پشاور ڈی جی ہیلتھ نے اقدامات کیلئے ڈی ایچ او، ہسپتالوں کے ایم ایس اور سربراہان کے نام مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلہ خیبرپختونخوا کے تمام تدریسی ہسپتالوں کو بھی ارسال سانس کے انفیکشن اور انفلوائنزامیں اضافہ اور پھیلاﺅ کے تدارک کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے سانس کے انفیکشن میں اضافہ کے حوالے سے خدشات ظاہر کئے ہیں۔کووڈ 19 کی نئی قسم جے این ون دنیا میں پھیل رہا ہے۔ کووڈ 19 کی نئی قسم جے این ون سے نظام تنفس کی دشواریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ جے این ون کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ ہدایت نامہ میں صوبوں اورعلاقوں کو کووڈ 19 کے خلاف چوکس رہنے پر زور دیا ہے۔ پاکستان میں بھی اس صورتحال پر باریک بینی سے نظر رکھی جا رہی ہے ۔ نئے وائرس کے کم پھیلاﺅ کے لئے اقدامات ا ٹھانا ضروری ہیں۔جے این ون کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری کو فراہم کرنے میں تعاون کیا جائے۔