تربت: پاک بحریہ کے ایئر بیس پر حملے کی کوشش ناکام

تربت میں دہشت گردوں کی پاک بحریہ کے ایئر بیس پی این ایس صدیق پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اثاثوں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے بر وقت اور مؤثر جواب نے حملہ ناکام بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بحری دستوں کی مدد کے لیے ارد گرد موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری متحرک کیا گیا، مسلح افواج کی جانب سے ہم آہنگ مؤثر جواب دیتے ہوئے مشترکہ کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ تربت میں ایئر بیس پی این ایس صدیق پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کے 24 سالہ سپاہی نعمان فرید شہید ہوئے، جن کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ علاقے میں مزید کسی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket