Monsoon rains are likely in most districts of Khyber Pakhtunkhwa from tomorrow

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل سے مون سون بارشوں کا امکان

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل سے مون سون بارشوں کا ایک اور نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان  ہے۔کل شب سے بحیرہ عرب سے مزید مون سون ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ۔جس کے باعث دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان۔بارشوں کا یہ نیا سلسلہ 12 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ۔بارشوں کے باعث صوبہ کے بالائی اضلاع می لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مقامی ندی نالوں میں طغیانی/فلش فلڈ/اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت۔ تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔  کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت۔ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش  کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم  کئے جائیں۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے ۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی مکمل آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پردیں۔

ISLAMABAD: The imams of Masjid Nabawi (PBUH) will lead Friday prayers in Faisal Masjid today.

اسلام آباد: مسجد نبوی کے امام آج فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے

مسجد نبوی کے امام  فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورے پر پاکستان آئے ہیں جس دوران وہ پاکستان میں وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔گزشتہ روز ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔آج ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔

Paris Olympics 2024 Javlin throw Arshad Nadeem gold medal

ارشد ندیم کا تاریخی کارنامہ، 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا

پیرس پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے اپنے دوسرے ہی کوشش میں 92.97 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ نہ صرف مقابلہ جیتا بلکہ اولمپک ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ارشد ندیم کی اس کامیابی نے نہ صرف پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ انہیں دنیا کے بہترین جیولن تھروز میں شامل کر دیا ہے۔ ان کی یہ تھرو اس سے قبل کے اولمپک ریکارڈ 90.57 میٹر کو بھی پیچھے چھوڑ گئی، جو ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈسن نے قائم کیا تھا۔

ارشد ندیم نے اپنے پہلے تھرو میں غلط قدموں کی وجہ سے کوشش کو منسوخ کر دیا، لیکن دوسرے ہی تھرو میں انہوں نے جس مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا، وہ واقعی قابل ستائش ہے۔ ان کے اس کارنامے نے نہ صرف ان کے مخالفین بلکہ پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ارشد ندیم نے اس سے قبل 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا، جبکہ 2023 کے ورلڈ چیمپئن شپ میں انہوں نے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ وہ 2018 کے ایشین گیمز میں برانز میڈل بھی جیت چکے ہیں۔ ارشد ندیم پچھلے اولمپکس میں پانچویں پوزیشن پر رہے تھے، جہاں ان کا بہترین تھرو 84.62 میٹر تھا۔

Paris Olympics 2024 Javlin throw Arshad Nadeem gold medal

دوسری جانب، بھارت کے نیرج چوپڑا جو اس مقابلے کے فیورٹ سمجھے جا رہے تھے، فائنل میں صرف 89.45 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ارشد ندیم کی اس شاندار کارکردگی نے انہیں پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ بنا دیا ہے جو اولمپک پوڈیم پر کھڑا ہو گا۔ اس تاریخی لمحے نے پاکستان کے کھیلوں کی تاریخ میں ایک سنہری باب کا اضافہ کر دیا ہے۔