کاس کیمپ میں عوامی جمہوریہ چین کی 75ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریبات کا انعقاد
تقریب میں اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر طارق علی خان نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت
عوامی جمہوریہ چین کی 75ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے کاس کیمپ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے پرچم کشائی کی رسم اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر چین اور پاکستان کے تعلقات کی مزید تقویت اور دوستی کا مظہر تھا۔تقریب میں اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر طارق علی خان نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اپنی تقریر میں پاک چین دوستی کو ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے زیادہ گہرا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں اور یہ دوستی ہر آزمائش میں پورا اتری ہے۔تقریب کے دوران چین اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے اور دونوں ممالک کے پرچم سرکاری طور پر لہرائے گئے۔ تقریب کے شرکائ نے پاک چین دوستی کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ رشتہ آنے والے سالوں میں مزید مضبوط ہوگا۔تقریب کا اختتام پرچم کشائی اور گارڈ آف آنر کے ساتھ ہوا، جس میں دونوں ممالک کی افواج کے دستوں نے حصہ لیا۔ شرکائ نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کے جذبات کا مظاہرہ کیا.