محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے کالجوں اور یونیورسٹیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔ 8 رکنی کمیٹی سپیشل سیکرٹری کی قیادت میں کام کرے گی، کمیٹی سرکاری کالجوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے اور تمام شعبوں کو فعال کرنے کے لیے ہے. کمیٹی کی شرائط میں کالجوں کے انتظامی ،تعلیمی اور مالی کارکردگی کی رپورٹ تیار کرنا شامل ہے. کمیٹی تیس دن کی مدت میں رپورٹ پیش کرے گی.
پشاور: قومی و صوبائ اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات
پشاور: شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا میں این اے 8 باجوڑ ، این اے 44 ڈی آئ خان ، پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ کی خالی نشستوں پر یہ انتخابات 21 اپریل ،2024 کو ہونگے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کی گئ ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 21 مارچ 2024 تک ہوگی۔ کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 25 مارچ 2024 تک داخل کی جاسکیں گی۔ ان اپیلوں پر فیصلے 28 مارچ تک کئے جائینگے۔ 28 مارچ کو نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لے سکیں گے۔ 30 مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے انہیں نشانات الاٹ کئے جائینگے۔
خراب حالات کے باعث پاک افغان خرلاچی باڈر دوسرے روز بھی بند
خراب حالات کے باعث پاک افغان خرلاچی باڈر دوسرے روز بھی بند ہے۔ پاک افغان خرلاچی باڈر ہر قسم آمد رفت اور تجارت کیلئے بند کیا گیا ہے۔ خرلاچی باڈر کل صبح سات بجے بند ہوا جب اسلامی امارت کی جانب سے ماٹر گولے داغے گئے۔ کل شام 4 بجے سے لیکر ابھی تک دونوں اطراف سے کسی قسم کی فائرنگ نہیں ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے سٹیک ہولڈرز کے درمیان آج مذاکرات متوقع ہے۔ کل ہونے والے جھڑپوں میں 4 پاکستانی شہری زخمی ہوئے تھے ۔ پولیس
چیف منسٹر خیبرپختونخوا کا سانحہ راغزائ (وانا) کے متاثرہ خاندان کیلئے ایک کروڑ روپے امدادی چیک دینے کا اعلان
چیف منسٹر خیبرپختونخوا کا سانحہ راغزائ (وانا) کے متاثرہ خاندان کیلئے ایک کروڑ روپے امدادی چیک دینے کا اعلان کیا ہے اور یہ امداد ڈپٹی کمشنر لوئر وزیرستان کے ذریعے متاثرہ خاندان کو ادا کی جائیں گی. واضح رہے کہ گزشتہ رات افطاری کے وقت مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان بحق اور 11 زخمی ہوئے تھے۔
غیرقانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کیلئے آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کرنیکا حکم
غیرقانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کیلئے آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کرنیکا حکم, اب تک 4 لاکھ سے زائد غیر قانونی غیر ملکی افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے.
وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو 15اپریل سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی ملک بدری کیلئے آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین سمیت محکمہ داخلہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب کو افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی) کی فہرستیں فراہم کی جائیں گی جنہیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ جس طرح غیر قانونی غیر ملکی اور افغان شہریوں کو گرفتار کرکے ضلعوں میں قائم ہولڈنگ سینٹرز میں رکھا گیا اور پھر ڈی پورٹ کیا گیا اسی طرح اے سی سی کارڈ ہولڈرز کو بھی پہلے رضا کارانہ طور پر واپس افغانستان جانے کے لیے کہا جائے گا جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا ڈیٹا وفاقی حکومت کے پاس موجود ہے جس کی وجہ سے ماضی میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو ٹریس کرنے میں جو مشکلات درپیش آئیں وہ اب نہیں ہوں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکیوں کی ملک بدری کے فیز ٹو کے ختم ہونے کے فوری بعد فیز تھری شروع کرنے کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جس میں افغان پی او آر (Proof of Residence) کارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اب تک 4 لاکھ سے زائد غیر قانونی غیر ملکی افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے.
ایف آئی اے اینٹی کرپشن کی نوشہرہ میں بڑی کاروائی
آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی پائریٹڈ بکس کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار۔ ملزم طفیل خان کو اکوڑا خٹک نوشہرہ میں واقع آکسفرڈ بک اینڈ سٹیشنری شاپ سے گرفتار کیا گیا۔ چھاپے کے دوران ملزم سے بڑی تعداد میں آکسفرڈ کی پائریٹڈ بکس برآمد کر لی گی۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع
پاک فوج اور موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کا مشترکہ منصوبہ؛ وزیرستان میں مواصلات میں بہتری کے اقدامات,
پاک فوج کا موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کے ساتھ مل کر جنوبی وزیرستان کے لوگوں کیلئے موبائل سروس میں بہتری کے اقدامات۔ جنوبی وزیرستان کو تاریخی طور پر مواصلات کا بنیادی ڈھانچے سے متعلق مختلف چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ پاک فوج نے موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کے ساتھ مل کر جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس کو بہتر بنایا۔ پچھلے ایک سال میں تقریباً 19 مقامات پر موبائل فون کے ٹاورز نصب کیے گئے ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے مقامی لوگ اب آپس میں بات چیت کے علاوہ بیرون ملک رہنے والے اپنے عزیز و اقارب سے بھی باآسانی رابطہ رکھ سکتے ہیں. اس سہولت کی فراہمی کا سب سے زیادہ فائدہ کاروباری حضرات کو ہوا ہے جو اب ملک کے کسی بھی حصے میں رابطہ کر کے بہتر اجناس حاصل کر سکتے ہیں۔ موبائل فون کی ان سہولیات کی دستیابی علاقے کی عوام کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ پہلے یہاں مواصلاتی ٹاورز نہیں تھے مگر اب اس سہولت کی موجودگی سے یہاں سگنلز بھی آنا شروع ہو گئے ہیں. ابھی ہم اپنے رشتہ داروں سے بھی بات چیت کر سکتے ہیں اور ملک کے حالات بھی جان سکتے ہیں۔ مقامی طالبعلم
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،8دہشتگرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 8دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ میران شاہ کے نواحی علاقے مدی خیل میں کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 18مارچ کو میر علی میں سکیورٹی فورسزپر حملے کے ذمہ دار 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے شدت پسندوں کےلئے دائرہ تنگ کر دیا انتہائی مطلوب 8دہشت گردوں کا ہلاک کر دیا ہے. سکیورٹی فورسز نے میرانشاہ اور میر علی کا گھیراؤ کر دیا ہے اور شدت پسندوں کیخلاف مزید سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ضلع باجوڑ: پاک فوج کی جانب سے طلباءکے لئے مطالعاتی اور معلوماتی دورہ
پاک فوج کی جانب سے ضلع باجوڑ کے طلباءکے لئے “تعلیم سب کے لئے” کی مہم کے تحت مطالعاتی اور معلوماتی دورے کا انعقاد کی گیا۔ پاک فوج نے ضلع باجوڑ کے مختلف سکولوں اور کالجوں کے 30 طلباء کے لئے چار روزہ مطالعاتی اور معلوماتی دورہ کا اہتمام کیا۔ طلباء کو اسلام آباد، رولپنڈی، لاہور اور پشاور میں قائم تاریخی عمارات اور اہم تعلیمی اداروں کا دورہ کروایا گیا اور اس حوالے سے بریفنگ دی گئ۔ راولپنڈی میں طلباء کو آرمی میوزیم ، آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری، نسٹ، اور اسلام آباد میں پاکستان مونیومنٹ اور فیصل مسجد کا دورہ کروایا گیا۔ طلباء کو لاہور میں مینار پاکستان، بادشاہی مسجد، مزار اقبال، آرمی میوزیم لاہور، علامہ اقبال ریزیڈینسی اور واہگہ بارڈر کا دورہ کروایا گیا۔ باجوڑ کے طلباء کے لئے منعقدہ مطالعاتی دورہ کے اختتام پر پشاور میں واقع تاریخی قلعہ بالاحصار کا دورہ کروایا گیا۔ طلباء نے اس اہم دورہ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قسم کے دورہ کے انعقاد سے انہیں پاکستان کے اہم شہروں کے بارے میں بہت معلومات حاصل ہوئیں۔ قبائلی طلباء کے لئے اس قسم کے دورے جاری رکھے جائیں۔
فائنل میں اسلام آباد نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دی
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیکرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ملتان کے 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔
ملتان کی اننگز
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد رضوان نے 26 رنز اسکور کیے۔افتخار احمد نے 32 رنزکی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی 20گیندوں پر 3 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 23 رنزدیکر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز
160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ 26 کے مجموعی رنز پر گری۔ کولن منرو 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد آغا سلمان 10 اور شاداب خان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔مارٹن گپٹل اور اعظم خان نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور چوتھی وکٹ پر 47 رنز کی شراکت بنی تاہم گپٹل 50 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ اعظم خان بھی 30 رنز بنا کر اسامہ میر کا شکار بنے۔یونائیٹڈ کی وکٹیں بھی مسلسل گرتی رہیں اور میچ سنسنی خیز مرحلے میں پہنچ گیا لیکن عماد وسیم اور نسیم شاہ کی ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگز نے اسلام آباد کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز کا ہدف آخری گیندپر حاصل کیا اور ملتان کو 2 وکٹوں سے شکست دیکر 9 ویں سیزن کا چیمپئن بن گئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2016 ، 2018 کے بعد 2024 کا ٹائٹل جیتا۔ عماد وسیم 19 رنزبناکرناقابل شکست رہے اور پلیئر آف دی فائنل قرار پائے۔
پی ایس ایل 9 کے ایوارڈز
پی ایس ایل کے بہترین بیٹر کا ایوارڈ ملتان سلطانز کے عثمان خان لے اڑے۔ پی ایس ایل 9 کے بہترین بولر ملتان سلطانز کے اسامہ میر رہے جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر اعظم خان قرار پائے۔اس کے علاوہ پی ایس ایس 9 کے پلیئرآف دی ٹورنامنٹ شاداب خان قرار پائے۔