حالیہ بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد جانبحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 1 بچہ جبکہ زخمیوں میں 1 مرد اور 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ تیر آندھی اور بارش کے باعث مجموعی طور پر 10 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ یز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع مھمند، مانسہرہ اور ٹانک میں رونما ہوئے۔ تیز بارشوں، سیلابی صورتحال اور نقصانات کے پیش نظر محکمہ ریلیف کی جانب سے چترال اپر میں 30 اگست تک ایمرجنسی نافذ۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سینٹر فلڈ ورننگ سسٹم کے ذریعے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سطح کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کو امدادی سامان فراہم کیا گیا۔ جس میں کمبل، خیمے، بسترے، چٹاییاں، میٹریسس، مچھر دانیاں،کچن سیٹس اور دیگر روزمرہ زندگی کی اشیاء شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری، بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے چھوٹی بڑی مشنری کو بروئے کار لیایا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد مالی و امدادی معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے، متعلقہ ادارے اور تمام ضلعی انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور ڈی جی پی ڈی ایم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے عملہ موجود ہے اور عارضی طور پر ٹریفک کے لئے متبادل راستوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام/سیاح کسی بھی ناخوشگوار کی اطلاع، موسمی صورتحال ، سٹرکوں کی بندش اور رہنمائی کے لیے 1700 پر رابطہ کریں۔