ضلع مہمند:پاکستان سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

ضلع مہمند ۔۔غلنئ کپٹن روح اللہ شھید سٹیڈیم میں ایف سی ,انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے مشترکہ تعاون سے جاری پاکستان سپورٹس فیسٹول اختتام پذیرگیا ۔رنگارنگ اختتامی تقریب میں مقامی مشران،کھلاڑیوں اور نوجوانوں سمیت ایم پی اے نثار مومندکی خصوصی شرکت۔

ضلع مہمند میں ایف سی نارتھ کے تعاون اور ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں 10 فروری سے جاری پاکستان سپورٹس فیسٹیول کی رنگارنگ اختتامی تقریب کا انعقاد ہیڈکوارٹر غلنئ کیپٹن روح اللہ شہید سٹیڈیم میں کیا گیا۔تقریب میں مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی نثار مومند کے علاوہ سپورٹس آفیسر سعید اختر،اے سی ریونیو سہیل احمد، مشران،کھلاڑیوں اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ضلعی سپورٹس منیجر سعید اختر نے کہا اس فیسٹیول میں پانچ ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے کرکٹ ،فٹبال ،باسکٹ بال ،بیڈمنٹن ،جمناسٹک ،سائیکلنگ اور دوسرے کھیلوں میں حصہ لیا اور کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی گئ تھیں اور اس کے لئے سیکیورٹی کی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، اختتامی روز والی بال کا فائنل میچ حلیمزئ اور یکہ غونڈ کے درمیان کھیلا گیا جبکہ جمناسٹک کا  مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مہمان خصوصی نٹار مومند نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج ہر طرف امن ہے اور یہاں پر کھیلوں کے میدان آباد ہیں اس امن کی خاطر قربانی دینے والوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ انکی قربانی کی بدولت آج یہاں پر امن قائم ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کی طرف توجہ دینی چاہئے تاکہ یہ نوجوان بے راہ روی کا شکار نہ ہوجائے۔نٹار مومند نے ضلع مہمند میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے سپورٹس آفیسر سعید اختر کے کاوشوں اور خدمات کی تعریف کی۔اس موقع پر مہمانوں نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا،تقریب میں خصوصی طور پر شریک بیٹنی جوانوں نے پختون ثقافتی فوک ڈانس کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔تقریب کے اختتام پر کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket