icc champions trophy 2025

چیمپیئنز ٹرافی کی رونمائی آج نتیھا گلی میں ہوگی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپیئنز ٹرافی کی رونمائی آج نتیھا گلی میں ہوگی۔ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کی ایبٹ آباد میں نمائش کی گئی تھی جس دوران ٹرافی کو  آرمی پبلک اسکول ، ایبٹ آباد میڈیکل کالج، ٹھنڈیانی اور ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم لے جایا گیا جہاں شائقین کی بڑی تعداد ٹرافی دیکھنے پہنچی۔ اگلے مرحلے پر ٹرافی کی رونمائی آج نتھیاگلی میں ہوگی جس کےبعد ٹرافی کو مری لے جایا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔ مزید برآں 6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری بھارت میں ٹرافی ٹور ہو گا۔ آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔

Inauguration of Sports Gala at Aghosh Khidmat Chitral

آغوش الخدمت چترال میں سپورٹس گالا کا افتتاح

آغوش الخدمت چترال میں اسپورٹس گالا کا شایان شان طریقے سے افتتاح ہوا۔ آغوش الخدمت چترال میں بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما کیلئے مختلف پروگرامات منعقد ہوتے ہیں۔ جس میں سپورٹس کو بنیادی اہمیت دی جاتی ہے۔ اسی سلسلے میں آغوش چترال کے انتظام انٹر مڈل سکولز فٹبال ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں چترال کے مختلف سکولوں کے طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔

Karak 5-day polio campaign has started across the district

خیبر پختونخوا: پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق

خیبر پختونخوا میں پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوئے۔ ضلع ٹانک کی یونین کونسل مولازئی میں 20 ماہ کی ایک بچی پولیو وائرس سے متاثر ہوئی۔ اس سال ضلع ٹانک سے رپورٹ ہونے والا یہ دوسرا پولیو کیس ہے۔ 2024 کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 11 ہوگئی۔ جن میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے3، ٹانک، لکی مروت اور کوہاٹ سے 2،2 جبکہ ضلع مہمند، اور نوشہرہ سے1،1 کیس شامل ہے۔ ملک بھر میں اس سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 50 ھوگیء جن میں بلوچستان سے 24 ، سندھ سے 13، خیبرپختونخوا سے 11 جبکہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے1،1 پولیو کیس رپورٹ ہوا۔

لوک میلہ، خیبرپختونخوا کا مسلسل تیسری بارپویلین ایوارڈ

فوک فیسٹیول آف پاکستان لوک میلہ میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی نے پاکستان کے بہترین پویلین کا ایوارڈ جیت لیا۔ خیبرپختونخوا مسلسل تیسری مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز لوک میلہ اسلام آباد میں لوک میلہ فیسٹیول کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں وفاقی سیکرٹری برائے قومی ورثہ وثقافت حسن ناصر جامی مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لوک ورثہ مظفر علی برکی، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر، ڈائریکٹر لوک ورثہ انوار احمد، جی ایم ٹورازم اتھارٹی سجاد حمید، جی ایم کلچر ٹورازم اتھارٹی اجمل خان، منیجر ایونٹس حسینہ شوکت سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ لوک میلہ شکرپڑیاں میں گزشتہ روزایک پُر وقار اور رنگارنگ تقریب انعامات کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔میلے میں تمام صوبوں، فنکاروں، گلوکاروں اور عمدہ پویلین کے انعقاد پر صوبوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کے بہترین پویلین کا ایوارڈ دیا گیا جو کہ مسلسل لوک میلے میں تیسری مرتبہ ہے، ساتھ ہی صوبہ سندھ کو بھی عمدہ پویلین کا ایوارڈ دیا گیا۔ وفاقی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت نے تمام شرکاء میں ایوارڈز تقسیم کئے۔ تقسیم انعامات کے دوران لوک ورثہ کی طرف سے متعدد نقد انعامات، ثقافت کے شعبے کے باشعور ماہرین پر مشتمل لوک ورثہ کی جانب سے تشکیل دی گی جیوری کی سفارشات پر مستند ہنر مند خواتین وحضرات، لوک فنکاروں اور موسیقاروں کوایوارڈزدیئے گئے۔ تقریب میں لوک ورثہ کی طرف سے 6 لاکھ 66ہزارروپے کے نقد انعامات ہنر مندوں، لوک فنکاروں اور موسیقاروں کودیئے گئے۔

خیبر پختونخوا سے انعامات حاصل کر نے والے ایوارڈ یافتہ فنکاروں اور دستکاروں میں فضل واحد سواتی شال، کاشف چارسدہ چپل، عانیہ وسیم لیکر آرٹ، مریم ممتاز جستی ورک، شیخ عثمان جناح کیپ، شیرمجم،اسراراور بابر علی شاہ شامل تھے۔ وفاقی سیکرٹری نے میڈیا کے نمائندگان کو بھی تعریفی اسناد دیں۔تاہم کشمیری ہنر مندوں میں شیخ محمد یوسف،ذالفقار غازی، شکیل احمد میر اور نادر علی،صوبہ گلگت بلتستان سے نقد انعامات وصول کرنے والوں میں موسی ٰ، فا طمہ آرزو، شہباز، فرحان احمد، سلطان نصیر اور راحت،سندھ سے محمد اشرف، رائیبہ رند، ستار جوگی، شوکت فقیر، نیاز محمد، لطف علی اورسر غلام ارشداورصوبہ بلوچستان سے ہنرمندوں ولوک فنکاروں میں علی عادل بلوچ، محمد عارف، عارف مازار، لیاقت پارلوئی، گل بہار، سُومار اور سویا بطور شامل تھے۔پنجاب سے احمد گجراتی، محمد اومیس ریاض، منظور ملنگ، لالا رمضان، فوزیہ نائید، رمیز اسحاق، شوکت، دلیو لال، ابدلعزیز، محمد اختر اور محمد کامران شامل تھے۔تقریب کے دوران شاندار ثقافتی رقص، لوک موسیقاروں کی پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ لوک ورثہ کی ٹیم نے ملک کے کونے کونے سے ہنر مندوں کو وفاقی دارالحکومت میں اپنی دستکاری اشیاء کی نمائش کیلئے جمع کیا۔ حکومت قومی اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ کوئی بھی قوم اپنی ثقافتی پیداوار کو نظر انداز کر کے صنعت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔