ایبٹ آباد 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول حویلیاں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول حویلیاں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد احمد مغیث کا بطور مہمان خصوصی شرکت۔ سیمینار میں ں یکجہتی کشمیر کے حوالیسے بچوں تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد احمد مغیث نے نمایاں کارگردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ اور پروقار تقریب کے انعقاد پر سکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام کرلیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام کرلیا ہے, ملک بھر میں 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد پولنگ بوتھ قائم کئے جارہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ہر پولنگ بوتھ کے لئے 2 بیلٹ باکس فراہم کیے جارہے ہیں، ہر پولنگ بوتھ پر ایک بیلٹ باکس میں قومی اور دوسرے میں صوبائی اسمبلی کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
دو پولنگ بوتھ پر 5 بیلٹ باکس فراہم کیے جائیں گے جن میں ایک اضافی ریزرو باکس ہوگا، ملک بھر میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے 5 لاکھ 52 ہزار بیلٹ باکس استعمال ہوں گے۔
الیکشن میں سبز ڈھکنے والا سفید بیلٹ باکس استعمال کیا جائے گا، بیلٹ باکس پر 4 سیل لگائی جائیں گی اور ہر سیل پر الگ نمبر درج ہوگا، ہر بیلٹ باکس پر الیکشن کمیشن کا لوگو پرنٹ ہوگا۔
لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی
لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی. یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں ضلعی انتظامیہ، لوکل گورنمنٹ کے نمائندے سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی. یوم یکجہتی ریلی میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائیں، ریلی کے اختتام پر ملک کے سلامتی اور کشمیری مسلمانوں کے لئے خصوصی دعائیں کئے گئیں.
گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی کا یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ریلی سے خطاب
کشمیری عوام کو عزت، آزادی و خودمختاری سے جینے کا حق دیا جائے. بھارت نے گزشتہ 76 سال سے جموں کشمیر پر ناجائز قبضہ کر کے کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ کھڑے کئے ہوئے ہیں.لاکھوں کشمیریوں کو شہید کر دیاگیا،لاکھوں بچے یتیم ہو گئے اور ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی گئی، گورنر حاجی غلام علی
بھارت کے جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہر دن بڑھتے ہوئے مظالم و بربریت نہ صرف اس خطہ بلکہ پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے. کشمیری عوام گزشتہ 7 دہائیوں سے مشکل حالات، دہشت اور ظلم کے خلاف برسرِپیکار ہیں. حق خودارادیت کے جائز حق کے لیے کشمیری عوام کی بے مثال عزم، بلند حوصلہ اور جرات مندانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں، گورنر حاجی غلام علی
خیبرپختونخوا حکومت اور عوام اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے.انشا ءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی میں کامیاب ہوں گے اور ایک آزاد فضاءمیں سانس لیں گے. عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے مستقل حل اور بھارتی مظالم بند کروانے کیلئے سنجیدہ کردار ادا کرے.کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے. حاجی غلام علی
یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ تا گورنر ہاؤس ریلی کا انعقادکیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز شاہ جمال کاکا خیل نے ریلی کی قیادت کی۔#KashmirSolidarityDay pic.twitter.com/ExPnroyhBx— Voice of KP (@Voice_of_KP) February 5, 2024
مردان کے ثناء اللہ نے یوم یکجہتی کشمیر سائیکل ریس جیت لی
مردان کے ثناء اللہ نے یوم یکجہتی کشمیر سائیکل ریس جیت لی۔ انہوں نے مردان تا پشاور 48 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 18 منٹ اور 25 سیکنڈ میں طے کیا۔ مردان کے خضر حیات نے ایک گھنٹہ 18 منٹ اور 28 سیکنڈ کے ساتھ دوسری اور مردان ہی کے ہارون خان نے ایک گھنٹہ 18 منٹ اور 30 سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مردان سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہونے والی ریس میں تمام ڈویژنز کے سائیکلسٹس نے شرکت کی ان میں پشاور‘مردان‘ سوات‘ کوہاٹ کے کھلاڑی شریک ہوئے‘مختلف کلبوں اور ڈویژنز سے کھلاڑی مردان پہنچے تھے‘ افتتاح کے موقع انٹرنیشنل کرکٹر فخر زمان اور ڈی ایس او مردان سعید اختر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ریس کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نثار احمد‘ صدرسید شایان علی شاہ‘ سیکرٹری محمد علی سمیت دیگر آفیشلز بھی موجود تھے‘ ریس کے انعقاد میں ڈی ایس او آفس مردان اور پمز سکولز سسٹم کا تعاون بھی حاصل تھا‘ اختتامی تقریب پمز سکولز پشاور میں منعقد ہوئی اس موقع پرپمز ایجوکیشن سسٹم کے سی او اسماعیل خان اورمنیجنگ ڈائریکٹر انور خان مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں‘میڈلز‘نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔