ریسکیو 1122 مہمند؛ عید الاضحٰی کے تین روزہ خدمات

ریسکیو 1122 مہمند نے عید الاضحٰی کے تین روز میں مجموعی طور پر 37 مختلف قسم کے ایمرجنسیوں میں خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو 1122 مہمند نے عیدالاضحٰی کے پہلے تین دنوں میں مجموعی طور پر 37 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات میڈیکل ایمرجنسی میں دی گئی جنکی تعداد 33 ہیں۔ اس کے علاوہ 02 روڈ ٹریفک حادثات،01 گولی لگنے کی اور 01 پانی میں ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 مہمند نے ان تمام ایمرجنسیوں کے دوران 41 افراد کو بچایا۔ حیات اللّٰہ (ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر)

khyber Teaching Hospital Peshawar

عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران مریضوں کی تعداد میں اضافہ

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں تقریباً 2000 مریضوں کو ایمرجنسی میں لایا گیا۔ 3دنوں میں تقریباً 1400 مریضوں کو بسیار خوری کی وجہ سے لایا گیا۔ عید الاضحی کی تعطیلات میں 353 چھری چاقو سے زخمی ،روڈ ٹریفک حادثات کے 128 زخمی ،5زخمی گولی لگنے کی وجہ سے ہسپتال لائے گئے۔ ہسپتال انتظامیہ نے تعطیلات سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کر لئے تھے۔ تعطیلات کے دوران ایمرجنسی ڈیوٹی پر ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور انتظامیہ کی ٹیم موجود رہی۔ تمام مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئی۔ بعض معمولی زخمی اور بیمار افراد کو علاج کے بعد گھروں کو بھیجا گیا۔ ترجمان خیبر ٹیچنگ ہسپتال کیمطا بق 3دنوں کی تعطیلات کے دوران تقریباً 128 مریضوں کو مختلف وارڈوں میں داخل کیا گیا۔ ہسپتال ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹر نے تمام عملے کو تعطیلات کے دوران بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

First Cardiology Summit held at LRH Peshawar

ایل آر ایچ تین دنوں میں 1000 سے ذائد مریضوں کا علاج

ایل آر ایچ میں عید کی چھٹیوں کے دوران ہزاروں مریضوں کا علاج کیا گیا۔ تین دنوں میں 1000 سے ذائد مریضوں کو پیٹھ کی بیماریوں کی شکایت رہی۔ جانوروں کے ٹھکراور چھری سے تقریباً 300 سے زائد زخمیوں کو ایل آر ایچ لایا گیا۔ روڈ ٹریفک آکسیڈنٹ کے 200 سے زائد زخمیوں کا بھی علاج کیا گیا۔ عید کی چھٹیوں میں 100 سے ذائد مریضوں کے مفت ڈائیلاسز کئے گئے۔ تقریباً 50 سی سیکشن جبکہ 100 سے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی۔  گائنی اور بچوں کی ایمرجنسی میں بھی ہزاروں مریضوں کی آمد جبکہ 100 سے زائد دیگر چھوٹے بڑے آپریشن بھی کئے گئے۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین۔ عید کی چھٹیوں میں بھی انتظامی افسران چوبیس گھنٹے موجود رہے کسی مریض نے شکوہ نہیں کیا۔ ترجمان ایل آر ایچ

پی کے 22 باجوڑ ضمنی الیکشن

پی کے 22 باجوڑ ضمنی الیکشن، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی کل آخری تاریخ ہے۔ یہ ضمنی انتخاب 11 جولائی 2024 کو ہوگا۔ مجموعی طور پر 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔