وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو دورہ چین پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف چینی حکام اورچینی کمپنیوں کے وفد سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف چینی ہم منصب سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم دورہ چین کے دوران پاکستان میں ہونے والی سرمایہ کاری پر گفتگو کریں گے۔وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی چین جائیں گے۔ دفتر خا رجہ کے مطا بق وزیراعظم دورہ چین کے دوران دونوں ملکوں میں مختلف معاہدوں پر دستخط ہونگے۔