مردان کے ثناء اللہ نے یوم یکجہتی کشمیر سائیکل ریس جیت لی۔ انہوں نے مردان تا پشاور 48 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 18 منٹ اور 25 سیکنڈ میں طے کیا۔ مردان کے خضر حیات نے ایک گھنٹہ 18 منٹ اور 28 سیکنڈ کے ساتھ دوسری اور مردان ہی کے ہارون خان نے ایک گھنٹہ 18 منٹ اور 30 سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مردان سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہونے والی ریس میں تمام ڈویژنز کے سائیکلسٹس نے شرکت کی ان میں پشاور‘مردان‘ سوات‘ کوہاٹ کے کھلاڑی شریک ہوئے‘مختلف کلبوں اور ڈویژنز سے کھلاڑی مردان پہنچے تھے‘ افتتاح کے موقع انٹرنیشنل کرکٹر فخر زمان اور ڈی ایس او مردان سعید اختر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ریس کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نثار احمد‘ صدرسید شایان علی شاہ‘ سیکرٹری محمد علی سمیت دیگر آفیشلز بھی موجود تھے‘ ریس کے انعقاد میں ڈی ایس او آفس مردان اور پمز سکولز سسٹم کا تعاون بھی حاصل تھا‘ اختتامی تقریب پمز سکولز پشاور میں منعقد ہوئی اس موقع پرپمز ایجوکیشن سسٹم کے سی او اسماعیل خان اورمنیجنگ ڈائریکٹر انور خان مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں‘میڈلز‘نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔