Captain Hussain Jahangir, a 25-year-old officer from Rahim Yar Khan, sacrificed his life for Pakistan while leading his troops during an intelligence-based operation in the Hasan Khel area of Peshawar on 26 May 2024. Having served in the Pakistan Army for four years, Captain Hussain’s courage and dedication were evident in his leadership and selflessness on the battlefield. His martyrdom, alongside Havaldar Shafiqullah, during this critical mission, has left a lasting impact on the nation.
Despite the grief of losing his son, Captain Hussain’s father expressed immense pride, declaring, “I would sacrifice a thousand sons for the love of my country and for the sake of Allah.” He emphasized his son’s devotion to Pakistan, highlighting his lion-hearted bravery. This remarkable composure in the face of loss is a testament to the strong sense of patriotism and sacrifice within Captain Hussain’s family, who supported his unwavering commitment to defending the nation.
Captain Hussain’s martyrdom is a poignant reminder of the sacrifices made by those who serve in the military. His story of bravery and selflessness serves as a source of inspiration for future generations, reminding the nation of the extraordinary individuals who put their lives on the line for the peace and security of Pakistan. He leaves behind a proud family and a legacy that will continue to inspire countless Pakistanis.
LAIQ ZADA LAIQ – Renowned Pashto Poet & Writer
Laiq Zada Laiq (15 Jan 1959 – 30 October 2023) was a literary legend whose vast contributions to Pashto literature and drama have left an indelible mark on the cultural landscape of Pakistan. Born in Madyan, Swat, Laiq was more than a poet—he was a creative force who reshaped the narrative of Pashto-language literature through his poetry, fiction, and plays. His remarkable career spanned several decades, during which he authored over 500 radio plays, 12 TV dramas, 120 stories, and 36 books. His works are a rich treasure trove that continues to inspire and influence generations of writers and artists.
Laiq’s literary accomplishments were recognized with the prestigious Tamgha-e-Imtiaz and the Kamal-e-Fun Award in 2021, the highest literary honor in Pakistan. A scholar at heart, Laiq pursued education with the same fervor as his literary pursuits. After graduating from Jahanzeb College, Swat, he went on to earn a master’s degree in Urdu and Pashto literature from the University of Peshawar and another in political science from the University of Karachi. His academic background equipped him to take on the role of director at All Pakistan Radio, where his creative genius flourished, influencing the world of radio dramas and expanding the reach of Pashto literature.
Laiq Zada Laiq’s legacy lives on through his works, which continue to inspire aspiring writers, dramatists, and poets. His unique ability to capture the essence of the Pashto spirit, combined with his dedication to enriching the cultural and intellectual life of Pakistan, ensures that his impact will be felt for generations to come.
AMIR KHAN – International Taekwondo Champion
Amir Khan, hailing from the Amankot area of Swat, has emerged as a symbol of determination, resilience, and national pride. Against all odds, he rose to international fame by clinching a gold medal at the prestigious 7th Heroes International Taekwondo Championship in Bangkok. His journey to the top was not just a personal triumph; it was an inspirational success story that continues to ignite the dreams of countless young athletes across Pakistan.
Despite facing fierce competitors from India, Nepal, and the Philippines, Amir displayed extraordinary skill and composure, defeating each opponent with sheer perseverance. What makes his victory even more remarkable is that he achieved this without any significant support from local government. Amir’s success was purely the result of his own hard work, supported only by his family, friends, and coaches.
Amir Khan’s story is more than just a tale of an athlete winning gold—it’s a story of hope. It has sparked a new wave of motivation for aspiring sportsmen and women across Pakistan, demonstrating that dreams can indeed come true with hard work and perseverance, no matter where you come from. His journey highlights the immense potential of Pakistani athletes, proving that with dedication, they can shine on the world stage.
KHURSHID BANO – Women Rights Activist
Khurshid Bano, co-founder of women-led organization Da Hawa Lur, is a dedicated female committed to combating gender discrimination and violence against women in Khyber Pakhtunkhwa (KP). Her organization provides crucial support to women facing violence, offering free legal, psychological, and capacity-building services, especially to those displaced by conflict in Pakistan. Her activism extends beyond Da Hawwa Lur as she is also a key member of the Pakistan Alliance against Sexual Harassment, actively working on the implementation, drafting, and lobbying for laws against sexual harassment.
Khurshid Bano has been a committed advocate for women’s rights since 1986. During her tenure as a technical supervisor for the government of KP, she made history by becoming the first female union leader elected in KP in 1988. Her election as a union official was driven by a strong commitment to improving the conditions of marginalized groups, particularly women. By 1994, she had ascended to the role of General Secretary of the women’s wing of the Pakistan Workers Federation in KP, furthering her impact on the labour rights movement. In her continuous efforts to empower women,
Khurshid also launched the first KP Working Women Union. This union addresses the challenges faced by women across various professions, advocating for issues such as equal pay, workplace harassment prevention, safety, security, and health. Additionally, her peace-building initiatives have trained 500 individuals through the ‘Peace by Peace’ campaign, equipping grassroots communities with the knowledge and skills to contribute to a more peaceful Pakistan. Khurshid Bano’s relentless dedication has significantly advanced the cause of women’s rights and empowerment in KP and beyond.
ڈی پی اوآفس سوات میں ’’اوپن آفس’’ کا سلسلہ بدستور جاری
مہمند: ونگ کمانڈرو اورگلونو گاؤں کے مشران کے مابین جرگہ
مہمند کی تحصیل صافی میں مقامی ونگ کمانڈر اور گلونو گاؤں کے ملک و مشران کے مابین جرگہ ہوا۔ جرگے میں علاقے میں امن واستحکام کو برقرار رکھنے کیلئے باہمی تعاون کے فروغ اور شر پسند عناصر کی سہولتکاری سے نمٹنے کیلئے خصوصی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرگے کے اختتام پر اہل علاقہ نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایااور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا افراد کی فوری طور پر حکام کو اطلاع دینے کا عہد کیا۔
ایبٹ آباد ایوبیہ گلیات میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا اغاز
ایبٹ آباد ایوبیہ گلیات میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا اغاز ہو گیا برف کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا گلیات میں موسم نے انگڑائ لی اور اچانک ہی صبع سے برف باری کا اغاز ہو گیا اس کے ساتھ ہی روڈ پر پھسلن ہو گئی اور ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہو گیا مقامی ڈرائیور گاڑیوں کو دھکا لگا کر آگے بڑھا رہے ہیں اس کے ساتھ ہی ویک اینڈ پر موجود سیاحوں کی بڑی تعداد نے اچانک گرتی برف کو دیکھ کر خوشی میں جھوم اٹھے اور حسین مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں دوسری طرف ابھی تک جی ڈی اے یا لوکل انتظامیہ کی کوئی مشین روڈ پر نظر نہیں آرہی اگر برف باری کا یہ تسلسل جاری رہا تو مقامی لوگوں اور سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ 14دسمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے.
دینی مدارس کی رجسٹر یشن
وطن عزیزمیں دینی مدارس کی بہت بڑی تعدادموجودہے ۔اوریہ تعداداس قدرزیادہ ہے کہ انکی درست تعدادریاست کوبھی معلوم نہیں۔ افغانستان پرامریکی حملے کے بعد پاکستان میں مدارس کے حوالے سے کچھ نئے اورسنجیدہ مسائل نے جنم لیناشروع کیاکئی بڑے دہشت گردمدارس سے گرفتارہوئے اوران گنت کے بارے میں معلوم ہواکہ وہ یاتوکسی مدرسے میں قیام پذیررہے ہیں یاوہاں سے انکی سہولت کاری کی گئی ہے ۔ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے ہمکنارہونے میں اگرچہ دیگربھی بہت سے عوامل کارفرمارہے مگراس میں مدارس کی بے ترتیبی اورفنڈنگ کابھی خاصاعمل دخل رہا۔مدارس میں دیگرممالک کے طلبہ کابغیردستاویزات اورغیرمتوازن قیام اوراس سے پیدا ہونے والے مسائل بھی خاصی گھمبیرصورت اختیارکرچکے تھے۔
ان حالات میں ریاست کومدارس کی رجسٹریشن اورانہیں قومی دھارے میں لانے کی فکردامن گیر ہوئی اوراس ضرورت کومحسوس کیاگیا کہ ملک میں موجودمدارس کاڈیٹاریاست کے پاس ہوناچاہئے اوریہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ ان مدارس میں کس کس ملک کے طلبہ زیرتعلیم ہیں کیونکہ دہشت گردی میں ملوث بعض غیرملکی طلبہ انہی مدارس میں پناہ گزیں رہے ہیں ۔ اس حوالے سے عمران خان دورِحکومت میں ایک معاہدہ ہواتھاجس میں طے پایاکہ تمام مدارس وزارت تعلیم کیساتھ رجسٹرہونگے اور غیرملکی طلبہ کونوسال کا ویزہ جاری کیاجائیگا۔جامعہ رشیدیہ کے مہتمم مفتی عبدالرحیم کااس حواالے سے کہناہے ‘‘کہ اٹھارہ ہزارمدارس میں بائیس لاکھ طلبہ زیرتعلیم ہیں انکی رجسٹریشن ہورہی ہے اورکسی قسم کی کوئی رکاوٹ موجودنہیں ،کچھ ہی عرصہ قبل اڑھائی ہزارطلبہ کوفری لانسنگ کی تربیت دی گئی اورانہیں نقد رقم کی صورت میں ساڑھے سات کروڑروپے کی ادائیگی ہوئی،ہمارے اٹھارہ ہزارمدارس وزارت تعلیم کیساتھ رجسٹرڈ ہیں جنہیں کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں اگر مولانافضل الرحمان کی خواہش پرمدارس رجسٹریشن وزار صنعت وتجارت کے تحت ہوئی تو وزار ت تعلیم کیساتھ منسلک اٹھارہ ہزارمدارس کی رجسٹریشن منسوخ ہوجائیگی جوہمارے لئے قابل قبول نہیں۔
اگرمولانافضل الرحمان مدارس کی رجسٹریشن وزارت صنعت وتجارت کیساتھ کرنا چاہتے ہیں توانکے مدارس کورجسٹرکیاجائے ہم نے وزارت تعلیم کیساتھ جومدارس رجسٹرکئے ہیں انکے فوائدسے بائیس لاکھ طلبہ مستفیدہو رہے ہیں بڑی محنت سے وزارت تعلیم کیساتھ رجسٹریشن کاجونظام بنایاگیاہے ہم اسے کھونانہیں چاہتے’’ ۔اس سلسلے میں26ویں آئینی ترمیم کیساتھ پاس ہونے والا مدارس رجسٹریشن بل آجکل موضوع بحث بناہواہے ۔مولانافضل الرحمان بضد ہیں کہ مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیزایکٹ1860ء کے تحت ہونی چاہئے ۔درحقیقت سوسائٹیزایکٹ 1860ء اس وقت نافذہوتا تھا جب مدارس رجسٹریشن کیلئے کوئی قانون موجودنہیں تھاآرمی پبلک سکول سانحہ کے بعدقومی سلامتی پالیسی کے تحت نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیاگیاجس کاایک پہلویہ بھی تھاکہ مدارس کورجسٹرکرکے قومی دھارے میں لایاجائیگا۔اس معاملے پر مختلف مکاتب فکرکے علماء کیساتھ بھی سیرحاصل مشاورت ہوئی جس کے نتیجے میں اتحاد تنظیم المدارس اوروزیرتعلیم شفقت محمود کے درمیان معاہدہ طے پایاکہ مدارس کو وزارت تعلیم کیساتھ رجسٹرکیاجائیگا، دینی تعلیم کیساتھ عصری علوم پربھی توجہ دی جائیگی، کوئی مدرسہ شدت پسندی کے فروغ پرمبنی نصاب نہیں پڑھا ئیگا، تمام مدارس کے بینک اکاؤنٹس کومانیٹرکیاجائیگا، ہرمدرسہ خود کوڈائرکٹرجنرل مذہبی امورکے پاس رجسٹر کروائیگا جو وزار ت تعلیم کے تحت کام کریگا۔ مذکورہ معاہدے کا مقصد مدارس کا ڈیٹا اکھٹا کرنا،عصری تعلیم اوربیرون ملک سے مدارس میں آنیوالے طلبہ کا ریکارڈ رکھنا تھا۔ جس پرمولانافضل الرحمان نے بھی اتفاق کیاتھامگراب وہ بضدہیں کہ مدارس کی رجسٹریشن ایکٹ 1860سیکشن 21کے تحت ہونی چاہئے جووزات صنعت وتجارت کے تحت آتاہے جس کااس معاملے سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ وزارت صنعت وتجارت نہ ہی کسی مدرسے کااکاؤنٹ چیک کرسکتی ہے اورنہ ہی اسے غیرملکی طلبہ کومانیٹرکرنے کاکوئی اختیارہے۔
اس معاہدے کے مطابق اب تک 18ہزار60 مدارس رجسٹریشن کرواچکے ہیں جس کے تحت ہزاروں طلبہ کوتکنیکی اورعصری تعلیم دی جاچکی ہے ۔علماء کی ایک بڑی تعداد مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم کیساتھ کرنیکی حامی ہے مگرمولانافضل الرحمان ورانکے رفقاء اس عمل کے خلاف میدان گرم کئے ہوئے ہیں ۔مولانافضل الرحمان چونکہ ایک زیرک،مدبراوردوراندیش سیاستدان ہیں وہ قومی سلامتی کے تقاضوں سے بخوبی آگاہ ہیں اورقومی سلامتی کے معاملے پرریاستی پالیسی کے حامی بھی ہیں ۔انہیں بخوبی علم ہے کہ ملک دشمن قوتیں کس طرح ریاستی اداروں کو غیرفروعی مسائل میں الجھاکر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں وہ نان ایشوزکوایشوبناکرریاست کیلئے مشکلات پیداکرناچاہتی ہیں تاکہ خدانخواستہ پاکستان کوکسی بھی قسم کانقصان پہنچے ۔ فرقہ وارانہ فسادات ہوں ،دین کے نام پردہشت گردی ہو،بے گناہ شہریوں کاقتل عام ہویاپرتشدد احتجاج ان سب کی پشت پرملک دشمن قوتیں موجود ہیں جوقومی اورملکی سلامتی کے درپے ہیں۔
مولانافضل الرحمان سے بجا طوریہ توقع کی جارہی ہے کہ وہ قومی سلامتی اوراستحکام سے جڑے اس اہم معاملے پراپنی دانش اورتدبرکوبروئے کارلائینگے وہ سیاسی ڈائیلاگ پریقین رکھنے والے دوراندیش سیاستدان ہیں حکومت اور یاست کیساتھ بامعنی مذاکرات سے یہ معاملہ باآسانی حل کیاجاسکتا ہے بیان بازی ،پرجوش خطابات اوراسلام آبادمیں احتجاج کی دھمکیوں سے مسائل کا حل ممکن نہیں بلکہ اس سے معاملات مزیدا لجھاؤ کا شکارہوتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے رابطہ اورانکے نمائندوں کی ملاقاتوں سے واضح ہوتا ہے کہ وفاقی حکومت مولاناکوساتھ لیکرچلناچاہتی ہے اورقومی سلامتی کے معاملات پر تمام سٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں لیناچاہتی ہے ۔قوم کو امیدہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کااہم معاملہ افہام وتفہیم سے حل کیاجائیگااس طرح ملک دشمن قوتوں کے مذموم عزائم پیوست خاک ہونگے اور پاکستان ترقی کی شاہراہ پربلارکاوٹ سفر جاری رکھ سکے گا۔
وصال محمد خان
مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ
ملک میں ایک بار پھر دینی مدارس کی رجسٹریشن کی بحث چل نکلی ہے اور جے یو آئی ف سمیت بعض وہ پارٹیاں مدارس کی اصلاحات سے متعلق مجوزہ حکومتی یا ریاستی تجاویز کی مخالفت کررہی ہیں جن کے ساتھ مختلف مسالک کے مدارس منسلک ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان اور بعض دیگر رہنماؤں کی یہ مسلسل کوشش بلکہ پالیسی رہی ہے کہ مدارس کی نہ تو پراپر رجسٹریشن ہو نہ ان کا کوئی آڈٹ سسٹم ہو اور نا ہی مدارس میں عصری یا جدید علوم پڑھائے جائیں ۔ اس مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ 80 فی صد مدارس مختلف مذہبی جماعتوں کے ساتھ نظریاتی طور پر منسلک یا وابستہ ہیں ۔ یہ مدراس جہاں ایک طرف ان مذہبی پارٹیوں کے مراکز سمجھے جاتے ہیں بلکہ ان کی فنڈنگ کا بھی ذریعہ ہیں ۔ ماضی میں بعض اسلامی ممالک نے سرد جنگ کے مختلف ادوار کے دوران پاکستان اور افغانستان میں مدارس اور متعدد اسلامی جماعتوں ، گروپوں پر بہت بڑی سرمایہ کاری کی تاکہ اس اہم خطے میں اپنے اثر رسوخ کو بڑھایا جائے ۔ ان ممالک میں سعودی عرب ، ایران ، یو اے ای ، قطر ، ترکی ، لیبیا ، شام اور عراق شامل ہیں ۔ پاکستان جب آذاد ہوا تو ملک کے دونوں حصوں یعنی مغربی اور مشرقی پاکستان میں مدارس کی کل تعداد تقریباً 5000 تھی ۔ سال 1978 کو یہ تعداد 9000 تک پہنچ گئی تاہم ایران اور افغانستان میں انیوالی تبدیلیوں کے فوراً بعد ان دو ممالک میں مدارس کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہونے لگا اور یہ تعداد 1984 کو 20 ہزار تک پہنچ گئی ۔ اسی پس منظر میں اکثر مدارس میں جہادی عناصر پیدا کرتے ہوئے سٹوڈنٹس کو افغانستان اور کشمیر وغیرہ میں جہاد کرنے بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں یہ مدارس بعض مذہبی جماعتوں اور متعدد اہم ممالک کے لئے نہ صرف یہ کہ بہت اہمیت اختیار کرگئے بلکہ ان مدارس نے ایک باقاعدہ کاروبار کی شکل اختیار کرلی ۔ سال 2010 کے دوران کیے گئے ایک سروے کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 60 ہزار سے زائد بتائی گئی۔
مدارس کی رجسٹریشن کا ملک کے اندر کوئی موثر نظام موجود نہیں ہے جس کے باعث ان کے نصاب ، آڈٹ اور دیگر سرگرمیوں کی تفصیلات سامنے نہیں آسکتی ۔ سانحہ اے پی ایس کے بعد جب نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں کے مطابق مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا گیا تو مذہبی جماعتوں نے ریاستی رابطہ کاری اور مشاورت کے باوجود مدارس کی رجسٹریشن کی مخالفت شروع کردی اور اہم قائدین میں مولانا فضل الرحمان صاحب اس مخالفت کے سب سے اہم کردار رہے کیونکہ پاکستان کے اکثر مدارس مسلکی طور پر دیوبندی ہیں اور مولانا فضل الرحمان اس طبقہ فکر کے سب سے بڑے مدعی سمجھے جاتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کی مرکزی حکومت کے دوران طے پایا کہ مدارس کے معاملات دیکھنے کی ذمہ داری وفاقی وزارتِ تعلیم کے ماتحت کیے جائیں اور اس پر کافی حد تک اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش بھی کی گئی مگر اصلاحات کا عمل آگے نہ بڑھ سکا ۔ اب ایک بار پھر ریاست پاکستان پر دباؤ بڑھنے لگا ہے کہ شدت پسندی کے معاملات کو ڈیل کرنے کے لیے مدارس کی پراپر رجسٹریشن اور اصلاحات کو یقینی بنایا جائے مگر مولانا فضل الرحمان صاحب اور متعدد دیگر پھر سے مخالفت کرنے لگے ہیں ۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے پس منظر میں اس معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم کی سطح پر مولانا اور دیگر کو اعتماد میں لیا جارہا ہے مگر بات بنتی دکھائی نہیں دیتی جس کے منفی اثرات مرتب ہونے کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں کیونکہ بعض عالمی ادارے خصوصاً ایف اے ٹی ایف پھر سے دباؤ ڈالنے لگے ہیں اور ریاستی اداروں کے پاس بعض شرائط پوری کیے بغیر دوسرا کوئی راستہ باقی نہیں رہا ہے اس لیے مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو جاری صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ مشاورت اور قومی اتفاق رائے سے مدارس کی مین سٹریمنگ ہوسکے اور اس کی رجسٹریشن کا عمل جدید سسٹم کے ذریعے ممکن بنایا جاسکے۔
عقیل یوسفزئی