خیبر پختونخوا کے مختلف اضلا ع میں بارشوں کے باعث 35 افراد جاں بحق، 43زخمی ہو ئے۔پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 25 بچے،7 خواتین، 3 مرد شامل ہیں، ،مکانات کی چھتیں گرنے سے باجوڑ میں 8، سوات 7، خیبر میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔مسلسل بارشوں کے باعث 46 گھر مکمل تباہ،346کو جزوی نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق مختلف اضلاع میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں 76 مویشی ہلاک، کئی سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا۔