خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام باجوڑ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔ دو روزہ میں میجک شو، مشاعرہ، قومی نغمہ، ثقافی موسیقی کی پرفارمینس شامل ہیں۔ فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی شامل کئے گئے۔ باجوڑ فیسٹیول میں رسہ کشی، کبڈی، سائیکل ریس، مارشل آرٹس کے مقابلے منعقد کئے جائینگے۔
پہلے روز روایتی اتنڑ رقص اور موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔ فنکار سید رحمان شینو اور ٹیم نے مزاحیہ خاکے پیش کئے۔ فیسٹیول میں بچوں کیلئے پلے ائیریا اور میجیک شو رکھا گیا ہے۔ فیسٹیول میں مقامی نوجوانوں اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
باجوڑ فیسٹیول میں ضلعی انتظامیہ باجوڑ، باجوڑ سکاؤٹس، باجوڑ پولیس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کا تعاون بھی حاصل ہے۔