Tank: Jirga led by local wing commander in Jandola

ٹانک:جنڈولہ میں مقامی ونگ کمانڈر کی زیرِ قیادت جرگہ

ٹانک:جنڈولہ میں مقامی ونگ کمانڈر کی زیرِ قیادت ایک اجلاس/جرگہ منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے نمائندوں، مقامی عمائدین اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں علاقے میں موبائل نیٹ ورک، انٹرنیٹ اور مواصلاتی سہولیات سے متعلق مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے دوران نوجوانوں اور مقامی افراد نے موبائل نیٹ ورک، انٹرنیٹ، آن لائن تعلیم اور دیگر مواصلاتی خدمات میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے نمائندوں نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اعتراف کیا کہ علاقے میں صارفین کی تعداد کے مقابلے میں سیلولر ٹاورز ناکافی ہیں، جس کی وجہ سے نیٹ ورک کے مسائل پیش آ رہے ہیں۔ نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ جلد تکنیکی ٹیم علاقے کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لے گی اور مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ مزید برآں، نیٹ ورک کوریج بہتر بنانے کے لیے اضافی سیلولر ٹاورز کی تنصیب کی تجویز بھی متعلقہ حکام کو ارسال کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون اور متعلقہ اداروں کی کوششوں سے جنڈولہ میں مواصلاتی سہولیات میں بہتری آئے گی، جس سے عوام خصوصاً طلبہ اور کاروباری افراد کو فائدہ پہنچے گا

Khyber Pakhtunkhwa Food Authority takes major action against harmful products

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کا مضرِ صحت اشیاء کیخلاف بڑی کارروائیاں

مردان، صوابی، کوہاٹ اور پشاور میں غیر معیاری دودھ اور مضرِ صحت اشیاء کے خلاف بڑی کارروائیاں کی گئی۔ مردان میں رشکئی اور ولی خان انٹرچینج پر ناکہ بندیاں، موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے دودھ کے نمونوں کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ مردان میں کارروائی کے دوران 10 ہزار لیٹر غیر معیاری و مضرِ صحت دودھ تلف، دودھ بردار ٹینکرز سرکاری تحویل میں، مزید قانونی کارروائی جاری ہیں۔ کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر چیکنگ، دودھ ڈسٹری بیوشن یونٹس کا بھی معائنہ کیا۔ کوہاٹ میں ایک ڈسٹری بیوٹر سے 680 لیٹر مصنوعی و غیر معیاری دودھ برآمد کیا۔ صوابی میں کرنل شیر انٹرچینج پر ناکہ بندی، دودھ بردار ٹینکرز سے نمونے حاصل کرکے جانچ پڑتال کیلئے بیجھا گیا۔

صوابی میں ایک ٹینکر سے 3,400 لیٹر اسکِمڈ دودھ برآمد، تلف، جرمانہ عائد، مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہیں۔ پشاور میں کیچپ تیار کرنے والی یونٹس پر چھاپے، ایک یونٹ سے 3 ہزار کلو غیر معیاری کیچپ ضبط، مالک کے خلاف کارروائیوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ غیر معیاری، ملاوٹی اور مضرِ صحت خوراک میں ملوث کاروباروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔