محکمہ زراعت خیبر پختونخواہ اور سیکیورٹی فورسز کے اشتراک سے قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر میں کاشت کاری اور زراعت کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی آرچرڈ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت تینوں اضلاع میں مجموعی طور پر 252 ایکڑ زرعی زمین پر تین لاکھ سے زائد پودے اور پھلوں کے درخت لگائے جا رہے ہیں.
ان پودوں میں زیتون اور زعفران سمیت دیگر اہم پھلوں کے درخت شامل ہیں. اس سلسلے میں کسانوں کو تکنیکی امداد کے ساتھ ساتھ زرعی مشورے، مٹی کے ٹیسٹ, بیج کی فراہمی اور پانی کی ضروریات بھی فراہم کی جا رہی ہے. 15 فروری سے 30 مارچ تک اور 15 اگست سے 20 ستمبر تک منعقد ہونے والے کمیونٹی آرچرڈ پروگرام کا مقصد قبائلی عوام کو دیرپا باعزت روزگار کی فراہمی اور لوکل کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ جس سے علاقے کی عوام کو روزگار کے ساتھ ساتھ ٹوورازم کی صنعت کو فروغ ملے گا.