kpk radiostaion

پختونخوا ایف ایم ریڈیوز فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث بند

خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں 2019 میں قائم ہونے والی پختونخوا ایف ایم ریڈیوز فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث بند ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پختونخوا ایف ایم ریڈیوز 2019 کو صوبے کے ضم شدہ اضلاع میں قائم کئے تھے۔ متعلقہ حکام نے 2019 سے لیکر آج تک کوئی دلچسپی نہیں لی اور نہ ان ایف ایم سٹیشنز کو فنڈز فراہم کئے گئے۔ ایف ایم سٹیشنز میں فرائض انجام دینے والے آر جیز کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے کسی قسم کی کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔ آر جیز تمام تر اخراجات بھی اپنے جیب سے ادا کرتے رہے۔ ایک طرف آر جیز کو ادائیگیاں اگر نہیں ہوئیں تو دوسری طرف ایف ایم سٹیشنز کی بندش کے باعث وہ بے روزگار بھی ہوگئے جسکے باعث انکو سخت مشکلات و پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع باجوڑ، مہمند، کُرم اور وزیرستان میں 5 ریڈیوں سٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔ باجوڑ ریڈیو سٹیشنز کے عملے کی طویل جدوجہد اور اپنی مدد اپ کی تحت ریڈیو چلانے کوششں بھی دم توڑ گئے۔ حکومت وقت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے قبائلی اضلاع میں سرکاری ریڈیوز سٹیشنز کی بندش لمحہ فکریہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Ramadan relief package at utility stores will start from tomorrow

یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز کل سے ہوگا

رمضان ریلیف پیکج 5 مارچ سے چاند رات تک جاری رہے گا۔ رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیا کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔ پی ایم ٹی 60 کی وجہ سے 20 کروڑ عوام پیکج سے مستفید ہوگی سبسڈی کے تحت آٹے کا 10کلو کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا۔ گھی فی کلو 365، چینی 109 روپے میں دستیاب ہوگی۔ رعایتی چیزوں میں خوردنی تیل پر 25 روپے ، دال چنا پر 25 روپے فی کلو رعائت ہوگی۔ سفید چنے پر 25 روپے ،بیسن پر 50 روپے رعائت دی جائے گی۔ کجھور 50 ، باسمتی چاول 25، سیلہ  چاول 25 روپے سستے ہونگے۔ ٹوٹا چاول پر 25 ، چائے پر 100 روپے ریلیف ملے گا۔ ٹیٹرا پیک دودھ پر 30 روپے فی لیٹر خصوصی رعایت دی جائیگی۔

اسکے علاؤہ مصالحہ جات ، مشروبات بھی سستے داموں فروخت کئے جائینگے۔ بے نظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ افراد کو ماہانہ 20 کلو آٹا ملے گا۔ ماہانہ 5 کلو چینی، 5 کلو گھی، 3 کلو چاول، دالیں فراہم کی جائیں گی۔ غیر رجسٹر افراد بی آئی ایس پی میں رجسٹریشن کرائیں۔