آل پاکستان انٹریونیورسٹی کرکٹ چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے آل پاکستان انٹریونیورسٹی کرکٹ چیمپیئن شپ کا فائنل راونڈ پشاور میں شروع ہو گیا۔ افتتاحی تقریب پشاور یونیورسٹی کے کے ایم سی کرکٹ گراونڈ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن تھے۔ اس موقع پر وی سی پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قاضی، ڈائریکٹر سپورٹس بحر کرم، سکواش کے سابق عالمی چیمپیئن قمر زمان اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ ایونٹ میں پاکستان بھر سے 18 جامعات کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ڈی جی سپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ میں پی سی بی کا اہم کردار ہے، ایچ ای سی کے تعاون سے پی سی بی نے انٹریونیورسٹی کرکٹ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا ہے جس کے فائنل راو ¿نڈ کی میزبانی پشاور یونیورسٹی کو دی گئی ہے، انہوں نے جامعہ پشاور میں کھیلوں کی سرگرمیوں اور سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی یہاں انٹرنیشنل والی بال اکیڈمی بنا رہی ہے جو چھ ماہ میں کام شروع کر دے گی۔تقریب سے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نعیم قاضی نے خطاب کرتے پشاور یونیورسٹی میں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پی سی بی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھلیوں کی میدان سجانا نہایت ضروری ہے اگر ہم تعلیمی اداروں میں سپورٹس کے میدانوں کو سجائیں گے تو نوجوان منفی سرگرمیوں سے بچ جائیں گے اور نئی نسل کی روجحان میں مثبت تبدیلی آئے گی ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس میں خیبرپختونخوا کی زمین بڑی ذرخیز ہے بس اس کو پالیش کرنے کی ضروت ہے اس صوبے نے مختلف کھیلوں میں کئی بہترین کھلاڑیوں کو پیدا کیا ہے جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پشاور یونیورسٹی کے گراو ¿نڈز کو آپ گریڈ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے آخرمیں ڈی جی سپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن نے بعدازاں شاٹ لگا کر چیمپیئن شپ کا باقاعدہ آغاز کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket