Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, March 14, 2025

ضلع اورکزئی میں 3روزہ امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

 ضلع اورکزئی قوم بیزوٹ اور ضلع خیبر اکاخیل قبیلوں کے درمیان 35 سالوں سے جاری زمینی تناوں کو کم کرنے امن اور ہم اہنگی کیلئے سی آر اے نارتھ ، ضلعی انتظامیہ اورکزئی اور خیبر کی جانب سے 3 روزہ امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اکاخیل سٹار بیزوٹ ایکسپریس کے درمیان کھیلا گیا ۔امن کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں اکاخیل سٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 105 رنز بنائیں ۔مد مقابل بیزوٹ ایکسپریس نے 54 رنز بنا کر فائنل میچ میں رنر اپ پر رہے۔

 اس 3 روزہ ٹورنامنٹ میں اکاخیل اور بیزوٹ قبیلے سے 6 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر سی آر اے نارتھ کی جانب سے تمام کھلاڑیوں میں کیٹس تقسیم کئے گئے اکاخیل قبیلے کے قبائلی مشران ملک حاجی جہانگیر آفریدی، ملک اخونزادہ محمد انور نے اورکزئی بیزوٹ قبیلے سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور خوش آمدید کہا ۔ 3دن مسلسل اکاخیل اور بیزوٹ ٹیموں کے درمیان کرکٹ کے خوبصورت مقابلے کھیلے گئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قبائلی مشران جہا نگیر خان آفریدی کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد علاقے سے دوریاں ختم کرکے امن و بھائی چارے کا پیغام پہنچانا ہے۔ ہم سی آر اے نارتھ ضلعی انتظامیہ خیبر اور اورکزئی کے مشکور ہیں کہ اکاخیل اور بیزوٹ قبیلے کے درمیان 35 سالوں سے جاری جھڑپیں جنگ جدل شدت تناو کو کم کرنے کیلئے پہلے سوشل کوہیژن ٹریننگ سیشن اور اب 3 روزہ امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کروایا۔

 اس طرح ایونٹس کے انعقاد کی وجہ سے دونوں قبیلوں کے نوجوان کھلاڑی اور مشران ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل گئے دوستی بڑھ گئی اور دشمنی تناو شدت میں کمی آگئی یہ علاقے کے امن ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک بہترین اقدام ہے یہ اورکزئی اور ضلع خیبر کے مستقبل کیلئے نیک شگون ہے کیونکہ ایسا دور تھا کہ دونوں قبیلے کے لوگ ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ آور ہوتے تھے آج میدان میں کھیل کر ایک دسترخوان پر بیٹھ کھانا کھاتے ہیں کھلاڑیوں نے ضلعی انتظامیہ اور سی آر اے نارتھ سے مطالبہ کر دیا کہ اس طرح کے مزید ایونٹس منعقد کریں تاکہ علاقے میں سوشل کوہیژن امن بھائی چارے کے فضا کو مزید فروغ ملے تقریب کے آخر میں مہمانان خصوصی جہانگیر آفریدی ،یوسف خان اورکزئی و دیگر نے فائنل میچ جیتنے والے اور اچھا کھیل پیش کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket