صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول میاں خلیق الرحمن نے بدھ کے روز موٹر وہیکل سافٹ وئر ڈیٹا بیس اور سافٹ وئر اپگریڈیشن بارے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں بہترین اور صاف و شفاف ٹیکسیشن کا سسٹم لایا جا رہا ہے۔ ایکسائز اور ٹیکس کے بہترین ڈیجیٹل نظام کی طرف جا رہے ہیں تاکہ عوام اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکے۔ صوبائی وزیر میاں خلیق الرحمان نے موٹر وہیکل سافٹ ویئر ڈیٹا بیس کے تکنیکی مسائل کے حل، اس کی فنکشنلائزیشن اور MVRS کو پورے صوبے میں بڑھانا کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ 25 اضلاح میں سینٹرلائزڈ ڈیٹا بیس سافٹ وئر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیکسیشن کی ڈیجیٹلائزیشن ان لائن ویریفکیشن، پراپرٹی اور موٹر کار ٹیکس کے ساتھ ساتھ منشیات کی روک تھام کا انٹیگریٹڈ انظام جلد بنا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سافٹ وئر ڈیٹا بیس میں سٹیزن سروسز کو بھی شامل کیا جارہا ہے جس کے تحت ای انوائسنگ، ٹیکسٹ میسجنگ سسٹم، گاڑیوں کی اڈٹ ٹریل، یونیورسل نمبر پلیٹس اور نادراہ ویریفکیشن سب سہولیات ایک پلیٹ فارم پہ مہیا ہوگی۔ عوام نے ہمیں ووٹ دے کر ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہم ان کے اعتماد پر انشاءاللہ پورا اتریں گے۔