دوسر ا آر ایم ائی سپورٹس گالا تمام رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔ رحمان میڈیکل کالج ایونٹس کے زیادہ تر کھیلوں کے فائنل جیتنے کے ساتھ ٹورنمنٹ کی فاتح ٹیم قرار پائی۔ ٹورنمنٹ میں رحمان کالج اف الائیڈ ہیلتھ سائنسسز نے دوسری جبکہ رحمان کالج اف ڈینٹسٹری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپوٹس گالا کی اختتامی تقریب آر ایم ائی پشاور میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی جی پی ڈی اے کیپٹن خالد محمودتھے۔ تقریب کے دیگر شرکاء میں سی ای او آر ایم ائی شفیق الرحمان، سی او او کرنل (ر) محمد طارق خان، ڈین ار ایم ائی ڈاکٹر بختیار زاہد، ڈین الائیڈ ہیلتھ سائنسسز ڈاکٹر محمد بن افسر جان، پرنسپل آر ایم سی ڈاکٹر مختیار زمان، پرنسپل آر سی ڈی ڈاکٹر غلام رسول، پرنسپل آر سی ار ایس ڈاکٹرمحمد بلال، پرنسپل آر سی این ڈاکٹر اورنگزیب، پرنسپل ار سی ایچ ایس دانش خان شامل تھے۔اس موقع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور رنر اپ اور فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیز تقسیم کی گئیں۔ سپورٹس گالا میں رحمان میڈیکل کالج نے خواتین کی باسکٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس سنگل ایند ڈبل، بیڈمنٹن سنگل کا فائنل جبکہ مردوں کے باسکٹ بال، بیڈمنٹن ڈبل کا فائنل جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست قرار پائی۔ سپوٹس گالا میں دوسری پوزیشن رحمان کالج اف الائیڈ ہیلتھ سائنسسز نے حاصل کی جنھوں نے کرکٹ، فٹسال اور والی بال میل کے فائنل اپنے نام کیے۔ ٹورنمنٹ میں رحمان کالج اف ڈینٹسٹری نے تیسری پوزیشن حاصل کی جنھوں نے مردوں کے ٹیبل ٹینس فائنل میں فتح حاصل کی جبکہ ٹورنمنٹ کے زیادہ تر فائنلز کی رنراپ قرار پائی۔ ٹورنمنٹ میں رحمان کالج اف نرسنگ نے چوتھی جبکہ رحمان کالج اف ریہبلیٹیشن سائنسسز نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی جی پی ڈی اے کیپٹن خالد محمود کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی ایک ایتھلیٹ ہیں اور آج سپورٹس گالا میں بہترین ٹیلینٹ کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے انھوں نے ڈائریکٹوریٹ اف سپورٹس آر ایم ائی کی کاوشوں کو سراہا اور بہترین ٹورنمنٹ کے انعقاد پر انھیں مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر سی ای او آر ایم ائی شفیق الرحمان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جو بھی ممالک اولمپکس میں سرفہرست ہیں انھوں نے نچلی سطح پر کھیلوں کو فروغ دیا انھوں نے ڈائریکٹوریٹ اف سپورٹس ار ایم ائی کی کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بہت جلد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اس ادارے کے کھلاڑی صوبے اور ملک کی نمائندگی کریں گے۔