مردان: سی ٹی ڈی کی کاروائی میں دو داعش دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کی کاروائی, کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش کے دو سرگرم کارکنان عارف اور ۔فضل دیان گرفتار ، دہشتگردوں سے 13عدد بارودی سٹکس، 04 عدد ڈیٹونیٹر، 4 فٹ سیفٹی فیوز اورپرائما کارڈ برآمد

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کے دو  سرگرم کارکنان عارف ولد عبدالمتین سکنہ سمنات شبقدر اور فضل دیان ولد گل محمد سکنہ خواجہ وس شبقدر ضلع چارسدہ بمعہ بارودی مواد بمقام بائی پاس درگئی علاقہ تھانہ سرڈھیری میں بارودی مواد اورخود ساختہ بم بنانے کی غرض سے موجود ہیں۔

اس اطلاع پر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر دہشت گرد مذکورین عارف اور فضل دیان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 13 عدد بارودی ڈنڈے، 04 عدد ڈیٹونیٹر ،4 فٹ سیفٹی فیوز اور پرائما کارڈ برآمد کئے گئے۔ ملزمان ضلع چارسدہ میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز اور اُنکے املاک کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے جن سے مزید اہم انکشافات کی بھی توقع ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket