پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے آل پاکستان انٹریونیورسٹی کرکٹ چیمپیئن شپ کا فائنل راونڈ پشاور میں شروع ہو گیا۔ افتتاحی تقریب پشاور یونیورسٹی کے کے ایم سی کرکٹ گراونڈ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن تھے۔ اس موقع پر وی سی پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قاضی، ڈائریکٹر سپورٹس بحر کرم، سکواش کے سابق عالمی چیمپیئن قمر زمان اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ ایونٹ میں پاکستان بھر سے 18 جامعات کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ڈی جی سپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ میں پی سی بی کا اہم کردار ہے، ایچ ای سی کے تعاون سے پی سی بی نے انٹریونیورسٹی کرکٹ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا ہے جس کے فائنل راو ¿نڈ کی میزبانی پشاور یونیورسٹی کو دی گئی ہے، انہوں نے جامعہ پشاور میں کھیلوں کی سرگرمیوں اور سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی یہاں انٹرنیشنل والی بال اکیڈمی بنا رہی ہے جو چھ ماہ میں کام شروع کر دے گی۔تقریب سے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نعیم قاضی نے خطاب کرتے پشاور یونیورسٹی میں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پی سی بی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھلیوں کی میدان سجانا نہایت ضروری ہے اگر ہم تعلیمی اداروں میں سپورٹس کے میدانوں کو سجائیں گے تو نوجوان منفی سرگرمیوں سے بچ جائیں گے اور نئی نسل کی روجحان میں مثبت تبدیلی آئے گی ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس میں خیبرپختونخوا کی زمین بڑی ذرخیز ہے بس اس کو پالیش کرنے کی ضروت ہے اس صوبے نے مختلف کھیلوں میں کئی بہترین کھلاڑیوں کو پیدا کیا ہے جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پشاور یونیورسٹی کے گراو ¿نڈز کو آپ گریڈ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے آخرمیں ڈی جی سپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن نے بعدازاں شاٹ لگا کر چیمپیئن شپ کا باقاعدہ آغاز کیا۔
خیبر پختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے پی جونیئر بوائز انڈر 9، 13، 15، اور گرلز انڈر 13 سکواش چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ،اس موقع پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری اور کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر داو ¿د خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ لیجنڈ سابق ورلڈ چیمپئن قمر زمان، سکواش لیجنڈ محب اللہ خان، سینئر کوچ اور چیف آرگنائزر منور زمان‘سینئر کوچ، طاہر اقبال، امجد خان اور فنانس سیکرٹری وزیرسمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، قمرزمان سکواش کمپلیکس میں منعقدہ بوائزانڈر9 میں عاطف علی ناز نے ابوبکر کو تین ایک سے انڈر13 میں دانش سکندر نے آیان محبوب کو تین صفراورانڈر15 فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد عبداﷲ شاہ نے فواد خان کو 3-2 سے شکست دیکر ٹرافی اپنی نام کرلی ۔ جبکہ گرلز انڈر13 کیٹگری کے فائنل میں ملیحہ شاہ نے ہادیہ فرمان کو صفر کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دی ، چیمپئن شپ میں کے پی سے 128 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس
گورنر خیبر پختونخوا کا کانفرنس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب قیام امن کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کے عنوان سے کانفرنس کے انعقاد پر وزارت مذہبی امور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔صوبہ میں مقیم تمام مذاہب کی قیادت کی اس کانفرنس میں موجودگی صوبہ کا حسن اور محبت کا ثبوت ہے۔ مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے اولین چیز برداشت اور محبت قائم رکھنا ہے۔ تمام مذاہب کا خوبصورت گلدستہ بتا رہا ہے کہ ہم ملک میں قیام امن اور ترقی کیلئے یکجا اور متحد ہیں۔ باہمی اخوت، بھائی چارے اور مضبوط سماجی رابطے ہماری اجتماعی کامیابی یقینی بنا سکتے ہیں۔ ہمارا ملک مذہبی ہم آہنگی کی ایک عمدہ مثال ہے۔نفرت انگیزی اور عدم برداشت کے کلچر کو پیدا ہونے سے ہم سب نے ملکر روکنا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا ایک بار پھر دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔ صوبہ میں مقیم تمام مذہبی قیادت کوایک دفعہ پھر متحد ہو کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کرنا ہے۔ کرم میں زمینی تنازع نے فرقہ ورانہ فسادات کی شکل اختیار کر لی۔ بیگناہ قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ اس صوبہ کے امن کیلئے ہم سب نے ہی مل بیٹھ کر کردار ادا کرنا ہے۔ صوبہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے تو سیاحت سمیت تمام شعبوں میں ترقی آئے گی۔ کانفرنس میں علماء کرام، اقلیتی برادری کی قیادت کی مذہبی ہم آہنگی اور ملکی ترقی کیلئے اجتماعی سوچ و تجاویز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہماری شناخت پاکستانی ہے اور بحثیت پاکستانی شہری ملکی وقار کا تحفظ ہمارا فرض بنتا ہے۔
پاکستان کے کم عمر مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے انڈیا کا ایک اور گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
کم عمر پاکستانی مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے انڈیا کا موسٹ ایلبو ٹو نی سٹرائکس (knee to elbow strikes) کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انڈیا کے جویریہ نے 30 سیکنڈز میں 54 ایلبو ٹو نی سٹرائکس کئے تھے۔ سفیان محسود نے 30 سیکنڈز میں 79 ایلبو ٹو نی سٹرائکس کر کے بڑے مارجن سے ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ سفیان محسود پاکستان کے کم عمر گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہے۔ سفیان محسود نے اس سے پہلے بھی انڈیا کا ایک مشکل ریکارڈ توڑا تھا۔ سفیان محسود پاکستان کے لئے سب سے پہلے 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسود کے بیٹے ہیں۔
وادی کیلاش میں قدیم تاریخی چاؤموس تہوار کا آغاز
وادی کیلاش کا مذہبی تہوار چترموس(چاؤموس) جاری تہوار کیلاش کی تینوں وادیوں رمبور، بریر اور بمبوریت میں منایا جا رہا ہے۔ مذہبی تہوار میں مختلف رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر کی جانب سے ٹورازم پولیس کی ڈیوٹی فیسٹیول میں لگا دی گئی۔ ٹورازم پولیس کے جوان فیسٹیول کے دوران سیاحوں کو ہرقسم سہولیات فراہم کرینگے ۔ ڈی جی تاشفین حیدر ٹورازم پولیس لواری ٹنل اور کیلاش کو جانے والے راستوں پربھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ تاشفین حیدر سیاح جانے سے قبل ٹورازم ہیلپ لائن 1422 سے ہرقسم کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی یہ تہوار موسم سرما کیلئے خوشی اور امن کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے، تاشفین حیدر کیلاش قبیلے کے تاریخی اور ثقافتی چاؤموس تہوار میں بون فائر کا تہوار بھی منایا گیا۔ بچے اور بچیاں پائن درختوں کی شاخوں کو آگ لگا کے بلند دھواں کرنے کے مقابلہ کرتے ہیں۔ فیسٹیول میں بچے اور بچیاں اپنے چھوٹی چھوٹی پتیاں اٹھائے گانا گاتے اور مختلف رسمیں کرتے ہیں۔ چاؤموس فیسٹیول میں شیشاؤ،ساوی لیک ہار، چوئی ناری، منڈاہیک اور شارا بیرایک سمیت مختلف رسومات ادا کی گئیں۔ آپس میں پیار و محبت بانٹنے، امن کا پیغام دینے اور اتحاد کیلئے پھل، سبزیاں اور خشک میوجات تقسیم کئے جاتے ہیں۔
ہنگو طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنےکیلئے پروگراموں اور مقابلوں کا انعقاد
ہنگو طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے، نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہے، درست سمت میں رہنمائی اور وسائل کی فراہمی سے ہم بہترین سائنس دان، ماہر زراعت اور ٹیکنیکل مشنری پیدا کر سکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے درمیان تخلیقی فن پاروں کے مقابلوں کا انعقاد کرانا صلاحیتوں کو فروغ دینے کے مترادف ہے، نیشنل بلڈرز سکول اینڈ کالج کے طلبہ بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ ان خیالات کے اظہار اسسٹنٹ کمشنر نواب خان بنگش ،ڈی او سوشل ویلفیئر بلال آ فریدی، وکیشنل کالج کے پرنسپل شفقت اللہ، این سی ایچ ڈی کے شمس الرحمن،امتیاز احمد، یاسر خان اور برائٹ لینگویج کے سر حفیظ اور مفتی یونس قاسمی صاحب ، ایچ ار ایس پی کے ڈائریکٹر ناصر اکبراور کزئی اور دیگر نے نیشنل بلڈر سکول اینڈ کالج میں طلبہ کے بنائے ہوئے تخلیقی فن پاروں اور ہینڈ میڈ مختلف ماڈلز کی نمائش کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نیشنل بلڈر سکول اینڈ کالج کے پرنسپل عرفان اللہ، ایم ڈی ذیشان خان اور انجنیئر ابراہیم نے بھی خطاب کیا اور ادارے میں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے کئے گئے اقدامات کے متعلق شرکا کو بریف کیا ۔ تخلیقی فن پاروں اور ہینڈ میڈ مختلف ماڈلز کی نمائش کا افتتاح بدست اسسٹنٹ کمشنر نواب خان بنگش اور ڈی او سوشل ویلفیئر بلال افریدی نے کی ۔ دیگر رہنماؤں نے اور دیگر مہمانوں نے طلبہ کی طرف سے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش دیکھی۔ جن میں واٹر فلٹریشن پلانٹ، یو پی ایس کو اے سی ڈی سی میں کنورٹ کرنے کے ماڈل ،ٹاؤن پانی سپلائی سکیم کے ماڈل ،اور سیوریج سکیم اور زراعت پانی سپلائی سکیم سمیت دیگر ماڈلز کو بے حد سراہا گیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نواب خان بنگش نے کہا کہ نیشنل بلڈرز سکول اینڈ کالج ایک بہترین درسگاہ ہے جس میں طلبہ کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تخلیقی شعبے میں اپنے جواہر دکھانے کے موقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نئی نسل کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے حکومت اور نجی شعبہ حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام کریں تو ہمیں بہترین ڈاکٹر قابل قدر انجینیئرز، ٹیکنیکل صلاحیتوں کے مالک نوجوان، ماہرین زراعت اور ہر شعبہ زندگی میں بہترین مشینری میسر ا سکتی ہے ۔نواب خان بنگش اور ڈی او سوشل ویلفیئر بلال افریدی اور پرنسپل جی ٹی وی سی شفقت اللہ اور ایچ آر ایس پی کے ڈائریکٹر ناصر اکبر نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ طلبہ کو ایسے موقع فراہم کیے جائیں جن کی موجودگی میں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔اس موقع پر مقررین نے طلبہ میں اور مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ایچ آر ایس پی کے ڈائریکٹر ناصر اکبر اور این سی ایچ ڈی کے شمس الرحمن،امتیاز احمد، یاسر خان نے کہا کہ ہمارے ادارے انشاء اللہ اس طرح طلبہ کے پروگراموں کے ساتھ تعاون کریں گے
آئس نشے کی لت سے بچنے کے بارے میں آگاہی سمینار
سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کی ہدایات پر کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے آئس، دیگر منشیات اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے سلسلے میں ضلع بھر میں خصوصی مہم کیساتھ ساتھ آئس نشے اور ہوائی فائرنگ سے ہونیوالے نقصانات سے آگا ہی مہم کا بھی آغاز کیا ہےاس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جا رہی ہے جبکہ آج اے ایس پی چمکنی حامد احسن وڑائچ کی سربراہی میں تھانہ چمکنی کی حدود ہائیر سیکنڈری سکول چمکنی میں خصوصی آ گاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سمینار کے دوران اے ایس پی چمکنی حامد احسن وڑائچ ، ایس ایچ او تھانہ چمکنی عاکف انجم،انچارج سوشل میڈیا رشید خان اور پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول چمکنی صادق شاہ نے اپنے اپنے خطاب میں ہر قسم کے نشے سے پاک ملک کا عزم اور ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کے متعلق وعظ و نصیحت کی اور آئس جیسے مہلک نشہ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم اور نوجوان نسل خاص طور پر طلباء کو آئس سے بچانے کی خاطر ہونے والی کاروائیوں پر روشنی ڈالی، اس موقع پر اے ایس پی چمکنی حامد احسن وڑاءچ نے ہوائی فائرنگ اور آئس جیسے مہلک نشے سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف مالی نقصان بلکہ بسا اوقات جانی نقصان کا بھی باعث بنتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ غیر شرعی اور اسلام مخالف فعل ہے جس سے باز رہنے میں ہی عافیت ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی نگرانی میں ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ جیسے قبیح حرکت سے گریز کرنے اور اپنی چند لمحے کی خوشی کی خاطر دوسرے بے گناہ افراد کا گھر اجاڑنے سے باز رہنے کیلئے خصوصی مہم جاری ہے ۔ اس سلسلے میں اے ایس پی چمکنی حامد احسن وڑائچ کی سربراہی میں آج ہائیر سیکنڈری سکول چمکنی میں ہوائی فائرنگ اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر اے ایس پی چمکنی حامد احسن وڑائچ کیساتھ ساتھ ہائیر سیکنڈری چمکنی سکول کے پرنسپل صادق شاہ، ایس ایچ او تھانہ چمکنی عاکف انجم، دیگر پولیس افسران اورطلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اگاہی سمینار کے دوران طلباء کو آئس کے نشے، اس سے ہونیوالے نقصانات اور ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کے متعلق خصوصی بریفنگ دی ۔ سمینار کے دوران اے ایس پی چمکنی حامد احسن وڑائچ نے نوجوان نسل خاص طور پر طلباء کو آئس سے بچانے کی خاطر ہونے والی کاروائیوں پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال، آئس کا نشہ اور ہوائی فائرنگ زیادہ تر ہماری نوجوان نسل کررہی ہے، چونکہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہوتے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ملک کے مستقبل کو ہر صورت ہوائی فائرنگ، آئس اور دیگر منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھا جائے ۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے پشاور پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے ۔ نوجوان نسل میں آئس کے بڑھتے ہوئے ناسور کو ملکر ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ہم سب کو متحد ہوکر اس لعنت کو شکست دینے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ۔ یہ نہ صرف پولیس کی ذمہ داری ہے بلکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جائے ۔
ضلع ہنگو میں کرپشن کے خاتمے کیلئے ریلی کا انعقاد
گورنمنٹ خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دوآبہ ہمراہ ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ایجوکیشن فاؤنڈیشن, ہنگو نے ہنگو میں بدعنوانی و رشوت ستانی کے ناسور سے پاک کرنے اور عوام میں کرپشن کے خلاف بیدار پیدا کرنے کیلئے گرلز کمیونٹی سکول مسلم آباد ہنگو کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا۔ جس میں اساتذہ کرام, طلباء اور عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دوآبہ نواب خان بنگش نے طلباء کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ خود احتسابی سے ممکن ہے اور معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔ ریلی کے اختتام پر طلباء نے بدعنوانی کے خلاف جنگ میں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور پاکستان کی روشن مستقبل کیلئے اپنا حصہ دیانتداری کے ساتھ ڈالنے کا عہد کیا۔
ایبٹ آباد: انسداد بدعنوانی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
انسدادبدعنوانی کے حوالے سے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادکیپٹن( ر )ثنا ء اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ “بدعنوانی ایک ایسا ناسور ہے جو معاشرتی، معاشی اور انتظامی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس کے خاتمے کیلئے ہم سب کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ شفافیت، دیانتداری اور قانون کی حکمرانی وہ اصول ہیں جن پر عمل کر کے ہم ایک بہتر اور بدعنوانی سے پاک معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ خیبرپختونخوا انسداد بدعنوانی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، تاہم اس مقصد میں کامیابی تب ہی ممکن ہے جب عوام اور تمام ادارے مل کر کام کریں اور بدعنوان عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے یونیورسٹی کے ملازمین سے انسدادِ بدعنوانی کے حوالے سے حلف لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حلف برداری کا مقصد ادارے میں شفافیت اور ایمانداری کے کلچر کو فروغ دینا ہے تاکہ بدعنوانی کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔سیمینار میں وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے بدعنوانی کے خلاف شعور بیدار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمیں نوجوان نسل کو اس بات کی تربیت دینی ہوگی کہ وہ شفافیت اور ایمانداری کے اصولوں پر کاربند رہیں۔دیگر مقررین میں ڈائریکٹر فنانس عمران جاوید، چیئرمین ایم ایل ٹی ڈاکٹر اعظم حیات، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اجمل خان جدون، اور ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹر قاضی خرم شامل تھے۔ مقررین نے انسدادِ بدعنوانی کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے عملی تجاویز پیش کیں۔سیمینار کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام شرکائ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے پروگرامز معاشرتی اصلاح کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے طلبائ و طالبات پر زور دیا کہ وہ ایمانداری، دیانتداری اور قانون کی پاسداری کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیں تاکہ ایک مضبوط اور بدعنوانی سے پاک پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ملازین سے انسداد بد عنوانی کے حوالے سے حلف بھی لیا ۔سیمنار کے آخر میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر نگرانی آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا ۔جس میں یونیورسٹی ملازمین ، اساتذہ ،طلبا ئ و طا لبات نے بھر پور شرکت کی۔