انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے اسلام آباد میں پائیدار پہاڑی سیاحتی کانفرنس کا انعقاد

پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے 2024 کے حوالے سے اسلام آباد میں پائیدار پہاڑی سیاحتی کانفرنس (سسٹینیبل ماؤنٹین ٹورازم کانفرنس) منعقد ہوئی۔جس میں خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے سیاحت کے محکموں نے شمولیت کی۔اس موقع پر خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے بھی سیاحت و ثقافت کے فروغ اور معلومات کی فراہمی کیلئے انفارمیشن ڈیسک لگایا گیا تھا جس میں خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات، ثقافت اور پراجیکٹس کے حوالے سے مختلف براؤشرز اور سیاحت سے متعلق نقشے رکھے گئے تھے۔ ایک روزہ کانفرنس کے مہمان خصوصی وزیراعظم پاکستان کے پرائم منسٹریوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہورتھے۔جنہوں نے باقاعدہ طور پر کانفرنس کا آغاز کیا اور اس موقع پر تمام سٹالز کا دورہ بھی کیا۔ کانفرنس میں مختلف سیشنز کے دوران سیاحت کے شعبے سے منسلک سٹیک ہولڈرز نے تفصیلی بحث کی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket