Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, July 27, 2024

جاری علاقائی کشیدگی اور وزیر اعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری

جاری علاقائی کشیدگی اور وزیر اعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری
عقیل یوسفزئی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 16 مارچ کے وزیر ستان حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر نہ صرف سیاسی اور عوامی حلقے پریشانی سے دوچار ہیں بلکہ امریکہ اور روس سمیت متعدد دیگر اہم ممالک نے بھی پاکستان سے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کی عبوری حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے نہ دیں اور دوحہ معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں پھر سے حملہ آور تنظیموں پر واضح کردیا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور پاکستان کے خلاف جب بھی 16 مارچ جیسی کارروائی ہوگی اس کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کو ہر صورت میں واپس بھیجا جائے گا۔
دوسری جانب ایک عدالتی حکم کے ذریعے خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں جس پر صوبائی حکومت کے ترجمان محمد علی سیف نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یہاں تک کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا منتقل کیا جائے ۔ مراد سعید سمیت بعض دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں اس نوعیت کا فیصلہ سامنے آیا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ درپیش چیلنجز کے پیشِ نظر فریقین روایتی محاذ آرائیوں کی بجائے تعاون اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کریں اور میڈیا ، بیانات کے ذریعے ریاستی اور حکومتی معاملات کو مذاق سمجھ کر ڈیل کرنے سے گریز کریں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket