خیبرپختونخوا میں کل بروز بدھ سے بارشوں تیز ہواؤں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔ ۔ برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ۔تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی گئیں۔ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پر مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 31 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں. پی ڈی ایم اے
پٹاخوں کی خرید و فروخت پر پابندی
مردان کے تھانہ ہوتی پولیس نے بڑی مقدار میں آتش گیر مواد ، پٹاخے وغیرہ رکھنے کے الزام میں 03 دوکانداروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ بدھ کے روز ایس ایچ او مراد خان کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوتے ہوتی پولیس نے آتش گیر مواد ، پٹاخے ساتھ رکھنے والے دکاندار ذیشان،عزیر اور محمد ریاض ساکنا ن پارہوتی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں پٹاخے اور آتش گیر مواد برآمد ہوکر انکے خلاف تھانہ ہوتی میں مقدمات درج رجسٹرڈکیے گئے۔ مردان پولیس نے تاجروں اور دکانداروں کو خبردار کیا ہے کہ آتش گیر مواد ، پٹاخے وغیرہ کی خرید و فروخت قانونی جرم ہے. خلاف ورزی کی صورت میں آپ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
مداک لشت میں سنو سپورٹس فیسٹول
چترال کے علاقے مداک لشت میں سنو فیسٹیول کے اففتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ اور چترال سکاؤٹس کے افسران کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ گزشتہ روز ہونے والے سنو سپورٹس فیسٹول کے اففتاحی تقریب کے دوران بچییوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران یوسفزئی،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل بلال جاوید،اے سی دروش اسامہ،کرنل قیصر،میجر سلطان اور دوسرے معززین علاقہ شامل تھے۔
تربت: پاک بحریہ کے ایئر بیس پر حملے کی کوشش ناکام
تربت میں دہشت گردوں کی پاک بحریہ کے ایئر بیس پی این ایس صدیق پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اثاثوں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے بر وقت اور مؤثر جواب نے حملہ ناکام بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بحری دستوں کی مدد کے لیے ارد گرد موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری متحرک کیا گیا، مسلح افواج کی جانب سے ہم آہنگ مؤثر جواب دیتے ہوئے مشترکہ کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ تربت میں ایئر بیس پی این ایس صدیق پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کے 24 سالہ سپاہی نعمان فرید شہید ہوئے، جن کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ علاقے میں مزید کسی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔
ورچوئل ٹورازم ویب سائٹ کا افتتاح
خیبرپختونخوا کے مشیر سیاحت، ثقافت و آثارقدیمہ زاہد چن زیب نے منگل کو پشاور میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام انٹرایکٹیو اور ورچوئل ٹورازم ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس نئے ویب سائٹ میں صوبہ کے تمام اہم سیاحتی مقامات کی باتصویر تفصیلات کے علاؤہ آن لائن ورچوئل سیر کرنے کی سہولیات بھی دستیاب ہیں اور کوئی بھی وزیٹر وی آر پہن کر کسی بھی سیاحتی مقام کو کلک کرے تو اسے ایسا محسوس ہوگا جیسے وہاں خود پہنچ چکا ہے اور اپنی من پسند کسی بھی جگہ گھوم پھر سکتا ہے۔ مشیر سیاحت نے اس کوشش کو سراہتے ہوئے صوبہ بھر کے ورچوئل ٹورازم پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی اور سیاحتی مقامات کے علاؤہ مختلف مزہبی و ثقافتی اور آثارقدیمہ کے مقامات کو بھی اس ویب سائٹ میں ورچوئل ٹورازم کی زینت بنانے پر زور دیا۔ اسی طرح انہوں نے ضم اضلاع کے تمام سیاحتی و ثقافتی اور آثارقدیمہ کے مقامات کو بھی ورچوئل ٹورازم کی فہرست میں شامل کرنے کی تاکید کی جو اب صوبے کا ناگزیر حصہ بن چکے ہیں اور ملکی و غیر ملکی سیاح وہاں جانے کے متمنی ہیں۔ انہوں نے ویب سائٹ پر دیگر خدمات کے علاؤہ ہوٹل بکنگ سے منسلک تمام سہولیات بھی وب سائٹ پر مہیا کرنے کی ہدایت کی تاکہ ون ونڈو آپریشن کے تحت کوئی بھی تشنگی باقی نہ رہے اور واضح کیا کہ ان اقدامات سے ویب سائٹ کے ناظرین کے علاؤہ اتھارٹی کی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ زاہد چن زیب نے کہا کہ وہ پارٹی سربراہ عمران خان کے ویژن اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے صوبہ میں سیاحت و ثقافت کی ترویج کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے جبکہ ٹورازم انڈسٹری دنیا میں آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور ہم صرف سیاحت کی صنعت سے اپنے صوبہ کو مالدار اور خوشحال ترین صوبہ بنا سکتے ہیں۔ مشیر سیاحت نے موسم گرما کا سیزن شروع ہونے کے سبب گلیات، ہزارہ، ملاکنڈ اور چترال سمیت تمام سیاحتی میں سیاحوں کیلئے اضافی سہولیات کی فراہمی اور نئے سیاحتی مقامات کھولنے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
کاکول کیمپ: 26 پاکستانی کھلاڑی ایبٹ آبادمیں
جمعرات سے شروع ہونے والے کاکول کیمپ میں شرکت کے لیے 26 پاکستانی کھلاڑی ایبٹ آباد پہنچ گئے۔ بابر اعظم، افتخار احمد اور نسیم شاہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج پاکستان پہنچیں گے اور کل کیمپ جوائن کریں گے۔ کھلاڑیوں کا آج جسمانی معائنہ کیا گیا۔ کاکول کیمپ کل سے شروع ہوگا۔
لکی مروت پولیس کو بہترین کا رکر دگی پر انعامات اور تعریفی اسنادسے نوازا گیا
میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی (جی او سی نائن ڈویژن) نے بہترین کارکردگی پر ضلع لکی مروت پولیس کے دلیر اور بہادر ایس ایچ اوز، البرک، آر آر ایف اور اہلیٹ فورس سمیت پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔ تقریب انعامات کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر بنوں قاسم علی خان بھی موجود تھے۔ جرائم اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے پولیس فعال کردار ادا کرنے سمیت لکی مروت پولیس نے پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لکی مروت پولیس نے جواں مردی کی تعریف کی۔ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی (جی او سی نائن ڈویژن) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لکی مروت پولیس کا مورال مزید بلند ہے ہمیں ایسے دلیر اور بہادر آفسران اور پولیس جوانوں پر فخر ہے جو پورے ملک میں لکی مروت پولیس فورس کا سر فخر سے بلند کررہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ لکی مروت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرانٹ لائن پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہیں۔
عبداللہ ندیم کی میتھمیٹکس اولمپیاڈ ٹیسٹ میں پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن
ایبٹ آباد گلیات کی یونین کونسل نگری بالا سے تعلق رکھنے والے عبداللہ ندیم ولد سردار ندیم نے انٹرنیشنل کنٹیسٹ سینٹر میں پانچویں کوپرنیکس انٹرنیشنل میتھمیٹکس اولمپیاڈ ٹیسٹ میں پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے دنیا کے پچیس ممالک کے درمیان ہونے والے مقابلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ یہ فائنل مقابلے 14 سے 18 جولائی 2024 تک نیویارک امریکہ میں منعقد ہوں گے۔ سردار عبداللہ ندیم 25 ممالک کے درمیان بین الاقوامی سطح پر فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ بین الاقوامی فائنل مقابلے میں اس کی پہلی پوزیشن کے لیے دعا گو ہوں۔
سردار عبداللہ ندیم کا تعلق نگری بالا کے گاؤں تتریلہ موہاڑی سے ہے۔ وہ سردار منشی خان کے پوتے اور سردار عمران مانی اے ایس ڈی ای او ایجوکیشن کے بھتیجے ہیں۔ان کے والد محترم سردار ندیم بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ اس کی شاندار کامیابی پر میں اس قابل ہونہار سپوت اور اس کے والدین کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اللہ پاک اسے مزید کامیابیوں سے نوازے اور اس کی کامیابیاں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کام آئیں۔
عبداللہ ندیم کی حوصلہ افزائی کے لیے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
خیبرپختونخوا میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری
پشاور اور مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے باعث صوبے میں بڑھتی ہوئی گرمی کو بریک لگ گئی۔ محکمہ موسمیات کیمطا بق صوبے میں بارش کا سلسلہ 31مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔