Organized blood donation camp by IM Sciences Institute of Management Sciences Peshawar

انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

پشاورانسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کی جانب سے اور الخدمت تھیلیسیمیا بلڈ ڈونیشن سنٹر کے تعاون سے خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ ۔ آئی ایم ایس ہیلتھ اینڈ ویلنس کلب کے سربراہ ڈاکٹر اویس مفتی اور سوسائٹی کے اراکین کے تعاون سے عطیہ کیمپ کامیاب رہا۔ ڈاکٹر نوید شریف (HOD)کی طرف سے بھیجی گئی الخدمت کی ٹیم جس کی معاونت جناب نثار اور ان کی ٹیم نے آئی ایم ایس سائنسز کمیونٹی کے ساتھ سرانجام دیا۔طلبا ء نے 91خون کے تھیلے اکٹھے کیے، جو انسانی ہمدردی کے کاموں اور کمیونٹی کی خدمات کی وجہ سے سرانجام پائے۔ کیمپ کے دوران عطیہ دہندہ کو شناختی سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا ۔ کیمپ میں ہیپاٹائٹس بی اور سی ،ایچ آئی وی، سیفیلس (VDRL)، ملیریا (MP)، اور بلڈ گروپ ٹائپنگ کے ٹیسٹ بھی کرائے گئے۔ اس اقدام نے نہ صرف جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے بلکہ شرکاء میں صحت سے متعلق آگاہی بھی پیدا کی جا سکتی ہے۔

Commandant Dir Scouts Brigadier Sanaullah surprise visit to Government High School

کمانڈنٹ دیر اسکاؤٹس بریگیڈئر ثناء اللہ کا گورنمنٹ ہائی سکول کا اچانک دورہ

کمانڈنٹ دیر اسکاؤٹس بریگیڈئر ثناء اللہ نے تحصیل ثمرباغ کے دور دراز اور پسماندہ علاقے شاہی کے گورنمنٹ ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول شاہی کے مختلف کلاسوں اور شعبوں کا دورہ بھی کیااس موقع پر کمانڈنٹ دیر اسکاؤٹس بریگیڈئر ثناء اللہ طلباء اور مقامی مشران سے گل مل گئے کمانڈنٹ دیر اسکاوٹس بریگیڈئر ثنا ء اللہ نے طلبا پر زور دیا کہ وہ معیاری تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں اہم عہدوں پر فائز ہوکر ملک وقوم کا خدمت کرینگے انہوں نے قران وسنت میں تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے طلباء سے بات چیت کرتے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا اور جن قوموں نے تعلیم حاصل کی ہے ان ملکوں میں ترقی وخوشحالی اور امن وامان ہے انہوں کہا کہ تعلیم ہی انسان کو اچھے برے کی تمیز سکھاتی ہے پڑھے لکھے نوجوان ہی پاکستان کی ترقی کے ضامن ہیں طلبا کی حوصلہ افزائی کے لئے اورنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو نقد انعامات سے نواز گورنمنٹ ہائی سکول شاہی کا دورہ کرنے پر اساتذ ہ نے کمانڈنٹ دیر اسکاؤٹس بریگیڈئر ثناء اللہ شکریہ ادا کیا اس موقع پر سکول میں شجر کاری بھی کی گئی۔

Peshawar: Inter Club Volleyball Championship has started

پشاور: انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ شروع

 ڈپٹی کمشنر پشاور انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی ہے۔ افتتاحی میچ میں سعادت کلب پیر کلے نے کامیابی حاصل کی۔سعادت کلب پیر کلب نے باچہ کلب پشتخرہ کو باآسانی 0-2 سے شکست دی۔ صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقاراور ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان نے باضابطہ افتتاح کیا۔ جنکا تمام ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے کوچ واصف اللہ، بختیار عالم فنانس سیکرٹری صوبائی والی بال ایسوسی ایشن اور تجمل خان نیشنل ریفری بھی اس موقع پرموجود تھے۔ اس موقع پر خالد وقار نے کہا کہ ریجنل سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے ڈپٹی کمشنر پشاور انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ تین اکتوبر تک قیوم سپورٹس کمپلیکس پی ایس بی جمنازیم ہال میں جاری رہے گی۔ جس میں ڈسٹرکٹ پشاور کے ساتھ رجسٹرڈ 20 کلبز شرکت کررہے ہے۔
Mardan: The traditional games of Mukha begin

مردان: روایتی گیمز مخہ کے مقابلے شروع

محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام روایتی کھیلوں کے سلسلے میں مردان میں مخہ کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔ ان مقابلوں کاباضابطہ افتتاح ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ابن امین اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز جمشید بلوچ نے کیا۔ اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر سلیمان خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سعید اختر، صوبائی صدر مخہ تیر آندازی ایسوسی ایشن امجد حسن یوسفزئی، جنرل سیکرٹری فرمان شاہ بمعہ کابینہ سمیت دیگرشخصیات موجود تھے۔ضلع مردان کے تحصیل کاٹلنگ شموزئی میں یہ مقابلے ایک ہفتہ تک جاری رہینگے۔ ایونٹ کا فائنل 6 اکتوبر 2024 کو کھیلا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان سیدفخر جہان ایونٹ کے مہمان خصوصی ہونگے۔ان مقابلوں میں ضلع مردان کے آٹھ قدیمی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں بابوزئی کلب ، شموزئی کلب ، میاں خان ،سنگاو ¿ ، ارٹونہ اور چپل آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اس ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری امجد خان یوسفزئی تھے جنہوں ایونٹ کیلئے بہترین انتظامات کئے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز جمشید بلوچ نے ڈی جی سپورٹس عبدالناصر کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ان کی شبانہ روز محنت سے روایتی کھیلوں کا سلسلہ جاری ہے اور مرحلہ وار خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع میں بھی ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مخہ ایک قدیمی گیم ہے جو کہ صوابی ، مردان اور بونیر میں بھرپور انداز سے کھیلی جاتی ہے ،محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیراہتمام پہلے مرحلے میں ان ڈسٹرکٹس میں کلب سطح کے مقابلے منعقد کئے جائینگے۔ مختلف ریجنز میں روایتی گیمز منعقد کرنے کے بعد ان میں سے مختلف ایونٹس کے ونرز کو پشاور ہارس کیٹل شو اور ڈیرہ میں منعقد ہونے والے ہارس اینڈ کیٹل شو اور مخہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا۔ جہاں کھلاڑیوں کومزید انعامات سے نوازا جائے گا روایتی گیمز کے انعقاد کا مقصد صوبہ بھر میں روایتی گیمز کو زندہ رکھنے کے لئے کوششیں کرنا ہیں اور امید ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے ان علاقوں میں روایتی گیمز کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
Pakistan will host the South Asian Cross Country Athletics Championship for the first time

پاکستان پہلی بار ساؤتھ ایشین کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی کریگا

یہ ایونٹ 24 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، اس سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کو ایونٹ کے انعقاد کیلئے این او سی بھی جاری کردیا ہے۔ ساؤتھ ایشین کراس کنٹری چیمپئن شپ میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، بھوٹان، نیپال، سری لنکا اور مالدیپ کے ایتھلیٹس شرکت کریں گے جس  کیلئے حکومت پاکستان نے تمام ممالک کی ٹیموں اور بشمول بھارت کی شرکت کی کلیئرنس دے دی ہے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی مزید تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

کراس کنٹری ایتھلیٹکس ایونٹ کیا ہے؟

واضح رہے کہ کراس کنٹری ایتھلیٹکس ایک ایسا رننگ ایونٹ ہے جس میں ٹیمیں اور انفرادی ایتھلیٹس نیچرل فیلڈ جیسے مٹی، گھاس اور جنگلاتی علاقوں میں دوڑ لگاتے ہیں۔  اس ایونٹ کا ٹریک عام طور پر 3 سے 12 کلومیٹر لمبا ہوتا ہے اور اس میں اونچائی، میدانی علاقے اور کبھی کبھار کنکریلی سڑک اور چھوٹی رکاوٹیں شامل ہوتی ہیں۔ یہ ایک انفرادی اور ٹیم کا کھیل ہے جس میں کھلاڑیوں کو ان کے انفرادی وقت کی بنیاد پر اور ٹیموں کو پوائنٹس اسکورنگ کے طریقے سے پرکھا جاتا ہے۔

Organizing a seminar on genetic disorder in collaboration with Khyber Medical University

خیبر میڈیکل یونیورسٹی اشتراک سے جینیٹک ڈس آرڈر کے موضوع پر سیمینارکاانعقاد

خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور دوستی فائونڈیشن کے اشتراک سے جینیٹک ڈس آرڈر کے موضوع پر سیمینارکاانعقاد کیا گیا۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور میں دوستی فائونڈیشن کے اشتراک سے جینیٹک ڈس آرڈر کے موضوع پر سیمینار منعقد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی سپیشل سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا سید عبد الغفور شاہ تھے جب کہ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اور طبی ماہرین کے علاوہ فیکلٹی اور طلباء وطالبات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا سید عبد الغفور شاہ نے کہا کہ ہم ایک قبائلی اور نیم قبائلی معاشرے میں رہتے ہیں اس میں کزن میرج ایک مضبوط مگر فرسودہ روایت ہے۔اس رواج کی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے۔ ایک صحتمندمعاشرےکی تشکیل کے لئے تمام ریاستی اداروں کو مل جل کر اس فرسودہ رواج کے خاتمے میں اپنا کردارادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سکول نصاب میں جینیٹک ڈس آرڈر جیسے طبی مسائل کو زیر بحث لانے کی ضرورت ہے۔اس سیمینار کے ذریعے ہم معاشرے کو جینیٹک ڈس آرڈر کی روک تھام کے حوالے سے ایک مثبت پیغام دے سکتے ہیں۔ہمیں امراض کے علاج سے ذیادہ امراض سے بچائو اور حفاظتی تدابیر پر توجہ دینی چاہئے۔ ہمیں سکول نصاب میں ان امراض کو شامل کرنا چاہئے جو جینیٹک ڈس آرڈر کا سبب بنتے ہیں۔اس ضمن میں علماءکرام اور میڈیا پربھی بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے جو معاشرے میں جینیٹک ڈس آرڈر جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں کلیدی کرداراداکرسکتے ہیں۔تعلیم اور آگاہی مہمات اس ضمن میں ممدو معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ محکمہ صحت جینیٹک ڈس آرڈر جیسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیئے پہلے سے کام کر رہا ہے،سیمینار کی سفارشات کو تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کر کےمتعلقہ فورمزسے منظور کرایا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اور طبی ماہرین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم یو اور دوستی فائونڈیشن دیگر اداروں کے ساتھ مل کر جینیٹک ڈس آرڈر جیسے طبی اور سماجی مسلئے سے نمٹنے کے لیئے گزشتہ کئی سالوں سے جو جہد مسلسل کررہے ہیں اس کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔ اس ایڈوکیسی سے نہ صرف صوبائی حکومت نے قانون سازی کی ہے بلکہ اس حوالے لوگوں کے شعور میں بھی دن بدن اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ جینیٹک ڈس آرڈر کے کئے اسباب ہیں لیکن ان میں سرفہرست کزن شادیاں ہیں جس سے پیدا ہونے والے بچوں میں تھیلی سیمیا سمیت کئی پیچیدہ امراض کے خطرات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں ۔ ماہرین نے کہا کہ جینیٹک ڈس آرڈر کے چیلنج سے نمٹنے کے لیئے ہمیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کے ساتھ ساتھ معاشرے میں شعوراور آگہی پیدا کرنے پر توجہ دینی ہوگی اور آج کے اس سیمینار کے انعقاد کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے۔ہمیں جینیٹک ڈس آرڈر کا مقابلہ کرنے کے لیئے انٹرڈسپلنری اپروچ کی ضرورت ہے،ہمارے ہاں قوانین تو موجود ہیں ان پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ہمیں شادیوں سے پہلے ٹیسٹوں کو یقینی بنانا چاہئے۔یہ ٹیسٹ حمل کے ابتدائی دنوں میں بھی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ جینیٹک ڈس آرڈر کے سدباب کے لیئے تمام اداروں کو مل کر اجتماعی اپروچ اپنانی چاہئے۔معذور بچے یاتھیلی سیمیا کے شکار بچے معاشرے کے ساتھ ساتھ خاندان پر بوجھ ہوتے ہیں۔ایسے بچے مسائل میں اضافےکا باعث بنتے ہیں اس کے سد باب کے لئے ہمیں مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی ۔آج کا یہ سیمینار یہ پیغام پھیلانے کا ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔ آپ سب شرکاءاس قومی پیغام کو پھیلانےکےسفیر ہیں امید ہے کہ آپ اس پیغام کو معاشرے میں پھیلاکر احساس زمہ داری کا ثبوت دیں گے.

Abbottabad: Lala Mehmood Memorial Football Tournament has concluded

ایبٹ آباد: لالا محمودمیموریل فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیر

ایبٹ آباد حویلیاں کالج گراؤنڈ میں جاری لالا محمود و داؤد ماما میموریل فٹبال ٹورنامنٹ2024 کے ایک خوبصورت میچ میں گذشتہ روز زمیندار کھولیاں فٹبال کلب نے 1گول سے صلاح الدین ایوبی فٹبال کلب سے شکست دی کر اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کر لیا میچ کے مہمان خصوصی ناہب صدر ایوان تجارت حویلیاں سردار مظہر تھے آرگنائزر کمیٹی بابا اورنگزیب تنولی افتخار احمد خان عرف ماما ملک مسعود اعوان ملک یاسرباتعاون پیپلز فٹبال کلب حویلیاں کا ہے میچ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور گراؤنڈ میں میں موجود سینکڑوں افراد نے اس دلچسپ میچ سے محظوظ ہوئے میچ میچ کے مہمان خصوصی ناہب صدر ایوان حویلیاں سردار مظہر نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا انھوں نے جن دو شخصیات لالہ محمود اور ماما داود مرحومین کے نام پر ٹورنامنٹ ہو رہا ہے انکی حویلیاں بلکہ ہزارہ بھر کے اندر دی جانے والی فٹبال کے لیے خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا

Announcement of match officials for Pakistan England Test series

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز میں آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے، پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور بنگلادیش کے شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے آن فیلڈ امپائرز نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی اور سری لنکا کے کمار دھرما سینا ہوں گے۔ کرسٹوفر گیفینی اور شرف الدولہ سیکت تیسرے ٹیسٹ میں آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Malaysian Prime Minister Anwar Ibrahim arrived in Pakistan on a 3-day official visit

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب انورابراہیم کا نورخان بیس پر پُرتپاک استقبال کیا۔ اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کو سلامی دی، انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق انور ابراہیم دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے، وہ صدر مملکت آصف زرداری سے بھی ملیں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دورے کے دوران پاک ملائیشیا دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہو گا، مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت سےمتعلق بھی اہم پیش رفت ہوگی۔ ملائیشین وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، وفد پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا جبکہ ملائیشین وزیراعظم پاکستان ملائیشیا بزنس فورم میں شرکت بھی کریں گے۔

کاس کیمپ میں عوامی جمہوریہ چین کی 75ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریبات کا انعقاد

کاس کیمپ میں چین کی 75ویں یومِ آزادی کی تقریبات کا انعقاد

کاس کیمپ میں عوامی جمہوریہ چین کی 75ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریبات کا انعقاد
تقریب میں اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر طارق علی خان نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت

کاس کیمپ میں عوامی جمہوریہ چین کی 75ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریبات کا انعقاد

عوامی جمہوریہ چین کی 75ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے کاس کیمپ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے پرچم کشائی کی رسم اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر چین اور پاکستان کے تعلقات کی مزید تقویت اور دوستی کا مظہر تھا۔تقریب میں اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر طارق علی خان نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اپنی تقریر میں پاک چین دوستی کو ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے زیادہ گہرا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں اور یہ دوستی ہر آزمائش میں پورا اتری ہے۔تقریب کے دوران چین اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے اور دونوں ممالک کے پرچم سرکاری طور پر لہرائے گئے۔ تقریب کے شرکائ نے پاک چین دوستی کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ رشتہ آنے والے سالوں میں مزید مضبوط ہوگا۔تقریب کا اختتام پرچم کشائی اور گارڈ آف آنر کے ساتھ ہوا، جس میں دونوں ممالک کی افواج کے دستوں نے حصہ لیا۔ شرکائ نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کے جذبات کا مظاہرہ کیا.