_16-03

خیبرپختونخوا انفارمیشن کمیشن اور ‘د حوا لور’ کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

خیبرپختونخوا انفارمیشن کمیشن اور’د حوا لور’ کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔ دونوں اداروں کے درمیان معاشرے کے پسماندہ اور نظر انداز طبقے خاص کر خواتین، اور خواجہ سراؤں کو معلومات تک رسائی کے قانون اور اس کے فوائد سے متعلق آگاہی دینے اور تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ مفاہمت کی یاداشت پر خیبرپختونخواہ انفارمیشن کمیشن کی چیف کمیشنر مسز فرح حامد خان اور ‘د حوا لور’ کی ڈائریکٹر مسز خورشید بانو نے دستخط کئے۔ اس موقع پر خیبر پختونخواہ انفارمیشن کمیشن کے سیکرٹری انیس الرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن سید سعادت جہاں، ڈپٹی رجسٹرار ناظم شہاب قمر، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی محمد طاہر،اور ایڈمنسٹریٹیو آفیسر نور سید کے علاوہ د حوا لور کی لیٹیگیشن آفیسر مس عائشہ بھی موجود تھی۔
معاہدے کے تحت دونوں ادارے معلومات تک رسائی کے قانوں کے بارے میں عوام خاص کر خواتین اور ٹرانسجینڈر کی آگاہی کیلئے مل کر کام کرے گی۔ جس میں اس قانون کے بارے میں عوام کیلئے آگاہی سیمینارز، وکلاء کیلئے ٹریننگز اور ورکشاپس کے ساتھ ساتھ میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر آر ٹی آئی سے متعلق ٹاک شوز کا انعقاد کیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت ان سرگرمیوں کا انعقاد خیبر پختونخواہ کے مخصوص اضلاع یعنی مردان، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور ضم شدہ علاقوں کے مخصوص اضلاع میں کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ‘دا حوا لور’ خیبر پختونخواہ انفارمیشن کمیشن کے دیگر شراکت داروں کے ساتھ میٹنگز کے انعقاد میں تعاون کرے گا۔ تاکہ آر ٹی آئی کے پیغام کو صوبے کے کونے کونے تک پہنچایا جا سکے۔
یاد رہے کہ ‘د حوا لور’ ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو خواتین اور ٹرانسجنڈرز کے حقوق کیلئے کام کر رہی ہے۔

 

Prime Minister's Youth Talent Hunt Program, Table Tennis trials started in Bannu

وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،بنوں میں ٹیبل ٹینس ٹرائلز شروع ہوگئے

وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام کے تحت بنوں میں ٹیبل ٹینس کے مرد وخواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلزشروع ہوگئے، اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹر خوشدل شاہ نے باضابطہ افتتاح کیا جبکہ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج پشاور علی ہوتی،آر ایس اوبنوں شفقت اللہ،صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اللہ،ڈی ایس اوبنوں عادل شاہ،سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر احسان اللہ،بنوں یونیورسٹی کے نذیر گل اور ٹرائلز کمیٹی کے راکین پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے آفیشلز ندیم سلیم،مسعودعلی،سائزہ ناز سمیت ایک بڑی تعدادمیں کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔ہائیرایجوکیشن کمیشن کے تحت اسلامیہ کالج پشاور کے زیر اہتمام بنوں سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے دو روزہ ٹرائلز میں مرد وخواتین کھلاڑیوں انتہائی جوش وجذبے سے شرکت کی،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹر نیشنل خوشدل شاہ نے خیبر پختونخوامیں کھیلوں کو فروغ دیناخوش آئندہ ہے،انکاکہناتھاکہ بنوں کا خطہ کھیلوں کے حوالے سے کافی زرخیز ہے،یہاں کی مٹی نے ہاکی کو کئی اولمپئین دیئے جبکہ والی بال،اتھیٹکس اور کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں نامی گرامی کھلاڑیوں کو جنم دیاہے اور امید ہے کہ وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہونیوالے ٹرائلزکے بہتر نتائج ملیں گے اور ٹیبل ٹینس میں بھی بہترین کھلاڑی پیداہونگے جوقومی اور بین الاقوامی سطح پرملک وقوم کانام روشن کرینگے۔اس موقع پر علی ہوتی نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ اس ٹرائلزمیں زیادہ سے زیادہ بچوں وبچیوں کو موقع دیں،کیونکہ کھیل کود ہر بچے کا حق ہے یہ حق وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام ایچ ای سی کے تحت صوبے کے تمام ڈویژن کے بچوں کو دے رہے ہیں،امیدہے کہ ا س سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے یہی خود کو منوائینگے۔انہوں نے کہاکہ مرد خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز مختلف مقامات پر لئے جارے ہیں جوکہ دو روزتک جاری رہیں گے۔

Karate National Referee Course started in Peshawar

کراٹے نیشنل ریفری کورس پشاور میں شروع ہوگئی

پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام اور صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے تعاون سے نیشنل ریفری کورس اور ایگزامینیشن 2023 حیات آبادسپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئی جس میں خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع سے ریفری شریک ہیں، کورس کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس عزیز اللہ جان نے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر نعمت اللہ مروت، خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے کوارڈینیٹر انٹر نیشنل کوالیفائیڈ کوچ شاہ فیصل، پاکستان کراٹے فیڈریشن کے انٹر نیشنل کوالیفائیڈ ریفری اعجاز الحق، اسرار سمیت دیگر شخصایت موجود تھیں۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام اور صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے تعاون سے نیشنل ریفری کورس اینڈ ایگزامینیشن 2023 حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی جس میں پاکستان کراٹے فیڈریشن کے کوالیفائیڈ ریفری اعجاز الحق کورس میں شریک تمام شرکاء کوورلڈ کراٹے فیڈریشن کے نئے کمپیٹشن رولز، ریفری تھیوری اور پریکٹیکل کے بارے میں مکمل آگاہی دینگے۔ کامیاب ہونے والے شرکاء کو پاکستان کراٹے فیڈریشن کی جانب سے ریفری لائسینس، ریفری بیج، ٹائی اور سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔کورس تین دن تک جاری رہیگا۔

بصیرت شنواری

قبائلی ضلع اورکزئی پی کے 94 سے پہلے خاتون امیدوار کی انٹری

قبائلی ضلع اورکزئی پی کے 94 سے پہلے خاتون امیدوار کی انٹری, اورکزئی ۔قبائلی اضلاع کی پہلی ریزو سیٹ پر سابقہ ایم پی اے بصیرت خان شنواری نے پی کے 94 اورکزئی سے کاغذات جمع کرکے باقاعدہ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا. اورکزئی ۔ خواتین کو آگے بڑھنا ہوگا, اورکزئی۔میرے آنے کا مقصد مستقبل میں خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے. اورکزئی۔ قبائلی روایات کو مد نظر رکھ خواتین کو حقوق دینا ہے ۔ اورکزئی۔ جب خیبر کے 1 خاتون الیکشن میں حصہ لے سکتی ہے تو اورکزئی کے خواتین بھی الیکشن میں حصہ لے سکتی ہے. بصیرت شنواری