ڈسٹرکٹ پولیس مردان کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی مردان کی Political Science طالبات کی 45 روزہ انٹرن شپ کی تکمیل پر ڈی پی او آفس مردان میں تقسیمِ اسناد کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میڈم نیلوفر، فیکلٹی ممبران، ڈی پی او مردان مسعود احمد، ایس پی انویسٹی گیشن ماریہ مصطفیٰ اور طالبات نے شرکت کی۔ انٹرن شپ کے دوران طالبات کو پولیس سہولت مرکز، انویسٹی گیشن، آپریشنز، سیف سٹی، کمانڈ اینڈ کنٹرول، پولیس اسٹیشنز، ڈرائیونگ اسکول، PDRM، DRC اور Victim Support سمیت مختلف شعبہ جات کا عملی مشاہدہ اور افسران کی رہنمائی فراہم کی گئی۔ سونیہ نے پہلی، سمیہ نے دوسری جبکہ اقرا نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ دیگر طالبات میں بھی انٹرن شپ کی تکمیل پر اسناد تقسیم کی گئیں۔ وائس چانسلر نے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ طالبات کو General Policing کے حوالے سے بہترین عملی رہنمائی ملی، جس سے پولیس اور طلبہ کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ ڈی پی او مردان مسعود احمد نے کہا کہ مستقبل میں بھی دیگر جامعات کے طلبہ کے لیے ایسے انٹرن شپ پروگرامز جاری رکھے جائیں گے۔


