80fe65ad-d4f4-4e5b-9a95-215ded4ae608

موٹر وہیکل سافٹ وئیر ڈیٹا بیس اور سافٹ وئیر اپگریڈیشن کے بارے میں اجلاس

صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول میاں خلیق الرحمن نے بدھ کے روز موٹر وہیکل سافٹ وئر ڈیٹا بیس اور سافٹ وئر اپگریڈیشن بارے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں بہترین اور صاف و شفاف ٹیکسیشن کا سسٹم لایا جا رہا ہے۔ ایکسائز اور ٹیکس کے بہترین ڈیجیٹل نظام کی طرف جا رہے ہیں تاکہ عوام اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکے۔ صوبائی وزیر میاں خلیق الرحمان نے موٹر وہیکل سافٹ ویئر ڈیٹا بیس کے تکنیکی مسائل کے حل، اس کی فنکشنلائزیشن اور MVRS کو پورے صوبے میں بڑھانا کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ 25 اضلاح میں سینٹرلائزڈ ڈیٹا بیس سافٹ وئر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیکسیشن کی ڈیجیٹلائزیشن ان لائن ویریفکیشن، پراپرٹی اور موٹر کار ٹیکس کے ساتھ ساتھ منشیات کی روک تھام کا انٹیگریٹڈ انظام جلد بنا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سافٹ وئر ڈیٹا بیس میں سٹیزن سروسز کو بھی شامل کیا جارہا ہے جس کے تحت ای انوائسنگ، ٹیکسٹ میسجنگ سسٹم، گاڑیوں کی اڈٹ ٹریل، یونیورسل نمبر پلیٹس اور نادراہ ویریفکیشن سب سہولیات ایک پلیٹ فارم پہ مہیا ہوگی۔ عوام نے ہمیں ووٹ دے کر ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہم ان کے اعتماد پر انشاءاللہ پورا اتریں گے۔

PHC

رمضان میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ؛ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت

رمضان میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی کےخلاف عباس خان سنگین ایڈوکیٹ کی دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت، سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

عدالت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا, سیکرٹری فوڈ خیبرپختونخوا اور ڈی جی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کو کل طلب کرلیا۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ افسران کل پشاور ہائیکورٹ آجائے اور بتادیں کیا اقدامات کئے ہیں،عدالت

اسسٹنٹ کمشنر, خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی اور محکمہ خورک کے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

ہر چیز کی قیمت ڈبل کردی گئی ہے, نرخ نامے پر عمل درآمد نہیں ہورہا، وکیل درخواست گزار عباس خان سنگین ایڈوکیٹ

دو چار بندوں کو پکڑ کر فیس بک پر تصاویر ڈالنے سے یہ مسلہ حل نہیں ہوسکتا، حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہونگے، آپ لوگ اس مسلے کو سنجیدہ کیوں نہیں لیتے، یہ صرف رمضان کے لئے نہیں ہے سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد رمضان کے بعد بھی ہونا چاہیئے۔ جسٹس اعجاز انور

یہ اتنا اہم مسلہ ہے تین تاریخ ہوگئے آپ لوگ رپورٹ جمع نہیں کررہے،جسٹس وقار احمد

سرکاری نرخ نامہ میں قیمت ایک ہوتی ہے اور مارکیٹ میں کچھ اور ہوتی ہے، ایک طرف مہنگابھیج رہے ہیں اور دوسرا اس میں ملاوٹ کررہے ہیں جو صحت کے لئے نقصان دہ ہے، انتظامیہ کہتی ہے کہ گوشت 700 روپے اور دودھ 130 سے 160 روپے فی کلو ہے یہ ہمیں دکھا دیں کہا یہ ملتا ہے، روٹی کی وزن اتنا کم کیا گیا ہے کہ اس سے بسکٹ بنا دیا ہے چار روٹی کھا کر بھی گزارا نہیں ہوتا۔ وکیل درخواست گزار عباس سنگین ایڈوکیٹ

عدالت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا, سیکرٹری فوڈ خیبرپختونخوا اور کے پی فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی کو کل پشاور ہائیکورٹ طلب کرلیا۔ سماعت کل 21 مارچ تک ملتوی کردی۔

A staff level agreement was signed between Pakistan and the IMF

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا

اسلام آباد عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ پاکستانی حکام نے بجلی اور گیس کی قیمتیں بروقت بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔  آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی معاشی اور مالی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔بہتر پالیسی مینجمنٹ کے باعث معاشی گروتھ اور اعتماد بحال ہوا ہےامید ہے کہ پرائمری بیلنس 401 ارب روپے تک رہے گا اور امید ہے کہ پرائمری بیلنس معیشت کا 0.4 فیصد رہے گا۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سال ترقی معمولی رہنے کی توقع اورافراط زر ہدف سے کافی زیادہ ہے، اقتصادی کمزوریوں سے نمٹنے کے لیے جاری پالیسی اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔اعلامیہ  کے مطابق پاکستانی حکام ٹیکس بیس میں اضافے پر کاربند ہیں اور پاکستانی حکام نے بجلی اور گیس کی قیمتیں بروقت بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔ توانائی کی قیمتیں بڑھا کر گردشی قرض میں اضافہ روکنے کا عزم ظاہرکیا ہے۔ اعلامیہ  میں مزید کہا گیا ہےکہ مہنگائی میں کمی کے لیے اسٹیٹ بینک نے شرح سود برقرار رکھنے کا کہا ہے جب کہ اسٹیٹ بینک غیر ملکی کرنسی مارکیٹ میں شفافیت رکھے گا۔

Final list of candidates for Senate election from Pakhtunkhwa released

پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کیلیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔ الیکشن کمیشن کی حتمی لسٹ کے مطابق کے پی کے سے سینیٹ الیکشن کے لیے خواتین کی 2 نشستوں پر 6 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں مہوش علی خان، عائشہ بانو، روبینہ ناز، بیگم طاہرہ بخاری، روبینہ خالد اور شازیہ شامل ہیں۔ اسی طرح ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں کے لیے بھی 8 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سید ارشاد حسین، قاضی محمد،خالد محسود، فضل حنان، بلاول خان، قیصرخان، نورالحق قادری شامل ہیں۔
سینیٹ الیکشن کے لیے جنرل 7 نشستوں پر 16 امیدوار میدان میں ہیں جن میں عرفان سلیم ، دلاور خان مرزا محمد آفریدی، فیصل جاوید،طلحہ محمود، اظہر قاضی مشوانی، نیاز محمد، محمد وقار اورکزئی، فضل حنان، فیض الرحمان، عطاالحق، فدا محمد، شفقت ایاز، آصف رفیق، تاج محمد آفریدی،نورالحق قادری کے نام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مراد سعید، اعظم سواتی اور سابق وزیراعلیٰ محمود خان سینیٹ کے الیکشن سے آؤٹ ہو چکے ہیں۔

Army Chief General Asim Munir meeting with Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد  بن سلمان سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامدالرویلی اور نائب وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العطیبی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی قیادت سے علاقائی امن و سلامتی اور دوطرفہ دفاعی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی قیادت سے سکیورٹی تعاون سمیت دلچسپی کے وسیع تر امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کےمطابق ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک سعودی تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے  تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد کا کہنا تھا سعودی عرب اورپاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ سعودی عرب مستقبل میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کیلئے حمایت اورگرمجوشی کے جذبات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔