ریسکیو 1122 مہمند نے عید الاضحٰی کے تین روز میں مجموعی طور پر 37 مختلف قسم کے ایمرجنسیوں میں خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو 1122 مہمند نے عیدالاضحٰی کے پہلے تین دنوں میں مجموعی طور پر 37 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات میڈیکل ایمرجنسی میں دی گئی جنکی تعداد 33 ہیں۔ اس کے علاوہ 02 روڈ ٹریفک حادثات،01 گولی لگنے کی اور 01 پانی میں ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 مہمند نے ان تمام ایمرجنسیوں کے دوران 41 افراد کو بچایا۔ حیات اللّٰہ (ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر)