a-youth-jirga-was-organized-for-the-youth-of-bannu-and-kohat-division-in-kohat

کوہاٹ ڈویژن کے نوجوانوں کیلئے یوتھ جرگے کا انعقاد کیا گیا

یوتھ گرینڈ جرگے میں جی او سی نائن ڈویژن میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی کمشنر کوہاٹ ڈویژن کمشنر بنوں آر پی آر کوہاٹ ڈی پی او کوہاٹ سمیت ہنگو اورکزئی کرم کوہاٹ لکی مروت کرک اور بنوں درہ آدم خیل سے کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ گرینڈ یوتھ جرگے میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے جوانوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل بیان کئے اور یہ عزم کیا کہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم نوجوان ہی تبدیلی لائیں گے اور اپنا کردار ادا کریں گے۔

گرینڈ یوتھ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل آفیسر کمانڈنگ نائن ڈویژن میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی نوجوانوں پر مرکوز ہے پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے پاک فوج اور نوجوان اگر ایک پیج پر ہو تو کوئی بھی ہم کو شکست نہیں دے سکتا ہے یوتھ اور فورسز کے مضبوط تعلقات ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے آج کل ایک انتشاری ٹولہ عوام اور پاک فوج کے درمیان تفرقہ پیدا کرکے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے لیکن یہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے کوئی بھی ہمارے درمیان دوریاں پیدا نہیں کر سکتے ہیں دہشتگردوں کے خلاف ٹارگیٹ آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے عوام کے تعاون سے اس آپریشن کو جلد مکمل کرکے خوارج کو مار کر یا باہر پھینک کر ختم کریں گے امن کیلئے سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی۔

یوتھ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے جوانوں نے کہا کہ بد قسمتی سے آج کل کچھ شرپسند عناصر بیرونی فنڈ پر فوج اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کررہے ہیں۔ پاک فوج کو بدنام کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر معدنیات پر قبضے کے غلط خبروں کی تشہیر کی جا رہی ہے ۔ حالانکہ گراونڈ پر سارے حالات ہمارے سامنے ہے ۔ اورکزئی کرم اور ضلع ہنگو میں جتنے بھی معدنیات ہے وہ لوکل عوام کے پاس ہیں کچھ شرپسند عناصر ایسی پروپیگنڈوں سے ہمارے فوج کو بدنام نہیں کر سکتے ہیں۔

ہمارے پختونوں کو قومیت کے نام پر انتشار کی طرف لے جانے والوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر یہ وطن اور قوم سے مخلص ہیں تو علاقے میں امن کے قیام منشیات کے خاتمے اور علاقے کے ترقی نوجوانوں کیلئے روزگار میں کردار کیوں ادا نہیں کرتے ہیں ۔ آج اگر امن خراب ہو رہا ہے تو ہمارے درمیان کچھ منافقین موجود ہیں جو ان لوگوں کو سپورٹ کررہے ہیں جو ملک کی امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں تین روزہ نیشنل اسٹوڈنٹ مینٹل ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد

ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں تین روزہ نیشنل اسٹوڈنٹ مینٹل ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد

نیشنل اسٹوڈنٹ مینٹل ہیلتھ کانفرنس ملک بھر کے طلباء میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔ افتتاحی تقریب مہمان خصوصی صدر CPSP شعیب شفیع کی موجودگی میں ہوئی۔ ان کے ساتھ ڈین اور سی ای او ڈاکٹر ثاقب ملک ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر اشفاق، اور دیگر ممتاز فیکلٹی ممبران نے اس اہم اقدام کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کا اہتمام ڈاکٹر آفتاب عالم خان ہیڈ سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ اور ایوب میڈیکل کالج کی سوسائٹی Socrates کی سرشار کاوشوں کے ساتھ ہوا۔ نیشنل اسٹوڈنٹ مینٹل ہیلتھ کانفرنس ایک اہم تقریب ہے جو ذہنی تندرستی کو ترجیح دینے کی جانب پاکستان کے سفر میں ایک اہم سنگ میل طے کرتی ہے۔ اپنی نوعیت کے اس پہلے قومی کانفرنس طلباء، ماہرین اور دماغی صحت کے حامیوں کو دماغی صحت سے متعلق آگاہی اور فلاح و بہبود کے مقصد کے لیے اکٹھا کیا گیا۔ کانفرنس نے متعدد سرگرمیوں اور مقابلوں کے ذریعے ایک متحرک اور افزودہ تجربہ فراہم کیا،

بشمول مضمون تحریر اور کوئز مقابلے، شارٹ فلم اور لائیو آرٹس ریسرچ پریزنٹیشنز، دماغی صحت میں جدید حل اور کلیدی نتائج کو اجاگر کرتے ہوئے۔ کانفرنس میں ماہرین کی قیادت میں انتہائی متوقع ورکشاپس کا ایک سلسلہ بھی پیش کیا گیا، جنہوں نے ذہنی صحت کے مختلف پہلوؤں پر اپنی بصیرت کا اظہار کیا۔ تقریب نے کئی اہم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی جیسے کہ ذہنی صحت سے متعلق بدنما داغوں کو توڑ دیں۔

طلبہ برادری کے اندر ہمدردی اور افہام و تفہیم کی ثقافت کو فروغ دیں طلباء کو بااختیار بنائیں کہ وہ اپنی ذہنی تندرستی پر قابو پالیں۔نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کریں اور طلباء اور ذہنی صحت کے پیشہ ور افراد کے درمیان تعاون۔ جیسے ہی کانفرنس کا اختتام ہوا، اس نے تمام شرکاء پر ایک دیرپا اثر چھوڑا، انہیں پاکستان بھر میں ذہنی صحت کو ترجیح دینے کے مشترکہ مشن میں متحد کیا۔ آرگنائزنگ ٹیم تمام حاضرین، شرکاء اور مقررین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اس تقریب کو ایک اہم کامیابی سے ہمکنار کیا۔

City Traffic Police Peshawar awareness to citizens about helmet and seat belt

سٹی ٹریفک پولیس کو عوامی خدمات کے اعتراف میں آئی ایس او سرٹیفکیٹ جاری

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

سٹی ٹریفک پولیس آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو عوامی خدمات کے اعتراف میں آئی ایس او سرٹیفکیٹ جاری کی گیا۔ آئی ایس او سرٹیفکیٹ کے معیار کے لوازمات پر پورا اترنا سٹی ٹریفک پولیس کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ رابطہ ایپ، ڈرائیونگ لائسنس، ای چالان، ویب سائٹ، ایچ آر ایم ایس، کمپیوٹرائزڈ ڈیوٹی روسٹر (دیگر آئی ٹی خدمات) جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے پر سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایس او آئی سی آر سی سرٹیفکیٹ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کو آفس منیجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن، ٹریفک سارجنٹ ٹریننگ اور عوامی آگاہی مہم میں پہلے بھی جاری کیا گیا تھا۔ آئی ایس او سرٹیفکیٹ صوبے میں صرف سٹی ٹریفک پولیس کو جاری کیا گیا جو پشاور ٹریفک پولیس کے استعداد کار اور جدت سمیت شہریوں کی خدمات کا اعتراف ہے۔ اس اعزاز سے سٹی ٹریفک پولیس کے پی پولیس کا پہلا انٹرنیشنلی سرٹیفائیڈ ادارہ بن گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان کی ہدایات پر بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتر انداز میں شہریوں کو خدمات فراہم کرینگے۔ عالمی مبصر ادارے کی جانب سے جاری سرٹیفکیٹ کے بعد سٹی ٹریفک پولیس پہ بھاری زمہ داری عائد ہوئی یے کہ مزید احسن طریقے سے جاری خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھا جا سکے
سی ٹی او سعود خان