لکی مروت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تن سازی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، مقابلوں کا انعقاد لمر آرگنائزیشن نے ڈسٹرکٹ یوتھ افس کے تعاون سے کیا تھا. مقابلوں میں لکی مروت اور سرائے نورنگ کے تن سازوں نے حصہ لیا، کیٹگری اے میں واجد خان بہترین تن ساز قرار پاکر لکی مروت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسٹر مروت بن گئے۔ اسی طرح کیٹگری بی میں حماد خان بہترین تن ساز قرار پائے گئے اور مسٹر مروت جونیئر کے حقدار بن گئے۔ حسیب خان نے کیٹگری اے میں دوسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح آئی ایف سی اے سے سند یافتہ فٹنس کوچ لیکچرر محمد افنان خان کو بہترین کوچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ججز کے فرائض سفیان خان شاکر عزیر خان اور بنوں سے ائے ہوئے مہمان کھلاڑیوں اسد خان اور نعیم خان نے ادا کیے، ایونٹ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر عبدالقدیر بیٹنی تھے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے تن سازی کے خوبصورت پوز پیش کیے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر نوجوانوں کو سپورٹ کرتے ہیں، لمر آرگنائزیشن کے چیرمین شاکر عزیر اور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو مثبت تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو اگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے.
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کی سربراہی میں پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کی سربراہی میں پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصی میٹنگ میں ایس پی سکیورٹی عتیق شاہ، تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ قانون کی حکمرانی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا اور ضلع بھر میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ پولینگ سٹیشنز میں تعینات نفری جیکٹ، ہلمٹ کا استعمال کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ چوکس و الرٹ ہو اور پولینگ سٹیشنز کے سو میٹر کے فاصلہ پر کوئی سرگرمی نہ ہو۔ پر امن انتخابات کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر انتظامی اداروں کیساتھ مربوط کوارڈینیشن رکھا جائے گا قانون شکن اور شرپسند عناصر کے خلاف قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون فوراً حرکت میں آئے گا۔ ٓتمام افسران کو پولنگ عملہ اور میٹریل کی حفاظت کو یقینی بنانے اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتخابی عمل کے پرامن مکمل انعقاد کو ہر صورت ممکن بنانے کی ہدایت کی۔
الیکشن کے موقع پر موبائل سروس اور انٹرنیٹ بندش کی گائیڈ لائن نہیں دی گئی, نگراں وزیراطلاعات
نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کے موقع پر موبائل سروس اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی۔ نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بیان میں کہا کہ سیکورٹی سنجیدہ مسئلہ ہے۔ حکومت کی جانب سے انتخابات کے موقع پر موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی۔ کسی جگہ امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی ہے تو مقامی انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کرسکتی ہے۔
مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ غیر معمولی صورتحال غیرمعمولی حل کا تقاضا کرتی ہےلیکن اب تک ایسی کوئی غیر معمولی صورتحال موجود نہیں۔ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں، فیک نیوز اور پروپیگنڈا کیا جاتا ہے جبکہ سیکورٹی سنجیدہ مسئلہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے پاکستان کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔ نگراں وزیر اطلاعات کے مطابق کابل میں افغان طالبان کی عبوری حکومت قائم ہونے کے بعد پاکستان میں مختلف دہشت گرد گروہوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ صرف گذشتہ برس دہشت گردی کے تقریباً 1500 واقعات ہوئے۔ مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ مقامی، غیر ملکی صحافیوں اور مبصرین کی سہولت کے لیے وزارت اطلاعات نے ایک آن لائن ہیلپ لائن قائم کی ہے۔
انٹر کالجز کرکٹ ٹورنامنٹ اسلامیہ کالج پشاور نے ہدف کالج کو شکست دیدی
پشاور(سپورٹس رپورٹر) کرکٹ کے میدانوں میں اسلامیہ کالج کی فتوحات کا سلسلہ جاری پشاور بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ اسلامیہ کالج پشاور نے ہدف کالج کو 36 رنز سے مات دیدی پہلے کھیلتے ہوئے اسلامیہ۔ کالج۔ نے مقررہ اوور میں 146 رنز بنائے جس میں ثنا اللہ نے 62 فیصل نے 23 اور فرحان نے 19 رنز بنائے جواب میں ہدف کالج کی طرف سے اسامہ نے تین کھلاڑی اؤٹ کیے اور شایان نے دو کھلاڑی اؤٹ کیے ا ہدف نے بیٹنگ شروع کرتے ہوئے حسیب نے 34 رنز بنائے اسامہ 21 اور جواد 19 اسلامی کالج کی طرف سے اویس نے تین کھلاڑی اور طارق نے چار کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا اور اسی طرح ہدف کالج کو 36 رنز سے اسلامیہ کالج نے شکست دی اس موقع پر ڈایریکٹر پشاور بورڈ منظر خان اور اسلامیہ کالج کے ڈایریکٹر سپوڑٹس علی ھوتی نے ٹیم کو مبارک باد اور اس موقع پر کہا اسلامیہ کالج میں سارہ سال سپوڑٹس سرگرمیاں جاری ھوتی ھے اور اس نے کہا اسلامیہ کالج ھر سال U19 گریڈ ٹو اور فسٹ کلاس کے علاوہ پی ایس ایل کے لیے کھلاڑی پالش کر دیتا ھے