ضلع باجوڑ میں پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 کا باقاعدہ آغاز

خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

سپورٹس فیسٹول میں ضلع باجوڑ کی تمام تحصیلوں سے کرکٹ, فٹبال, والی بال اور باسکٹ بال سمیت دیگر اہم کھیلوں کی پانچ سو سے زیادہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں. اس سلسلے میں افتتاحی تقریب باجوڑ میں منعقد ہوئ. جس میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں, آفیشلز, ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے عہدداران اور بڑی تعداد میں اہل علاقہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے شرکت کی. افتتاحی تقریب میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا. جبکہ مختلف سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے. اس موقع پر افتتاحی کرکٹ میچ باجوڑ گرین اور برادر الیون کلب کے مابین کھیلا گیا. پاکستان سپورٹس فیسٹول مشترکہ طور پر باجوڑ, مہمند اور خیبر میں 23 مارچ تک کھیلا جائے گا.

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket