the-election-commission-has-announced-the-training-schedule-of-polling-officers-for-the-general-elections-2024

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے پولنگ افسران کی ٹریننگ شیڈول کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں پولنگ افسران کی ٹریننگ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلہ طارق عزیز بگٹی کا کہنا ہیکہ اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اورپولنگ افسران کی ٹریننگ شیڈول کے مطابق 3 جنوری کو ہو گی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلہ طارق عزیز بگٹی نے بریفنگ میں بتایا کہ قومی اسمبلی کی نشست لسبیلہ کم حب آواران این اے 257 کی نشست پر کاغذات نامزدگی کی جانچ ہڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر کے دفتر سیانتخابی امیدواران کے کاغذات نامزدگی درست قراردیے گئے 32 انتخابی امیداواران کی فہرست آوایزاں کردی گء ہیطارق عزیز بگٹی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف ہاکستان کی ہدایات کے مطابق الیکشن کمیشن کا عملہ انتخابی عمل کو غیر جانبدارشفاف اورآذادانہ بنانے کیلئییرممکن انتظامات کرریا ہے ضلع لسبیلہ میں سازگارپرامن انتخابی ماحول اورووٹرزکو آذادانہ حق رائے دہی کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی معاونت سے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں

The new academic year starts from 1st April and ends on 28th February 2025

نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ،28 فروری 2025 کو ختم

نیا تعلیمی سال (2024-25) یکم اپریل سے شروع ہو گا جو کہ 28 فروری 2025 کو ختم ہو جائے گا۔ سرکاری سکولوں میں پہلی کلاس سے ہشتم تک سالانہ امتحانات 7 مارچ سے شروع ہونگے اور 20 مارچ تک تمام امتحان ختم ہوں گے 31 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا اور اپر یل پہلے ہفتہ سے نیا تعلیمی سال نئی کلاسیں شروع ہو جائیں گی۔ نئے سال میٹرک کے سالانہ بورڈ امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے ایف اے، ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات پانچ مئی سے ہوں گے ۔سرکاری سکولوں میں نئے داخلے 2 فیز میں ہوں گے۔ پہلا داخلوں کا فیز یکم مارچ سے 31 مئی تک ہوگا ،دوسرا داخلوں کا فیز 15 اگست سے 31 اکتوبر تک ہو گا جبکہ موسم گرما کی چھٹیاں 2 جون سے اگست تک ہوں گی۔اس بار نئے داخلوں کا ٹارگٹ موجودہ داخل ڈیٹا کا دس فیصد رکھا گیا ہے۔اس وقت ساڑھے 48 ہزار سکولوں میں 1 کروڑ 19 لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔نئے سال 2024 میں صرف 12 سے 13 لاکھ نئے طلبہ کے داخلوں کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے جبکہ اس وقت پنجاب میں 1 کروڑ 30لاکھ بچے سٹریٹ چلڈرن سکول سے باہر ہیں ۔محکمہ تعلیم 15 اپریل سے سرکاری سکولوں میں طلبہ و طالبات میں مفت در سی کتب کی تقسیم شروع کر دیگا۔

 

 

 

 

 

 

Fear of respiratory diseases and new type of Corona in Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا میں سانس کی بیماریوں اور کورونا کے نئی قسم کا خدشہ

پشاور ڈی جی ہیلتھ نے اقدامات کیلئے ڈی ایچ او، ہسپتالوں کے ایم ایس اور سربراہان کے نام مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلہ خیبرپختونخوا کے تمام تدریسی ہسپتالوں کو بھی ارسال سانس کے انفیکشن اور انفلوائنزامیں اضافہ اور پھیلاﺅ کے تدارک کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے سانس کے انفیکشن میں اضافہ کے حوالے سے خدشات ظاہر کئے ہیں۔کووڈ 19 کی نئی قسم جے این ون دنیا میں پھیل رہا ہے۔ کووڈ 19 کی نئی قسم جے این ون سے نظام تنفس کی دشواریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ جے این ون کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ ہدایت نامہ میں صوبوں اورعلاقوں کو کووڈ 19 کے خلاف چوکس رہنے پر زور دیا ہے۔ پاکستان میں بھی اس صورتحال پر باریک بینی سے نظر رکھی جا رہی ہے ۔ نئے وائرس کے کم پھیلاﺅ کے لئے اقدامات ا ٹھانا ضروری ہیں۔جے این ون کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری کو فراہم کرنے میں تعاون کیا جائے۔

afghan repatriation 2024

خیبر پختونخوا سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری

آج طورخم کے راستے 332 افراد افغانستان بھیجے گئے۔محکمہ داخلہ وقبائلی امورکیمطا بق مجموعی طور پر 6600 تارکین وطن کو افغانستان ڈی پورٹ کیا گیا۔مجموعی طور پر خیبرپختونخوا سے 5287، اسلام ا?باد سے 129 ، پنجاب سے 1150 ، آزاد کشمیر سے 34 تارکین وطن ڈی پورٹ ہوئے۔طورخم بارڈر کے راستے اب تک مجموعی طور پر269524 افراد خیبر پختونخوا سے افغانستان بیدخل کئے گئے۔دیگر سرحدوں سے بھی تارکین وطن کو افغانستان بھجوانے کاسلسلہ جاری ہے۔ انگور اڈہ بارڈر کے راستے 3734، خرلاچی بارڈر سے 698 افراد افغانستان بھجوائے گئے۔ محکمہ داخلہ وقبائلی امورکیمطا بق خیبر پختونخوا کی تینوں سرحدوں سے اب تک 273957 افراد کو افغانستان بھجوایا جا چکا ہے۔

Smog and fog in Peshawar city and suburbs

شدید دھند کے با عث پشاورتا رشکئی مو ٹر وےبند  

مو ٹرو ے پو لیس کیمطا بق شدید دھند کے با عث پشا ور تا رشکئی مو ٹر وے ہر قسم ٹر یفک کیلئے بند کیا گیا ہے ۔مو ٹر وے پو لیس کی جا نب سے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے  کہ  دھند کے اوقات  میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے  دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔تر جمان موٹروےپو لیس کیمطا بق مو ٹر وے  بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور  اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

تر جمان موٹروےکیمطا بق سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ ڈھائی ہزار کلومیٹر لمبی شدید دھند کی پٹی بنگلہ دیش نیپال بھارت اور پاکستان پر موجود ہے اور تقریباً 14 جنوری تک رہے گی ۔اپنا اور اپنے اہل و عیال کا خیال رکھیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔