حالیہ بارشوں کے دوران پچھلے 24 گھنٹوں میں 3 افراد جانبحق جبکہ 6 افراد زخمی

حالیہ بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد جانبحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 1 بچہ جبکہ زخمیوں میں 1 مرد اور 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ تیر آندھی اور بارش کے باعث مجموعی طور پر 10 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ یز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع مھمند، مانسہرہ اور ٹانک میں رونما ہوئے۔ تیز بارشوں، سیلابی صورتحال اور نقصانات کے پیش نظر محکمہ ریلیف کی جانب سے چترال اپر میں 30 اگست تک ایمرجنسی نافذ۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سینٹر فلڈ ورننگ سسٹم کے ذریعے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سطح کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کو امدادی سامان فراہم کیا گیا۔  جس میں کمبل، خیمے، بسترے، چٹاییاں، میٹریسس، مچھر دانیاں،کچن سیٹس اور دیگر روزمرہ زندگی کی اشیاء شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری، بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے چھوٹی بڑی مشنری کو بروئے کار لیایا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد مالی و امدادی معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے، متعلقہ ادارے اور تمام ضلعی انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور ڈی جی پی ڈی ایم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے عملہ موجود ہے اور عارضی طور پر ٹریفک کے لئے متبادل راستوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام/سیاح کسی بھی ناخوشگوار کی اطلاع، موسمی صورتحال ، سٹرکوں کی بندش اور رہنمائی کے لیے 1700 پر رابطہ کریں۔

Bangladesh won the toss and decided to bowl against Pakistan پاکستان

بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر  بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا  پہلا میچ  آج راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے،گرین شرٹس کی جانب سے میچ کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا۔ راولپنڈی میں آج صبح سویرے تیز بارش ہوئی جس کے بعد  گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیرکا شکارہوا۔  واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے کے ساتھ میدان میں اتری ہے،کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
Shahram Chingizi is the first player to play a break of 147 in America

شہرام چنگیزی امریکا میں 147 کا بریک کھیلنے والے پہلے کیوئیسٹ

پاکستانی اسنوکر پلیئر شہرام چنگیزی نے امریکا میں اہم کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے 147 کا بریک کھیلنے والے پہلے کیوئیسٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ایمبیسی اوپن سے قبل پریکٹس میچ کے دوران انہوں نے سابق پاکستان رینکنگ پلیئر فرحان ادریس کے خلاف شاندار 147 کا بریک کھیلا، امریکا میں کسی بھی سطح پر ریکارڈ ہونے والا یہ پہلا 147 کا بریک ہے، اس بریک کا دورانیہ تقریباً 10 منٹ رہا۔شہرام چنگیزی کا شمار پاکستان کے مایہ ناز اسنوکر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، وہ 2010 کے ایشین گیمز میں پاکستان کی برانز میڈلسٹ اسنوکر ٹیم کا حصہ تھے۔ اس کے علاوہ ایشین اور ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کیلئے تمغے جیت چکے ہیں۔شہرام چنگیزی نے گزشتہ سال  ٹیکساس اوپن اسنوکر کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔اسنوکر میں 147 کی بریک سب سے بڑی ہوتی ہے جس کے حصول کیلئے پلیئر کو ایک ہی باری میں تمام ریڈ بالز کو بلیک بالز کے کوور کے ساتھ پوٹ کرنے کے بعد ہر کلر بال کو پوٹ کرنا ہوتا ہے۔