Women's University Mardan's political science students complete 45-day internship

ویمن یونیورسٹی مردان کی پولیٹیکل سائنس طالبات کی 45 روزہ انٹرن شپ مکمل

ڈسٹرکٹ پولیس مردان کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی مردان کی Political Science طالبات کی 45 روزہ انٹرن شپ کی تکمیل پر ڈی پی او آفس مردان میں تقسیمِ اسناد کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میڈم نیلوفر، فیکلٹی ممبران، ڈی پی او مردان مسعود احمد، ایس پی انویسٹی گیشن ماریہ مصطفیٰ اور طالبات نے شرکت کی۔ انٹرن شپ کے دوران طالبات کو پولیس سہولت مرکز، انویسٹی گیشن، آپریشنز، سیف سٹی، کمانڈ اینڈ کنٹرول، پولیس اسٹیشنز، ڈرائیونگ اسکول، PDRM، DRC اور Victim Support سمیت مختلف شعبہ جات کا عملی مشاہدہ اور افسران کی رہنمائی فراہم کی گئی۔ سونیہ نے پہلی، سمیہ نے دوسری جبکہ اقرا نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ دیگر طالبات میں بھی انٹرن شپ کی تکمیل پر اسناد تقسیم کی گئیں۔ وائس چانسلر نے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ طالبات کو General Policing کے حوالے سے بہترین عملی رہنمائی ملی، جس سے پولیس اور طلبہ کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ ڈی پی او مردان مسعود احمد نے کہا کہ مستقبل میں بھی دیگر جامعات کے طلبہ کے لیے ایسے انٹرن شپ پروگرامز جاری رکھے جائیں گے۔

Mardan: Crackdown on no-parking and encroachments

مردان: نوپارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن

مردان: مال روڈ پر نوپارکنگ اور تجاوزات کے خلاف ٹریفک وارڈن پولیس و کنٹونمنٹ بورڈ کی مشترکہ کارروائی کی گئی۔ ٹریفک وارڈن پولیس مردان اور کنٹونمنٹ بورڈ نے مال روڈ پر نوپارکنگ اور تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔ غیر قانونی طور پر پارک گاڑیوں کو جرمانے کرکے ہٹایا گیا جبکہ سڑک و فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی ریڑھیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان اور ریڑھیاں ضبط کرکے کنٹونمنٹ بورڈ کے حوالے کر دی گئیں، جس کے نتیجے میں مال روڈ پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔ عوام سے اپیل ہے کہ گاڑیاں مقررہ پارکنگ میں کھڑی کریں اور سڑک و فٹ پاتھ پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔