ورلڈ فارسٹ ڈے کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر چترال سکاؤٹس میں شجرکاری مہم،ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران یوسفزئی،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس محمد بلال،ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان،ڈی ایف او لوئر چترال عبدالمجید،پرنسپل FCPS کے علاوہ دوسرے لاء اینڈ ڈیپارٹمنٹ کے افیشلز کے علاوہ سکول کے طلبہ و طالبات بھی شریک ہوئے ۔
جاری علاقائی کشیدگی اور وزیر اعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری
جاری علاقائی کشیدگی اور وزیر اعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری
عقیل یوسفزئی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 16 مارچ کے وزیر ستان حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر نہ صرف سیاسی اور عوامی حلقے پریشانی سے دوچار ہیں بلکہ امریکہ اور روس سمیت متعدد دیگر اہم ممالک نے بھی پاکستان سے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کی عبوری حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے نہ دیں اور دوحہ معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں پھر سے حملہ آور تنظیموں پر واضح کردیا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور پاکستان کے خلاف جب بھی 16 مارچ جیسی کارروائی ہوگی اس کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کو ہر صورت میں واپس بھیجا جائے گا۔
دوسری جانب ایک عدالتی حکم کے ذریعے خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں جس پر صوبائی حکومت کے ترجمان محمد علی سیف نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یہاں تک کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا منتقل کیا جائے ۔ مراد سعید سمیت بعض دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں اس نوعیت کا فیصلہ سامنے آیا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ درپیش چیلنجز کے پیشِ نظر فریقین روایتی محاذ آرائیوں کی بجائے تعاون اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کریں اور میڈیا ، بیانات کے ذریعے ریاستی اور حکومتی معاملات کو مذاق سمجھ کر ڈیل کرنے سے گریز کریں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 22 مارچ سہ پہر 3 بجے طلب
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 22 مارچ سہ پہر 3 بجے طلب، گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب، گورنر نے اجلاس طلب کرنےکےاحکامات جاری کردیے۔ اجلاس میں خواتین اور اقلیتوں کے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، حکم نامہ
صوبائی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر کی استدعا پر طلب کیا گیا، گورنر کا سیکریٹری کےپی اسمبلی کو خط
خواتین کی موجودگی کے بغیر معاشرتی ترقی کا تصور ناممکن ہے،مشن ڈائریکٹر یو ایس ایڈ
امریکی مشن کی ڈائریکٹر کیٹ سوم و نگیری نے کہا ہے کہ امریکی حکومت امن اور تعمیر نو کی معاونت کا پختہ عزم رکھتی ہے جس کا مقصد خاص طور پر خواتین، اقلیتوں اور افراد باہم معذوری کی شمولیت سے مثبت تبدیلی لانا ہے۔ اس ضمن میں شہریوں اور پاکستان کے سرکاری اداروں کے درمیان مسلسل شراکت داری اور موثر کوشش کی جانی چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں یوایس ایڈ اورسی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام ہم آہنگ پروگرام پروجیکٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ ہم آہنگ (In Harmony) یوایس ایڈ کے مالی تعاون سے شروع کردہ ایک نیا منصوبہ ہے جس کا مقصد تعمیر نو اور امن کے لیے جنوبی پنجاب اور شمالی سندھ کے شہریوں اور سرکاری اداروں میں مکالمہ کو فروغ دینا ہے۔سوم و نگیری نے مزید کہا کہ خواتین کی آواز کو فیصلہ سازی کے اس عمل میں زیر غور لایا جانا ضروری ہے جس سے خواتین کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو با اختیار بنانے سے پاکستان تمام شہریوں کے لیے زیادہ خوشحال اور مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔تقریب میں امریکی قونصلر جنرل کرسٹن ہاو کنز کے علاوہ سرکاری اداروں جن میں نیکٹا، این ڈی ایم اے این آئی ڈی ایم، محکمہ ترقی نسواں،سماجی بہبود کے اداروں، ایچ ای سی سمیت اہم صوبائی اداروں اور پروگرام کے ضلعی سطحی کے افسران، سول اداروں، تنظیموں، صحافیوں اورنوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مختار احمد علی اور محمد عظیم ارشد نے پراجیکٹ کا تعارف پیش کیا اور احمد بلال محبوب نے پر امن پاکستان کی تعمیر کے لیے یوایس ایڈ کی مسلسل معاونت پر تعریفی کلمات پیش کیے۔
”پیغام رمضان“’ کی خصوصی نشریات امن و محبت کے پیغام کو پھیلار ہی ہیں، اجمل شاہ یوسفزئی
خیبر پختونخوا کے معروف ریڈیو آرجے اجمل شاہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ ریڈیو پیغام مردان کی مقبول پشتو پروگرام ”پیغام رمضان“’ کی خصوصی نشریات امن و محبت اور یگانگت کے پیغام کو مسلسل پھیلار ہی ہیں۔پروگرام میں معروف علمائے دین، غذائی ماہرین اور ڈاکٹرز باقاعدگی سے رمضان نشریات میں شرکت کر رہے ہیں اور روزوں سے متعلق امور پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔اجمل شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مسلمانوں پر روحانی اور ثقافتی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔یہ وقت زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کرنے، اجتماعات کرنے، اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور اللہ سے تعلق جوڑنے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ تلاوت کلام پاک کا ترجمہ ”پیغام رمضان“ نشریات کا باقاعدہ حصہ ہے۔