الکبیر آل پاکستان انٹر کلب کراٹے چمپئن شپ اختتام پذیر

الکبیر آل پاکستان انٹر کلب کراٹے چمپئن شپ کے سلسلے میں پشاور ڈویژن کراٹے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ صافی واریئرزمارشل آرٹس اکیڈمی نے چمپئن ٹرافی جیت لی۔ ٹرائبل مارشل آرٹس اکیڈمی ڈسٹرکٹ خیبر نے دوسری اور رائزنگ سٹارزاکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نورمحمد تھے ،انکے ہمراہ صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد نوراور راجہ بھی موجود تھے۔جنہوں نے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان کراٹے فیڈریشن  کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی الکبیر آل پاکستان انٹر کلب کراٹے چمپئن شپ کے سلسلے میں پشاور ڈویژن چمپئن شپ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں پشاور،چارسدہ ،نوشہرہ اورخیبر کے اضلاع سے رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑیوں نے50،55،60،76،75،84اور84سے زائد ویٹ کٹیگری کے ٹیم کومیتے (فائٹ )میں حصہ لیا۔چمپئن شپ میں صافی واریئرزمارشل آرٹس اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے فاتح ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگئے ۔ڈسٹرکٹ خیبر کے ٹرائبل مارشل آرٹس اکیڈمی نے دوسری ،رائزنگ سٹارزاکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،اور صافی واریئرزاکیڈمی حیات آباد چوتھی نمبر آئی۔صافی واریئرزاکیڈمی کی جانب سے سلمان، ابراہیم،مراد علی،احتشام پرویز،عبداللہ،اسرار،ریاض ،عاصم،اورنگزیب ، شہاب اور شاہ زیب نے میڈلز جیت کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول پلے کیا۔ان مقابلوںمیں چیف ریفری پرائڈ آف پرفارمنس انٹر نیشنل کھلاڑی خالد نور تھے ،جبکہ دیگرریفریزمیں عاصم نذیر،کامران علی،جمال خان،غلام محمد،منصور اور سیف اللہ شامل تھے ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket