خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبر میں خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور فرنٹیئر کور نارتھ,خیبر پختونخواہ کے باہمی اشتراک سے پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 اختتام پزیر ہو گیا۔
پاکستان سپورٹس فیسٹول قبائلی اضلاع خیبر, مہمند اور باجوڑ میں یکم فروری سے بائیس مارچ سے شروع ہوا تھا جس میں مذکورہ اضلاع کی ایک ہزار سے زائد ٹیموں اور دس ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا. سپورٹس فیسٹول میں کرکٹ, فٹبال, والی بال, باسکٹ بال, بیڈمنٹن, ٹیبل ٹینس اور ایتھلیٹکس کے مقابلے کھیلے گئے. ضلع خیبر میں منعقدہ اختتامی تقریب میں مختلف مقابلوں کے فائنل میچز ہوئے۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے مشیر برائے اورسیز پاکستانی سینیٹر ایوب آفریدی، ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے محمد شفیق آفریدی، ایم پی اے بلاول آفریدی، تحصیل چیئرمین الحاج سید نواب آفریدی، الحاج سید غواث آفریدی،اسسٹنٹ کمشنر جمرود شکیل احمد، ڈی ایس او خیبر راہد گل ملاگوری، حاجی محمد شاہ،چیئرمین عبدالمنان آفریدی سمیت دیگر آفیشلز موجود تھے۔
مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیموں اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی کاردگی کو سراہا کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے. اس سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کا مقصد قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کے لئے صحت مند سرگرمیوں کا فروغ اور نئے ٹیلینٹ کی تلاش ہے. ان اضلاع کے نوجوانوں نے اس فیسٹول میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور حکومت پاکستان اور فرنٹیئر کور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ٹورنامنٹس کے انعقاد سے نئے کھلاڑی ابھرکر سامنے آئیں گے. اختتامی تقریب میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں, آفیشلز, ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے عہدداران اور بڑی تعداد میں اہل علاقہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے شرکت کی.