پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دو ران صوبہ بھر میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ صوبے کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔ بارش کے باعث صوبہ بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
لواری ٹنل اور مضافات میں موسم ابر الود
لواری ٹنل اور مضافات میں موسم ابر الود ہے۔ہلکی برفباری/بارش ہورہی ہے۔ لواری اپروچ روڈ ٹریفک کیلئے چترال سائڈ میں مکمل طور پہ بحال ہے ۔ٹریفک کی روانی جاری ہے۔ضلع لوئر چترال کے تمام راستے ٹریفک کیلۓ بحال ہیں۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر این ایچ اے کی مشینری سٹینڈ بائی ہے۔ تمام ادارے الرٹ کر دئیے گئے ہیں۔ڈرائیورز حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ ممکنہ پھسلن اور حادثات سے بچنے کیلۓ سنو چین کا استعمال یقینی بنائیں۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفرکریں۔ خراب موسم میں خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم ڈی سی آفس: 0943412519 ، ڈی سی کنٹرول روم نمبر اپر دیر: 0944880104، ڈی سی میڈیا سیل لوئر چترال واٹس ایپ نمبر: 03085832947اور پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر رابطہ کریں۔
سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔4صفحات پر مشتمل حکم نامہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا۔ جاری کئے گئے حکم نامہ میں کہا گیا صحافیوں پر حملوں سے متعلق ایف آئی اے اور پولیس کی رپورٹس تسلی بخش نہیں۔ ایف آئی اے اور پولیس دوبارہ تفصیلی رپورٹس جمع کرائیں۔سپریم کورٹ یا رجسٹرار نے کسی صحافی کیخلاف کاروائی کا نہیں کہا۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا ایف آئی اے کے صحافیوں کو جاری کردہ نوٹسز میں عدلیہ کا نام غلط استعمال کیا گیا۔ نوٹسز سے غلط پیغام گیا کہ سپریم کورٹ صحافیوں کیخلاف کاروائی کروا رہی ہے۔پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کئے گئے۔حکم نامہ میں بتایا گیا پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے وکیل نے جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھایاکہ وکیل کے مطابق جے آئی ٹی میں خفیہ ایجنسیوں کے افراد شامل نہیں ہوسکتے۔ بیرسٹر صلاح الدین نے ایک صحافی پر ایف آئی آر کا ذکر کیا جس میں غلط دفعات لگائی گئیں۔تحریری حکم نامہ میں مزید کہا اٹارنی جنرل نے ایف آئی آر میں غلط دفعات کا اعتراف کیا۔صحافیوں کے مقدمات سے متعلق تفصیلی جواب آئندہ سماعت سے قبل جمع کرایا جائے۔سپریم کورٹ کے مطابق کیس کی مزید سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف نااہلی کیس
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا علی امین کو نوٹس جاری کردیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف اثاثے چھپانے کی درخواست الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی ٰخیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔ 26 مارچ کو سماعت ہو گی۔