مہمند کی تحصیل صافی میں مقامی ونگ کمانڈر اور گلونو گاؤں کے ملک و مشران کے مابین جرگہ ہوا۔ جرگے میں علاقے میں امن واستحکام کو برقرار رکھنے کیلئے باہمی تعاون کے فروغ اور شر پسند عناصر کی سہولتکاری سے نمٹنے کیلئے خصوصی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرگے کے اختتام پر اہل علاقہ نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایااور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا افراد کی فوری طور پر حکام کو اطلاع دینے کا عہد کیا۔