رمضان ریلیف پیکج 5 مارچ سے چاند رات تک جاری رہے گا۔ رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیا کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔ پی ایم ٹی 60 کی وجہ سے 20 کروڑ عوام پیکج سے مستفید ہوگی سبسڈی کے تحت آٹے کا 10کلو کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا۔ گھی فی کلو 365، چینی 109 روپے میں دستیاب ہوگی۔ رعایتی چیزوں میں خوردنی تیل پر 25 روپے ، دال چنا پر 25 روپے فی کلو رعائت ہوگی۔ سفید چنے پر 25 روپے ،بیسن پر 50 روپے رعائت دی جائے گی۔ کجھور 50 ، باسمتی چاول 25، سیلہ چاول 25 روپے سستے ہونگے۔ ٹوٹا چاول پر 25 ، چائے پر 100 روپے ریلیف ملے گا۔ ٹیٹرا پیک دودھ پر 30 روپے فی لیٹر خصوصی رعایت دی جائیگی۔
اسکے علاؤہ مصالحہ جات ، مشروبات بھی سستے داموں فروخت کئے جائینگے۔ بے نظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ افراد کو ماہانہ 20 کلو آٹا ملے گا۔ ماہانہ 5 کلو چینی، 5 کلو گھی، 3 کلو چاول، دالیں فراہم کی جائیں گی۔ غیر رجسٹر افراد بی آئی ایس پی میں رجسٹریشن کرائیں۔