9 may dg ispr press conference

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں اہم فیصلے

جمعرات کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں فارمیشن کمانڈرز کی اہم کانفرنس آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے اندرونی اور بیرونی معاملات ، درپیش چیلنجز ، سکیورٹی صورتحال اور بعض واقعات سمیت بہت سے دیگر ایشوز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعدد اہم معاملات پر اس اعلیٰ ترین عسکری فورم پر مشاورت اور تجاویز کا تبادلہ کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کی جاری کردہ تفصیلات سے جو خلاصہ نکالا جاسکتا ہے اس کے مطابق 9 مئی کو کی جانیوالی شرپسندی میں ملوث ملزمان اور ان کے منصوبہ سازوں کو قانون کے تحت سخت سزائیں دینے کو ناگزیر قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ ان واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا جاسکتا ۔ یہ موقف نہ صرف بالکل دوٹوک ہے بلکہ اس سے یہ بات پھر سے واضح ہوگئی ہے کہ عسکری قیادت 9 مئی کے واقعات کو نہیں بھولی ہے اور جو پارٹی ان حملوں میں ملوث ہے اس کے ساتھ بعض عدالتی رعایتوں کے باوجود کسی قسم کے کمپرومائز کو تیار نظر نہیں آرہی ۔ یہ اس لیے بھی لازمی ہے کہ اگر ان افسوس ناک واقعات میں ملوث ملزمان اور منصوبہ سازوں کو سزائیں نہیں ملیں تو آئندہ کے لیے دوسرے بھی ریاست پر دبائو ڈالنے کے لیے یہی حربے استعمال کرنے لگ جائیں گے اور ظاہر ہے کہ کوئی بھی ریاست یا اس کی افواج اس قسم کے رویوں کو برداشت کرنے پر تیار نہیں ہوسکتیں ۔ یہ بہت عجیب بات ہے کہ جس روز کور کمانڈر کانفرنس میں اس ایشو پر سخت اور واضح موقف آیا اسی دن پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو 9 مئی ہی کے 2 کیسز میں بری کردیا گیا ۔ کانفرنس میں انسداد دہشتگری کی جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے جاری سلسلے پر بھی نہ صرف بحث کی گئی بلکہ اس پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ۔ قبائلی علاقوں کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران جس پیمانے پر متاثر ہوئے اس کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے جذبوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کی گئی اور فورسز کے شہدا کی قربانیوں کا بھی اعتراف کرتے ہوئے جاری کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ قبائلی علاقوں اور بلوچستان کے مسائل کے حل پر بھی بحث کی گئی اور اس عزم کا کھل کر اظہار کیا گیا کہ ان علاقوں کی تعمیر وترقی اور امن کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور ان اقدامات کو یقینی بنانے میں پاکستان کی افواج بھرپور حصہ لیں گی ۔ یہ بہت اچھی بات ہے کہ اعلیٰ عسکری قیادت کو قبائلی علاقوں اور بلوچستان کے معاملات اور مسائل کا ادراک ہے اور پرعزم ہے کہ ان علاقوں کی تعمیر وترقی پر توجہ دی جائے گی ۔ ملک کی معیشت کی بحالی اور اقتصادی چیلنجز پر بھی فورم میں تبادلہ خیال کیا گیا اور سول حکومتوں کو افواج پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی ۔

The question of concession does not arise, the head of terrorism will be crushed, Prime Minister وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو دورہ چین پر روانہ ہوں گے

  وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو دورہ چین پر روانہ ہوں گے۔  وزیراعظم شہباز شریف چینی حکام اورچینی کمپنیوں کے وفد سے ملاقاتیں کریں گے۔  وزیراعظم شہبازشریف چینی ہم منصب سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم دورہ چین کے دوران پاکستان میں ہونے والی سرمایہ کاری پر گفتگو کریں گے۔وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی چین جائیں گے۔ دفتر خا رجہ کے مطا بق وزیراعظم دورہ چین کے دوران دونوں ملکوں  میں مختلف معاہدوں پر دستخط ہونگے۔

Al-Khidmat Foundation inaugurated Al-Khidmat Farzana Shahnawaz Hospital Swabi with 250 beds equipped with modern facilities.

اڑھائی سو بیڈز پر مشتمل الخدمت فرزانہ شاہنواز ہسپتال صوابی کا افتتاح

الخدمت فاونڈیشن کے تحت 250 بستروں پر مشتمل جدید طبی سہولیات سے آراستہ الخدمت فرزانہ شاہنواز ہسپتال عالم آباد صوابی کا افتتاح کردیا گیا۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان،صوبائی وزیرآبپاشی عاقب اللہ خان اور ائیر چیف مارشل ریٹائرڈ سہیل امان نے ہسپتال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چئیرمن الخدمت فاؤنڈیشن،ضلعی انتظامیہ اور معززین علاقہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے مہما ن خصو صی ائیر چیف مارشل ریٹائرڈ سہیل امان نے بتا یا کہ الخدمت دیانت وامانت کے ساتھ اور پروفیشنل انداز میں خدمت خلق کیلئے  کوشاں ہے اسی وجہ سے ہر کوئی الخدمت پر اعتماد اور ستائش کرتا ہے۔ صوبائی وزیر ایریگیشن عاقب اللہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدما ت کو سر اہتے ہو ئے کہا الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں صحتِ عامہ کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور یہ ہسپتال صوابی کی عوام کیلئے  تحفہ ہے ۔ صوابی میں صحت سہولیات کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا خدمت انسانیت کیلئے  الخدمت کی کاوشیں قابلِ تقلید ہیں اور ہمارا مقصد لوگوں کے مسائل اور مشکلات کم کرنا ہے۔ عبد الواسع جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پاکستان میں یہ الخدمت فاؤنڈیشن کا 54 واں ہسپتال ہے، ہمارا عزم ہے کہ صحت کی بہترین طبی سہولیات لوگوں کو ان کی دہلیز پر پہنچائیں۔ پروفیسر ڈاکٹر زاہد لطیف چئیرمن الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پاکستان فلاحی معاشرے کے فروغ کیلئے  ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ نادار لوگوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات میسر ہوں ۔ ائیر کموڈور ریٹائرڈ شبیر احمد الخدمت کی فلاحی سرگرمیوں سے صرف خیبر پختونخوا میں گزشتہ سال 2023 میں 3 ارب روپے سے زائد مالیت اور ملکی سطح پر 21 ارب روپے سے زائد مالیت کے فلاحی کام کئے گئے۔ جن سے 2 کروڑ سے زائد لوگ مستفید ہوئے۔