خیبرپختونخوامیں رواں سال لشمینیا کے 4319 کیسز رپورٹ ہوئے

خیبرپختونخوامیں لشمینیا کے 4319  کیسز رپورٹ

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے رواں سال رپورٹ ہونے والے لشمینیا کیسز کے  اعداد وشمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال لشمینیا کے 4 ہزار 3 سو 14 کیسز رپورٹ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ چار ماہ میں  لشمینیا کے سب سے زیادہ ضلع مہمند میں 1128 کیسز سامنے آئے۔کرک807، پشاور355، مالاکنڈ 277اور  ٹانک میں لشمینیا کے 235کیسزسامنے آئے۔اسی طرح نوشہر میں لشمینیا کے 206 ، جنوبی وزیرستان 215  ہنگو 213، خیبرمیں 168 کیسزائے ہیں۔لشمینیا ایک مخصوص قسم کے سینڈ فلائی کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری ہے۔محکمہ صحت کے مطابق مکھی کاٹے ہوئے مقام پہلے پھوڑا نکلتا ہے اور  چند دنوں میں زخم کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق لشمینیا بیماری ایک بچے سے دوسرے بچے کو لگ سکتی ہے۔ بیماری اگرچہ خطرناک نہیں لیکن چہرے یا جسم کے متاثرہ حصے پر  مستقل نشانات چھوڑ دیتی ہے۔

Government's decision to impose educational emergency in the country for the next 4 years

ملک میں آئندہ 4 سال کیلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف منگل کو تعلیمی ایمرجنسی کا باضابطہ اعلان کریں گے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ ہوگا۔ وفاقی وزارت تعلیم کے زیرانتظام تعلیمی ایمرجنسی نفاذ کی کانفرنس کل ہو گی۔تعلیمی بجٹ کو بھی صفر اعشاریہ پانچ سے بڑھا کر آئندہ 4 سال میں 5 فیصد کرنے کا ہدف۔پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں، 4 سال میں یہ تعداد کم کرکے 90 لاکھ تک لانے کا ہدف رکھا گیا ہےواضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے تعلیمی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Al Kabir All Pakistan Inter Club Karate Championship concluded

الکبیر آل پاکستان انٹر کلب کراٹے چمپئن شپ اختتام پذیر

الکبیر آل پاکستان انٹر کلب کراٹے چمپئن شپ کے سلسلے میں پشاور ڈویژن کراٹے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ صافی واریئرزمارشل آرٹس اکیڈمی نے چمپئن ٹرافی جیت لی۔ ٹرائبل مارشل آرٹس اکیڈمی ڈسٹرکٹ خیبر نے دوسری اور رائزنگ سٹارزاکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نورمحمد تھے ،انکے ہمراہ صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد نوراور راجہ بھی موجود تھے۔جنہوں نے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان کراٹے فیڈریشن  کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی الکبیر آل پاکستان انٹر کلب کراٹے چمپئن شپ کے سلسلے میں پشاور ڈویژن چمپئن شپ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں پشاور،چارسدہ ،نوشہرہ اورخیبر کے اضلاع سے رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑیوں نے50،55،60،76،75،84اور84سے زائد ویٹ کٹیگری کے ٹیم کومیتے (فائٹ )میں حصہ لیا۔چمپئن شپ میں صافی واریئرزمارشل آرٹس اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے فاتح ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگئے ۔ڈسٹرکٹ خیبر کے ٹرائبل مارشل آرٹس اکیڈمی نے دوسری ،رائزنگ سٹارزاکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،اور صافی واریئرزاکیڈمی حیات آباد چوتھی نمبر آئی۔صافی واریئرزاکیڈمی کی جانب سے سلمان، ابراہیم،مراد علی،احتشام پرویز،عبداللہ،اسرار،ریاض ،عاصم،اورنگزیب ، شہاب اور شاہ زیب نے میڈلز جیت کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول پلے کیا۔ان مقابلوںمیں چیف ریفری پرائڈ آف پرفارمنس انٹر نیشنل کھلاڑی خالد نور تھے ،جبکہ دیگرریفریزمیں عاصم نذیر،کامران علی،جمال خان،غلام محمد،منصور اور سیف اللہ شامل تھے ۔

Organized a walk in connection with World Veterinary Day in Agricultural University

زرعی یونیورسٹی میں ورلڈ ویٹنری ڈے کے حوالے سے واک کا اہتمام

زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں ورلڈ ویٹنری ڈے کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور رجسٹرار عبدالباسط خان بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ ویٹنری کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ قرآ ن پاک میں بھی جگہ جگہ جانوروں کا ذکر کیا گیا ہے حضر ت نوع ؑنے جب کشتی بنائی گئی تب ان سے کہاگیا کہ جانوروں کا ایک ایک جوڑا کشتی میں رکھیں اس میں بہت سے فائدے ہیں جہاں پر انسان ہونگے وہاں پر اپ کو جگہ جگہ لائیو سٹاک اور ویٹنری آپ کو نظر آئیں گی ڈیرہ اسماعیل خان اس حوالے سے خو ش قسمت ہے یہاں پر زمین بھی ہے پانی بھی اور گھاس بھی ہے یہاں جانور کافی تعداد میں پائے جاتے ہے ضرورت اس امر کی ہے یہاں پر جدید ریسرچ اور کی ویٹنری کی جدید لیب ہو جہاں پر علاج اچھے طریقے سے کیا جاسکے اللہ کا شکر ہے میرا دامن صاف ہے، نیک نیتی اور خلوص دل کے ساتھ ملازمین کے مسائل حل کئے اور ادارے کی ترقی کے لئے دن رات محنت کرتا ہوں۔ یونیورسٹی روز بروز ترقیوں کی جانب گامزن ہے۔

A meeting with the Army Chief at the General Headquarters of the Turkland Forces Commander

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈرکی ملا قات

ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیرکتار اوغلو نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی وابستگی پر مبنی گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ COAS نے دونوں مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی سے فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔  پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Federal government's decision to reduce the prices of petroleum products پٹرول

یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقومی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔حکومت پاکستان کا یکم مئی 2024 سے اگلے 15 دن تک پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کرسکتی ہے۔پیٹرول کی قیمت کم ہوکر 293.94 روپے فی لیٹر سے 288روپے اور ڈیزل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کمی کرکے 290.38 روپے سے 282.38 روپے کی جاسکتی ہے۔سرکاری اور صنعتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم ہو کر 193.8 روپے سے 185.5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5.37 روپے کم ہوکر 174.34 روپے سے 168.97 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔

ISIS and TTP attacks

داعش اور ٹی ٹی پی کے حملے

عقیل یوسفزئی
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق داعش خراسان نے سال 2019 کے بعد اب تک خیبرپختونخوا پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 117 حملے کئے ہیں ۔ ان حملوں کے نتیجے میں 957 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور افسران بھی شامل ہیں ۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق فورسز نے اس عرصے کے دوران سینکڑوں انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کیے جس کے نتیجے میں داعش کے 150 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا جن میں متعدد اہم کمانڈر بھی شامل ہیں ۔ جبکہ داعش کے 57 آفراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔
دوسری جانب ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 26 مارچ کو بشام کے قریب چینی اہلکاروں کے قافلے کو نشانہ بنانے کے واقعات کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں اور اس واقعے میں ملوث 4 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جنہوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس حملے کی پلاننگ افغانستان میں کی گئی تھی اور یہ کہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے کی پوری پلاننگ افغانستان میں مقیم ٹی ٹی پی کی اعلیٰ قیادت نے کی اور چاروں گرفتار افراد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے متعدد دیگر انکشافات بھی کیے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی ٹی پی نے اس حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا تاہم جس پیٹرن کے ساتھ یہ حملہ کرایا گیا تھا اس کے تناظر میں سیکورٹی اداروں کے علاوہ متعدد ماہرین کی بھی رائے یہ تھی کہ یہ حملہ اس گروپ ہی نے کرایا ہے ۔ لاتعلقی کی ایک وجہ شاید یہ تھی کہ چین اور افغانستان کی عبوری حکومت کی ناراضگی سے بچا جاسکے تاہم تحقیقات اور گرفتار افراد کے اعتراف کے بعد صورتحال واضح ہوئی ہے اور یہ بات ایک بار پھر ثابت ہوگئی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نہ صرف پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور عوام کو نشانہ بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے بلکہ چین سمیت ان ممالک کو بھی نشانہ بنارہی ہے جن کے ساتھ پاکستان کے بہتر تعلقات قائم ہیں اور متعدد ممالک پاکستان میں سی پیک سمیت دیگر اہم پراجیکٹس میں بہت بڑی سرمایہ کاری بھی کررہے ہیں۔
یہ بھی محض اتفاق نہیں ہے کہ گوادر سمیت بلوچستان کے اہم علاقوں کو بھی مسلسل حملوں کا نشانہ بنانے کے پیچھے کونسی قوتیں کارفرما ہیں اور ٹی ٹی پی ، داعش اور بی ایل اے جیسی قوتوں کو کہاں سے سپورٹ ملتی آرہی ہے ۔ انڈین میڈیا مسلسل پروپیگنڈا کررہا ہے کہ پاکستان کے دو صوبوں یعنی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جو سیکورٹی صورتحال بنی ہوئی ہے بھارتی حکومت اس تناظر میں مزاحمتی گروپوں کی نہ صرف سرپرستی کریں بلکہ فنڈنگ پر بھی توجہ دیں تاکہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز کو کمزور کیا جائے اور اس کی متوقع ترقی کا راستہ روک دیا جائے ۔ یہ بات بھی بہت عجیب ہے کہ بھارتی میڈیا اور ماہرین پاکستان تحریک انصاف کا بھی مسلسل دفاع کرنے میں مصروف عمل ہیں اور اس پارٹی کے بانی کو بھارت کا ہیرو قرار دیا جارہا ہے ۔ المیہ یہ ہے کہ اس پارٹی کے مزاحمتی طرزِ عمل اور پروپیگنڈا مشینری کے باعث بھارتی مفادات کو فایدہ پہنچ رہا ہے مگر یہ پارٹی اپنے رویہ میں کوئی تبدیلی لانے کو تیار نظر نہیں آرہی۔
اسی صورت حال کے تناظر میں اب ماہرین یہ خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ شاید پاکستانی ریاست 9 مئی کے ذمہ داران اور ان کے ملکی ، غیر ملکی سپورٹرز کے خلاف مزید سخت پالیسیاں اختیار کرے ۔ نامور صحافی علی خان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نہ صرف دہشت گردی کے سنگین مسئلے سے لاتعلق دکھائی دے رہی ہے بلکہ یہ گاہے بگاہے مذاکرات کی خواہش کا اظہار بھی کرتی ہے ۔ اسی تناظر میں صوبے کے متعلقہ اداروں کو بھی ابہام کی صورت حال کا سامنا ہے ۔ ان کے مطابق جب حال ہی میں ان کے ساتھ کیے گئے ایک انٹرویو میں مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے پاکستان کی فوج کو اپنی فوج قرار دیتے ہوئے چند مثبت باتیں کیں تو تحریک انصاف کے بعض حلقوں نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ۔ یہی رویہ ان کا وفاقی حکومت کے ساتھ بھی چلا آرہا ہے جس سے صوبے کے مفادات اور معاملات بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔
اس تمام صورتحال سے نمٹنے کے لیے لازمی ہے کہ تمام پارٹیاں , حکومتیں اور ادارے کم از کم دہشت گردی اور شر پسندی کے بنیادی مسائل کے حل پر کسی متفقہ فارمولے پر یکسو ہوکر قومی اتفاق رائے کا راستہ اختیار کریں کیونکہ پاکستان کی مضبوط سیکورٹی ملک کے معاشی مستقبل کی بہتری کی بنیاد ہے اور جاری کشیدگی اور دہشت گردی کے ہوتے ہوئے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

17 people died in accidents due to rains in Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختونخو ا بارشوں کے باعث حادثات میں 17 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حادثات میں اب تک 17 افراد جاں بحق اور 23 افراد زخمی ہوئے ۔جب کہ بارشوں میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ضلع باجوڑ میں ہوا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کی وجہ سے مختلف اضلاع میں 148 مویشی بھی ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ بجلی گرنے سے مجموعی طور پر 116 گھروں کو نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جب کہ بارشوں کے باعث تمام بند شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔