پروفیشنل سکواش رینکنگ فہرست میں جان شیر خان‘ جہانگیر خان اور قمرزمان شامل رہے۔
پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے مسلسل 100 سے زائد مہینوں تک ورلڈ ٹاپ 5 رینکنگ میں رہنے والے سکواش پلیئرز کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کے 3 سکواش لیجنڈز شامل ہیں ان میں جان شیر خان‘ جہانگیر خان اور قمرزمان ٹاپ تھری میں ہیں جو پاکستان کے لئے بہت بڑا اعزازہے جان شیرخان 135 مہینوں کیساتھ پہلے‘جہانگیر خان 129 مہینوں کیساتھ دوسرے اور قمرزمان 128 مہینوں کیساتھ تیسرے نمبر پرہیں‘ان کے ساتھ بعد میں الشوربیگی چوتھے‘پیٹر نکول پانچویں‘نک میتھوچھٹے نمبرپر ہیں اس سلسلے میں سکواش لیجنڈ قمرزمان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لئے بڑا اعزاز ہے اس فہرست میں تین پاکستان کے ٹاپ سکواش پلیئرز موجود ہیں آج کل کے کھلاڑیوں کواس سے سیکھنا چاہئے اوراپنی رینکنگ برقرار رکھنے کے لئے محنت کرنی چاہئے۔
نیشنل ویمنز اور بوائز انڈر15 سکواش مقابلے 19 فروری سے پشاور میں شروع ہونگے
نیشنل ویمنز اور بوائز انڈر15 سکواش مقابلے 19 فروری سے پشاور میں شروع ہونگے, قمرزمان
خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل ویمنز سینئر اینڈ بوائز انڈر15 جونیئر سکواش مقابلے 19 سے 22 فروری تک قمرزمان سکواش کمپلیکس پشاور میں منعقد ہورہے ہیں اس سلسلے میں سکواش لیجنڈ قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون سے کیا جارہا ہے ہر کیٹیگری میں 32 کھلاڑی شریک ہوں گے اور ہر کیٹیگری کے لئے انعامی رقم دو لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ مقابلوں کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان مقابلوں سے کھلاڑیوں کو اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملیں گے۔
کے ایم یو اورپشاور زلمی ” زلمی فورس پروجیکٹ” کے درمیان مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط ہوگئے
کے ایم یو اورپشاور زلمی ” زلمی فورس پروجیکٹ” کے درمیان مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط ہوگئے۔ کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کی یہ اتحاد طلباء کے لیے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کرنے اور عزم کی نشاندہی کرتا ہے.
خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو ) اور پشاور زلمی کی زلمی فورس پروجیکٹ کے درمیان طلباء کے لیے غیر نصابی مواقع کو تقویت دینے کے لیےمفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ ایم او یو کی اس تقریب میں کے ایم یو کی جانب سے کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے ڈائریکٹر ناصر سلیم عرب اور زلمی فورس کے سربراہ عمر فاروق سید نے شراکت داری کو مزید مضبوط کرتے ہوئے مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے۔ تقریب کا آغاز وی سی کے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کی موجودگی سے ہوا جنہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اس تقریب میں رجسٹرار کے ایم یو انعام اللہ خان وزیر، ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس ایسویسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عنایت شاہ اور زلمی فورس کے جنرل سیکرٹری سید حسنین بھی موجود تھے۔ یا د رہے کہ اس ایم او یو کا بنیادی مقصد کے ایم یو کے طلباء کو “زلمی فورس کے اقدامات کے ذریعے ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دیتے ہوئے مختلف سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل کرنا ہے۔ اس تعاون کا مقصد کے ایم یو کے احاطے میں کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کی ایک متحرک صف کو متعارف کرانا ہے۔ وی سی کے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے اس شراکت داری کو خو شائیند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ یونیورسٹی کے طلباء کے درمیان صحت مند غیر نصابی مصروفیت کو فروغ دینے کے لئے ڈائریکٹرسپورٹس ناصر سلیم عرب اور زلمی فورس پروجیکٹ اہم کردارادا کرینگے۔ انہوں نے اس تعاون سے پیدا ہونے والے باہمی فوائد پر روشنی ڈالی، جو باصلاحیت نوجوانوں کو ان کی دلچسپی کے شعبوں میں قیمتی مواقع فراہم کرینگے۔ یہ اسٹریٹجک اتحاد جامع ترقی کو پروان چڑھانے اور طلبا کے لیے اپنی صلاحیتوں کو تلاش کرنے اور اسے دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ توقع ہے کہ زلمی فورس پروجییکٹ کے ایم یو کے طلباء کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کے مجموعی تعلیمی تجربے میں حصہ ڈالنے کے لیے ایک سرگرم عمل بن جائے گا۔
ایبٹ آباد میں کمیونٹی گروپ کے قیام کا اجلاس، ترقیاتی کاموں کی تجاویز دی گئیں
ایبٹ آباد.خیبر پختونخوا سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت وارڈ 12میں کمیونٹی گروپ کے قیام کے لئے پہلے مرحلہ کے اجلاس کا انعقاد کیا ۔اجلاس میں سوشل موبلائزر عنایت کنڈی وارڈ 12کی سماجی شخصیات عالی جاہ ترابی، محمد ارشاد ستی، راجہ عابد کیانی اور دلدار احمد کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے۔ اجلاس میں خیبر پختون خوا سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نئے واٹر ٹینک ،سٹریٹس لائٹس اور نکاسی آب کے منصوبہ کی نشاندہی کی گئی۔ اس موقع پر سوشل موبلائزرKPCIP عنایت کنڈی نے منصوبوں کے حوالہ سے تفصیلی طور پر بات چیت کی۔ اجلاس میں وارڈ کی سطح پر مستقبل میں کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنانے اور کام کے معیار کی نگرانی پر بحث کی گئی۔اہلیان علاقہ نے منصوبہ کے تحت ترقیاتی کاموں کی تجاویز بھی دیں اور ابتدائی سروے میں شامل کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مقامی سطح پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں خیبر پختونخوا سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت شیروان ایڈونچر پارک ،مین بازار کی تزئین وآرائش،پانی کے نئے سورس اور زخیرہ ٹینکوں کی تعمیر کا کام جا ری ہے ۔منصوبہ میں 18ارب سے زاہد لاگت کے ایشیئن بنک کے تعاون سے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔
تیر پہ ھیر باقی روزگار
تیر پہ ھیر باقی روزگار
عقیل یوسفزئی
پاکستان میں 8 فروری کے انتخابات کے نتیجے میں ملنے والے مینڈیٹ کے تناظر میں انتقال اقتدار کی کوششیں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور ڈیڈلاک کی جو صورت حال بنی ہوئی تھی وہ سیاسی قائدین کی گزشتہ روز کی ملاقاتوں اور مشاورت کے بعد ختم ہوگئی ہے ۔ حسب توقع مرکز یا وفاق میں مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت بننے جارہے ہیں۔ اس حکومت کے قیام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک انصاف کو سخت کنفیوژن کا سامنا ہے کیونکہ یہ نہ تو بعض آئینی اور تکنیکی رکاوٹوں کا کوئی توڑ نکال سکی اور نہ ہی اسے قومی اسمبلی میں درکار مینڈیٹ یا اکثریت حاصل ہے۔ پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کی جماعتی فیصلے کے مطابق حکومت سازی کا معاملہ طے پایا گیا ہے اور یہاں مریم نواز شریف کی زیر قیادت مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے جارہی ہے ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کو اس کی ضرورت سے بھی زیادہ مینڈیٹ اور اکثریت حاصل ہے اس لیے وہاں سرے سے کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔ بلوچستان میں بھی مجوزہ حکومت سازی کا خاکہ کافی حد تک واضح ہے ۔ یہاں پیپلز پارٹی ، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن آسانی کے ساتھ ایک مخلوط حکومت قائم کرنے کی پوزیشن میں ہیں تاہم یہ طے کرنا باقی ہے کہ وزارت اعلیٰ کا عہدہ کس پارٹی کو دیا جائے گا ۔ شورش زدہ صوبے یعنی خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف نے اپنے صوبائی صدر علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلیٰ نامزد کردیا ہے اور بعض آئینی ، تکنیکی رکاوٹوں کے باوجود یہاں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی اگر چہ سیاسی ، صحافتی اور عوامی حلقوں کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی نامزدگی پر اس کے پولیٹیکل کیریئر ، جارحانہ پن اور بعض انتہائی تلخ حقائق کے تناظر میں شدید نوعیت کا مخالفانہ ردعمل سامنے آیا ہے اور یہ تاثر بہت عام ہے کہ عمران خان نے بعض سنجیدہ اور سینیئر رہنماؤں کی موجودگی میں گنڈاپور کا انتخاب محض اس بنیاد پر کی ہے کہ وہ ان کو بوقت ضرورت ماضی کے اپنے وزراء اعلیٰ کی طرح شہباز شریف کی زیر قیادت بننے والی حکومت کے خلاف استعمال کرسکے۔ یہ تاثر حقائق پر مبنی ہے اس پس منظر میں صوبے کے عوام شدید نوعیت کی پریشانی اور تشویش سے دوچار ہیں ۔
اس تمام پریکٹس میں سب سے اچھی بات یہ سامنے آئی ہے کہ تقریباً تمام سنجیدہ قائدین اور پارٹیوں نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نہ صرف یہ کہ بہت بردباری کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ اہم ترین قائدین کا چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر جاکر یکجھتی کا پیغام دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ مستقبل میں اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے گی جو کہ وقت کی ضرورت بھی ہے ۔ اس لیے امید کی جاسکتی ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام کے ایک نئے سفر کا آغاز ہونے جارہاہے تاہم اس کے لئے پہلی شرط یہ ہے کہ ” ھیر پہ ھیر باقی روزگار” والا فارمولہ اپناکر ماضی کا رونا رونے کی بجائے مستقبل بینی کا عملی مظاہرہ کیا جائے.
ایبٹ آباد یونیورسٹی میں سنٹر آف ایکسیلینس فری لانسنگ آئی ٹی لیب کا افتتاح
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ایبٹ یونیورسٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنٹر آف ایکسیلینس فری لانسنگ آئی ٹی لیب کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر گورنر نے طلباء و طالبات سے ملاقات کی اور ان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنے کی تلقین کی۔ افتتاح کے موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے گورنر کو فری لانسنگ آئی ٹی لیب سے طلباء و طالبات کو ویب ڈیویلپمنٹ، ایپ ڈیویلپمنٹ اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کی فراہمی سے متعلق گورنر کو بریفنگ دی۔
وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ فری لانسنگ آئی ٹی لیب سے طلباء وطالبات ہنر مند ہو کر گھر بیٹھے آمدن حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی نے جدید ٹیکنالوجی سے 7 ہزار ڈالر کا آن لائین پراجیکٹ حاصل کیا ہے اور یونیورسٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف پراجیکٹس سے اب تک 40 ہزار ڈالر کمائے ہیں۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ان کی یونیورسٹی نے 400 کے قریب غریب و مستحق زیر تعلیم طلباء وطالبات کو اسکالرشپس فراہم کی ہیں۔
چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے ایبٹ آباد میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کےزیر اہتمام سیمینار کا انعقاد
ایبٹ آباد چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے ایبٹ آباد میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کےزیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے تمام اسٹیک۔ہولڈرز کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ سییمینار کی مہمان خصوصی جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر تھیں۔
ایبٹ آباد میں بچوں کی حفاظت پر سیمینار کا انعقادایبٹ آباد: سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام، ایبٹ آباد میں بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد ہوا۔ اس سیمینار کا مقصد بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا تھا۔ اس کے علاوہ دیگر شرکاء میں ایبٹ آباد میں بچوں کی حفاظت پر سیمینار کا انعقادایبٹ آباد: سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام، ایبٹ آباد میں بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد ہوا۔ اس سیمینار کا مقصد بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے تمام اسٹیکہولڈرز کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا تھا۔شرکاء: سائیکالوجسٹ، سرکاری افسران، پرائیویٹ این جی اوز، اور تمام مکاتب فکر کے تعلق رکھنے والے افراد نے سیمینار میں شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں پر جنسی تشدد اور بچوں کی حفاظت کے امور پر آگاہی فراہم کی گئی۔حفاظت ہر بچے کا حق: تقریب کی مہمان خصوصی نگران وزیر سوشل ویلفیئر، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر کی تھی۔